حجيّ
1
1 دارا بادشا ہ کی حکومت کے دوسرے برس کے چھٹے مہینے کی پہلی تا ریخ کو یہودا ہ کے گورنر زُر باّ بل بن سیالتی ایل اور اعلیٰ کا ہن یشوع بن یہو صدق کو حجی نبی کی معرفت خداوند کا کلام پہنچا۔
2 خداوند قادر مطلق کہتا ہے، “لوگ کہتے ہیں کہ خداوند کے گھر کو ازسر نو بنانے کے لئے وقت اب تک نہیں آیا ہے۔”
3 خداوند کا پیغام حجی نبی کی معرفت آیا۔ حجی نبی نے کہا:
4 “ کیا یہ وقت تمہا رے لئے لکڑی کے تختوں سے سجے گھروں میں رہنے کا ہے، جبکہ میرا گھر تبا ہ و برباد پڑا ہوا ہے؟
5 اس سبب سے خداوند قادر مطلق یہ کہتا ہے: 'اپنے راستے کے با رے میں سوچنے کے لئے ہو شیار رہو!
6 تم نے بو یا بہت ہے لیکن صرف تھو ڑا ہی کا ٹا ہے۔ تم کھا تے ہو لیکن تم پھر بھی بھوک محسوس کر تے ہو۔ تم پیتے ہو لیکن یہ تمہارے لئے کا فی نہیں ہو تا ہے۔ تم کپڑا پہنو گے لیکن تمہیں گرم محسوس نہیں ہو گی۔ اور روزانہ مزدوری کر نے وا لے اپنے پیسے ایسی تھیلی میں رکھتے ہیں جس میں سوراخ ہے!”
7 خداوند قادر مطلق فرماتا ہے، “اپنے راستے کے با رے میں سوچنے کے لئے ہو شیار رہو۔”
8 پہاڑوں پر جا ؤ لکڑی لا ؤ اور گھر بنا ؤ تا کہ میں شاید خوش ہو ں گا اور میری تعظیم ہو گی۔ خداوند کہتا ہے۔”
9 “تم بہت زیادہ فصل کی امید کئے، لیکن تمہیں بہت کم اناج ملتا ہے ؛ او ر جب تم اسے اندر لا ئے تو میں نے اسے اڑا دیا۔کیوں؟ خداوند قادر مطلق کہتا ہے، “کیوں کہ میرا گھر تبا ہ و برباد ہو کر پڑا ہے جبکہ تم میں سے ہر کو ئی اپنے اپنے گھر کو لے کر مشغول ہو۔
10 اس وجہ سے آسمان نے شبنم روک لیا اور زمین فصل دینی بند کر دی۔”
11 “میں نے خشک سالی کو زمین اور پہاڑوں پر، اناجوں، نئی مئے اورتیل کے او پر، زمین پر پیدا ہو نے وا لی چیزوں پر،انسانوں پر اور جانوروں کے اوپر اور ان ساری چیزوں کے اوپر جسے وہ بنا تے ہیں نیچے بلا یا اور سارے آدمیوں کی محنت بے مول ہو گئی۔”
12 تب زُر باّ بل بن سیالتی اور اعلیٰ کا ہن یشوع بن یہو صدق اور باقی بچے ہو ئے لوگوں نے خداوند اپنے خدا کے کلام کو مانا۔انہوں نے نبی حجّی کے کلا م پر بھی چلا کیونکہ خداوند انکے خدا نے اسے بھیجا تھا اور لوگ خداوند کے سامنے احترام سے تھے۔
13 خداوند کا پیغمبر حجی نے خداوند کے پیغام کو لوگوں کو دیا۔ یہ کہتے ہو ئے، “میں تمہا رے ساتھ ہوں۔” خداوند کہتا ہے۔
14 خداوند نے یہودا ہ کے گور نر زُرباّبل بن سیالتی ایل کی روح کو، اعلیٰ کا ہن یشوع بن یہو صدق کی روح کو، اور باقی لوگوں کو جوش دلا یا۔ اور اپنے خدا خداوند قادر مطلق کے گھر پر کام کئے۔
15 ان لوگوں نے یہ کام دارا بادشا ہ کی حکومت کے دوسرے برس کے چھٹے مہینے کی چوبیسویں تاریخ کو شروع کیا۔