یشوع
1
موسیٰ خدا وند کا خادم تھا۔ نون کا بیٹا یشوع موسیٰ کا مددگار تھا۔ موسیٰ کے انتقال کے بعد خدا وند نے یسوع سے باتیں کیں خدا وند نے یشوع سے کہا ، “میرا خادم موسیٰ انتقال کر گئے۔ اب تم سب لوگوں کو لیکر دریائے یردن کے پار جاؤ۔ تمہیں اس ملک میں جانا چا ہئے جسے میں بنی اسرائیلیوں کو دے رہا ہوں۔ میں نے موسیٰ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ یہ ملک میں تمہیں دونگا۔ اس لئے میں تمہیں ہر وہ جگہ دونگا جسے تیرا پاؤں چھوئے۔ حتّیوں کا پورا ملک ریگستان اور لبنان سے لیکر بڑے دریا تک ( دریائے فرات تک ) تمہاری سرحد ہوگی۔ اور یہاں سے مغرب میں بڑے سمندر تک ( سورج کے غروب ہونے کی جگہ تک ) کے ملک تمہاری سرحد کے اندر ہوں گے۔ میں موسیٰ کے ساتھ تھا اور اُسی طرح تمہارے ساتھ رہوں گا۔تمہاری ساری زندگی میں تمہیں کوئی بھی آدمی روکنے میں کامیاب نہ ہوگا۔ میں تمہارا ساتھ نہیں چھوڑونگا۔ میں کبھی تم سے دور نہیں ہونگا۔
”یشوع تم کو مضبوط اور حوصلہ مند ہونا چاہئے۔ تمہیں ان لوگوں کا رہنما ہونا چاہئے۔ جس سے وہ اپنا ملک لے سکیں یہ وہی ملک ہے جسے میں نے انکے اجداد کو دینے کے لئے ان سے وعدہ کیا تھا۔ لیکن تمہیں ایک دوسری بات کے لئے بھی حوصلہ مند اور با ہمّت رہنا ہوگا۔ تمہیں اُن احکام کی تعمیل یقیناً کرنی چاہئے جسے میرے خادم موسیٰ نے تمہیں دیا اگر تم ان تعلیمات پر اسی طرح عمل کئے تو تم ہر چیز میں کامیاب رہو گے۔ اس شریعت کی کتاب میں لکھی گئی باتوں کو ہمیشہ یاد رکھو۔ پھر تم اس میں لکھے گئے احکام کی تعمیل یقین سے کر سکتے ہو۔ اگر تم ایسا کروگے تو تم دانشور بنو گے اور جو کچھ تم کروگے اُس میں کامیاب ہوگے یاد رکھو کہ میں نے تمہیں طاقتور اور با ہمّت بنے رہنے کا حکم دیا تھا۔ اس لئے کبھی خوفزدہ نہ ہو۔ کیوں کہ تمہارا خدا وند خدا تمہارے ساتھ ہر اُس جگہ پر رہے گا جہاں تم جاؤ گے۔”
10 اس لئے یشوع نے لوگوں کے قائدین کو حکم دیا اُس نے کہا ، 11 “خیمہ سے ہوکر جاؤ اور لوگوں کو تیّار ہونے کا حکم دو۔ لوگوں سے کہو ، ’ کچھ کھانا تیّار کرلیں اب سے تین دن بعد ہم لوگ دریائے یردن پار کریں گے۔ اور ہم لوگ جائیں گے اور اس ملک پر قبضہ کرلیں گے جسے تمہارا خدا وند خدا تم کو دے رہا ہے۔”
12 تب یشوع نے روبن ، جاد، اور منسّی کے آدھے خاندانی گروہ سے کہا۔ یشوع نے کہا ، 13 “اسے یاد رکھو جو خدا وند کے خادم موسیٰ نے تم کو کہا تھا ، “خدا وند تمہارا خدا تمہیں سلامتی سے رہنے کے لئے ایک جگہ دیتا ہے۔ اور وہ یہ زمین تجھے دیگا۔ 14 خدا وند نے دریائے یردن کے مشرق میں یہ ملک تمہیں دے چکا ہے۔ تمہاری بیویاں، تمہارے بچّے اور تمہارے جانور اُس ملک میں رہ سکتے ہیں۔ لیکن تمہارے لڑنے والے آدمی کو تمہارے بھائی کے ساتھ اُس ندی کو ضرور پار کرنا چاہئے۔ تمہیں جنگ کے لئے اور دوسرے خاندانی گروہ کا اُن کی زمین لینے میں مدد کرنے کے لئے تیّار رہنا چاہئے۔ 15 خدا وند نے تمہیں آرام کرنے کی جگہ دی ہے۔ اور وہ تمہارے بھائیوں کے لئے بھی ویسا ہی کرے گا۔ لیکن تمہیں ان کی مدد اُس وقت تک کرنی چاہئے جب تک وہ اُس ملک کو نہ لے لیں جسے خدا وند اُن کا خدا دے رہا ہے۔ تب تم دریائے یردن کے مشرق میں اپنے ملک کو واپس جا سکتے ہو۔ وہی وہ ملک ہے جسے خدا وند کے خادم موسیٰ نے تمہیں دیا تھا۔ ”
16 تب لوگوں نے یشوع کو جواب دیا ، “جو بھی کام کرنے کا حکم تم دوگے ہم لوگ کریں گے جس جگہ بھیجو گے ہم لوگ جائیں گے۔ 17 ہم لوگوں نے جس طرح موسیٰ کے حکم کو مانا ہے اس طرح ہم لوگ وہ سب مانیں گے جو تم کہو گے۔ ہم لوگ خدا وند خدا سے صرف ایک بات چاہتے ہیں ہم لوگ خدا وند اپنے خدا سے یہی دعا کرتے ہیں کہ وہ تمہارے ساتھ اُسی طرح رہے جس طرح وہ موسیٰ کے ساتھ رہا۔ 18 پھر اگر کوئی آدمی تمہارا حکم ماننے سے انکار کرتا ہے یا کوئی آدمی تمہارے خلاف کھڑا ہوتا ہے تو وہ مار ڈالا جائے گا۔ صرف طاقتور اور با ہمّت رہو۔”