10
بادشا ہ اخسو یرس نے لوگوں پر محصو ل عائد کیا حکومت کے تمام لوگوں کو حتیٰ کہ دور کے ساحلی شہروں کے علاقوں کو بھی محصول ادا کرنا پڑا تھا۔ اور تمام عظیم کارنامے جو بادشا ہ اخسویرس نے کئے وہ “تاریخ سلاطین مادی اور فارس” نامی کتاب میں لکھے ہیں اور مرد کی نے بھی جو کئے تھے وہ بھی اس تاریخ کی کتاب میں لکھے گئے۔ بادشا ہ نے مرد کی کو ایک عظیم آدمی بنا دیا۔ بادشا ہ اخسو یرس کی پو ری مملکت میں یہودی مر دکی دوسرا اہم آ دمی تھا۔مرد کی سارے یہودیوں میں سب سے اہم آدمی تھا اور اسکے ساتھی یہودی بھی اسکی بہت عزت کرتے تھے۔ وہ مرد کی کی عزت اس لئے کر تے تھے کیوں کہ اس نے اپنے لوگوں کی بھلائی کے لئے بہت ہی سخت کام کئے تھے۔ اور مردکی نے تمام یہودیوں کے لئے امن و امان قائم کیا۔