4
1 اے مالکو! اپنے خادموں کے ساتھ صاف دلی کے اصول پر نیک اور اچھا سلوک کرو۔یاد رکھو آسمان پر بھی تمہارا ایک مالک ہے۔
2 ہمیشہ دعا ئیں جاری رکھو اور جب تم دعا کرو تو خدا کا شکر ادا کرو۔
3 ہما رے لئے بھی دعا کرنا۔ دعا کرو کہ خدا ہمیں یہ موقع دے کہ اس کا پیغام لوگوں کو دیں۔دعا کرو کہ ہم مسیح کی پوشیدہ سچا ئی کا پر چار کریں۔ جس کے لئے میں قید میں ہوں۔
4 دعا کرو کہ میں اس سچا ئی کو لوگوں تک صاف انداز میں پہونچاؤں۔ ایسا کرنا میرا فرض ہے۔
5 عقلمند بنو اور اچھا سلوک غیر ایمان وا لوں کے ساتھ کرو، اپنے وقت کو ضائع نہ کرو بلکہ جتنا بہتر گذار سکتے ہو گذارو۔
6 تمہا ری تقریر خوش گوار اور عقلمند کی ہونی چاہئے تب ہی تم اس لا ئق ہو گے کہ ہر شخص کی بات کا جواب دے سکو۔
7 تخکُس میرا عزیز عیسا ئی بھا ئی جو وفادار خادم ہے اور خداوند کی خدمت میں میرا ساتھی ہے وہ میرا سارا حال تمہیں بتا دے گا۔
8 اسی لئے میں اسے بھیج رہا ہوں تا کہ تمہیں معلوم ہو کہ ہم کس طرح ہیں اور ساتھ ہی وہ تمہا ری ہمت بڑھا سکے گا۔
9 میں اسے انیمس کے ساتھ بھیج رہا ہوں جو میرا قا بل بھروسہ اور ایمان دار بھا ئی ہے اس کا تعلق تمہا رے گروہ سے ہے۔
10 ارستر خس سلام کہتا ہے وہ میرے ساتھ ایک قیدی ہے اور مرقس جو بر نباس کا رشتہ دار ہے وہ بھی سلام کہتا ہے تمہیں ہدایت مل چکی ہے اگر وہ آئے تو گرم جوشی سے اس کا استقبا ل کرو۔
11 یسوع ( اسکو یوستس بھی کہتے ہیں) وہ بھی سلام کہتا ہے ان اہل ایما ن یہودیوں میں سے صرف یہی اہل ایمان یہودی میرے ساتھ خدا کی بادشاہت کے لئے کام کر تے ہیں۔اُن لوگوں سے مجھ کو آرام ہے۔
12 اپا فراس بھی سلام کہتا ہے وہ مسیح یسوع کا خدمت گزار ہے۔اور وہ بھی تمہارے گروہ میں سے ایک ہے وہ ہمیشہ تم لوگوں کو روحانی عظمت کے لئے دعا کر تا ہے۔تا کہ جو کچھ خدا چاہتا ہے وہ تمہیں مل سکے۔
13 میں جانتا ہوں کہ وہ تمہارے لئے سخت محنت سے کام کیا ہے اور ہیر اپلس لوگوں کے لئے بھی کام کیا ہے۔
14 دیماس اور ہمارے عزیز دوست طبیب لوقا بھی سلام کہتے ہیں۔
15 اپنے لودیکیہ کے بھا ئیوں اور بہنوں کو اور نمفاس اور کلیسا کو جو اس کے گھر میں جمع ہو تے ہیں سلام کہنا۔
16 یہ خط تم پڑھنے کے بعد لودیکیہ کی کلیسا کو بھیج دو تا کہ وہ بھی پڑھ سکیں وہ خط جو میں نے لودیکیہ کو لکھا ہے۔
17 ارخیپوس سے کہو “جو کام خدا وند نے تمہیں دیا ہے وہ پورا کرے۔”
18 میں پو لس سلام کہتا ہوں اور اسے اپنے ہاتھ سے لکھتا ہوں۔ میری زنجیروں کو یاد رکھنا ،خدا کا فضل (مہربانی ) تم پر ہو تا رہے۔