12
1 اس وقت تم کہو گے ،
“اے خداوند! میں تیری ستائش کر و ں گا۔
تو مجھ سے ناراض تھا
لیکن تو نے اپنےقہر کو موڑدیا۔
اب تو مجھ کو تسلی دے۔”
2 خداوند میری حفاظت کرتا ہے۔
مجھے اس کا بھروسہ ہے مجھے کو ئی خوف نہیں ہے۔
وہ میری حفاظت کرتا ہے۔خداوند 'یاہ ' میری طاقت
اور میری قوت ہے وہ مجھ کو بچا یا ہے۔
3 تو شادمانی سے نجات کے کنو ؤں سے پانی کھینچے گا۔
4 پھر تو کہے گا،
“خداوند کی ستائش کرو! اس کے نام کو سر فراز کرو۔
اس نے جو کام کئے ہیں اس کی قومو ں سے ذکر کرو۔
خاص کر کے تم ان کو بتا ؤ کہ وہ کتنا عظیم ہے !”
5 تم خداوند کی مداح سرا ئی کرو؟
کیوں کہ اس نے جلالی کام کئے ہیں۔
خدا کی ہے خوشخبری کو دنیا میں پھیلا ؤ۔
6 اے صیون کے لوگو ان سب باتوں کا اعلان چلّا کر
اور شادمانی سے کرو
کیوں کہ اسرائیل کا قدوس ظاہر کر تا ہے کہ وہ تمہا رے درمیان عظیم ہے۔