22
رویا کی وادی کی بابت بار نبوت:
 
اب تم کو کیا ہوا؟
تم سب گھرو ں کے چھتوں پر چڑھ گئے۔
تم سب بہت زیادہ شور مچا تے ہو،
پو رے شہر میں افرا تفری کا عالم ہے۔
پو رے شہر میں جشن اور خوشی کا ماحول ہے!
تمہا رے لوگ مارے گئے
لیکن تلواروں سے نہیں۔
وہ مارے گئے لیکن جنگ میں لڑتے وقت نہیں۔
تمہا رے سبھی سردار ایک ساتھ کہیں بھا گ گئے
لیکن انہیں تیر کا استعمال کئے بغیر پکڑ لیا گیا۔
وہ سبھی جسے ڈھونڈا جا سکتا ہے
پکڑ لئے گئے حالانکہ وہ دور بھاگ گئے تھے۔
 
اس لئے میں نے کہا ، “میری طرف مت دیکھو!
بس مجھ کو رونے دو!
میرے لوگوں کی بربادی پر تسلی دینے کے لئے میری جانب مت آؤ۔
 
کیونکہ آقا ، خداوند قادر مطلق کی طرف سے رویا کی وادی میں لڑا ئی ، پامالی و بے قراری اور دیواروں کو گرانے اور پہاڑوں سے مدد مانگنے کے لئے دن کو چنا ہے۔ عیلام کی رتھ اور گھوڑ سوار تیروں کے سا تھ حملہ کئے۔ قیر کے لوگ اپنے ڈھالوں سے لیس ہو کر آئے۔ تمہا ری بہترین وادی رتھوں سے بھر گئے تھے۔ گھوڑ سواروں کو پھاٹکوں پر تعینات کئے گئے تھے۔ وہ ( خدا وند ) یہودا ہ کی حفاظتی دیوار کو ہٹا دیگا۔ اس وقت تم یہودا ہ کے لوگ ان ہتھیاروں پر بھروسہ کئے جنہیں دشت محل 22:8 دشت محل سليمان میں رکھا گیا تھا۔
تم نے دا ؤد کے شہر کی دیوار وں میں بے شمار سوراخوں کو دیکھا۔ تم نے نچلے حوضوں میں پانی جمع کیا۔ 10 تم نے یروشلم میں گھروں کو گنا اور اسے مسمار کر دیا تاکہ تم اس سے شہر کی دیوار کو مرمت کر نے کے لئے پتھروں کو حاصل کرو۔ 11 تم نے دو دیواروں کے درمیان ایک حوض بنایا پرانے حوض کے پانی کو اس میں رکھنے کے لئے۔
لیکن تم نے اس پر یقین نہیں کیا جو ان چیزوں کو کرتا ہے۔ تم نے اس پر توجہ نہیں دیا جس نے بہت پہلے ہی ان سب کا منصوبہ بنایا۔ 12 لیکن اس دن خداوند قادر مطلق نے رو نے اور ماتم کرنے اور سر منڈانے اور ٹاٹ اوڑھنے کا حکم دیا تھا۔ 13 لیکن دیکھو! اب لوگ مسرور ہیں۔
 
وہ لوگ مویشیوں اور بھیڑوں کو ذبح کر رہے ہیں۔
وہ لوگ کھا رہے ہیں اور مئے پی رپے ہیں اور کہہ رہے ہیں ،
“ہمیں کھانے اور پینے دو ، کیونکہ ہو سکتا ہے کل ہم لوگ مر جا ئیں۔”
 
14 خداوند قادر مطلق نے یہ باتیں مجھ سے کہی تھیں اور میں نے انہیں اپنے کانوں سے سنا تھا : “تم برے کام کر نے کے قصوروار ہو۔ میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ ان گنا ہوں کے معاف کئے جانے سے قبل ہی تم مر جا ؤگے۔” یہ خداوند قادر مطلق ، میرے مالک کا فرمان ہے۔
15 میرے مالک ، خداوند قادر مطلق نے مجھ سے یہ باتیں کہیں ، “اس شبناہ نام کے ملازم کے پاس جا ؤ جو محل کا منتظم ہے۔ 16 ا س سے پو چھنا ، تو یہاں کیا کر رہا ہے ؟ کیا یہاں تیرے خاندان کا کو ئی شخص دفن ہوا ہے ؟ یہاں تو ایک قبر کیوں بنا رہا ہے ؟ تم اپنی قبر اونچے مقام پر بنا رہے ہو۔ تم اسے بنانے کے لئے چٹان کو کاٹ رہے ہو۔”
17-18 “اے آدمی ! خداوند تجھے کچل دیگا ، خداوند تجھے گیند کی طرح لڑھکا کر ایک بڑے ملک میں پھینک دے گا جہاں پر تم مر جا ؤ گے۔”
اور وہی جگہ ہے جہاں تری فینسی رتھ رہے گی۔ اور تم اپنے آقا کے اہل خانہ کے لئے رسوا ہو۔ 19 خداوند کہتا ہے، “میں تجھے تیرے اہم عہدے سے بر طرف کروں گا۔ تجھے تیرے اونچے عہدہ سے با ہر پھینک دیا جا ئے گا۔ 20 اس وقت میں اپنا بندہ الیا قیم بن خلقیاہ کو بلا ؤں گا۔ 21 میں تیرے دفتری لباس کو اتار دوں گا۔اور اسے پہنا دو ں گا۔ میں تمہا رے کمر بند کو اس کے کمر پر پہنا دوں گا۔ میں تمہا را عہدہ اس کے سپرد کردو ں گا۔ وہ اہل یروشلم کا اور بنی یہودا ہ کے لئے باپ کی مانند ہو گا۔
22 “داؤد کے محل کی چا بی میں اس شخص کے گلے میں ڈال دو ں گا۔ وہ جو کچھ لیگا اسے کو ئی بند نہیں کر سکتا ہے اور وہ جو بند کرے گا اسے کو ئی بھی کھول نہیں سکتا ہے۔ وہ میرا بندہ اپنے باپ کے گھر میں ایک تخت کی مانند ہو گا۔ 23 میں اسے ایک ایسی کھونٹی کی مانند مضبوط بنا ؤں گا جسے بہت ہی سخت تختہ پر ٹھو کی گئی ہو۔ 24 اس کے باپ کے گھر کی ساری حشمت اور اہم چیزیں اس کے اوپر لٹکیں گیں۔ سبھی چھو ٹے اور بڑے اس پر انحصار کریں گے۔ وہ لوگ ایسے ہو ں گے جیسے چھوٹے چھو ٹے برتن اور بڑی بڑی صراحیاں اس پر الٹ دی گئی ہو ں۔
25 “اس وقت وہ کھونٹی ( شبناہ ) جو مضبوط جگہ ٹھو کی گئی تھی ہلا ئی جا ئے گی اور کاٹ دی جا ئے گی اور آخر کار وہ گرجا ئے گی۔ اور اس پر بوجھ گر پڑے گا۔” یہ خداوند نے فرمایا تھا۔
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”19:15+اس19:15کا مطلب یہ ہے کہ نہ تو عام لوگ اور نہ ہی اونچے طبقات کے لوگ۔19:18+یہ19:18نام اس نام کی مانند ہے جس کا مطلب ”تبا ہی کا شہر” ہے۔ یہ شاید کہ ہپلو پو لیس کا شہر ہے۔22:8+سليمان22:8کا تعمير کردہ محل جہاں مال و ہتھيار ذخيرہ کيا جاتا تھا۔