11
1 حصور کے بادشا ہ یا بین نے جو واقعات ہو ئے اس کے متعلق سنا اس لئے اس نے طئے کیا کہ کئی بادشاہوں کی فو جوں کو بُلا یا جا ئے۔ یا بین نے ایک پیغام مدون کے بادشا ہ یُو باب ، سمرو ن کے بادشاہ ، اکشاف کے بادشاہ ،
2 اور شمالی پہا ڑی ملک اور ریگستان کے بادشا ہو ں کو بھیجا۔ یابین نے پیغام نفوت ڈور کو جو مغرب میں تھا ، کنّرت کے بادشاہ کو ، نیگیو اور مغربی پہا ڑی دامن کو بھیجا۔
3 یا بین وہ پیغام مشرق اور مغرب کے کنعانی لوگو ں کے بادشا ہوں کو بھیجا۔ اس نے اموری لوگوں، حتّی لوگوں، فرزّی لوگوں اور یبوسی لوگوں کو جو پہا ڑی علا قو ں میں رہتے تھے پیغام بھیجا۔ اس نے حوّی لوگو ں کو جو مصفاہ کے قریب حرمُون پہا ڑی کے قریب رہتے تھے انہیں بھی پیغام بھیجا۔
4 اس لئے ان تمام بادشاہوں کی افواج ایک ساتھ مل کر آئیں جہاں کئی جنگجو ، کئی گھو ڑے اور رتھ تھے یہ سب سے بڑی عظیم فو ج تھی۔ وہ تعداد میں سمندر کے کنا رے کی ریت کی مانند تھے۔
5 یہ تمام بادشاہ ایک ساتھ دریائے میروم پر ملے اُنہوں نے انکی فوجوں کو اسرائیل کے خلاف جنگ لڑ نے کے لئے ایک ساتھ شامل کیا۔
6 تب خدا وند نے یشوع سے کہا ، “ان فوجوں سے مت ڈرو۔ کل اسی وقت میں تمہیں انہیں شکست دینے دونگا۔ تم ان سب کو مار ڈالوگے۔ تم انکے گھوڑوں کی ٹانگوں کی رگ ( کونچیں ) کاٹ ڈالوگے اور انکے تمام رتھوں کو جلا ڈالو گے۔”
7 یشوع اور اُس کی تمام فوج اچانک حمکہ کر کے انہیں چونکا دیا۔ انہوں نے دریائے میروم پر دُشمنوں پر حملہ کیا۔
8 خدا وند نے اسرائیلیوں کو انہیں شکست دینے دی۔ اسرائیل کی فوج نے انکو شکست دی۔ اور انکا تعاقب صیدون عظیم ، مسرفا ت المائم اور مشرق میں مصفاہ کی وادی تک کیا۔ اسرائیل کی فوج اس وقت تک لڑ تی رہی جب تک کہ دشمن کا ایک بھی آدمی زندہ نہ بچا رہا۔
9 یشوع نے وہی کیا جو خدا وند نے کہا تھا کہ وہ کریگا اور یشوع نے ان کے گھو ڑوں کی ٹانگوں کا رگ ( کو نچیں ) کا ٹے اور انکی رتھوں کو جلائے۔
10 تب یشوع واپس آئے اور حصور شہر پر قبضہ کئے۔ وہ حصور کے بادشاہ کو ما ر ڈالا۔ حصور ان تمام سلطنتوں میں قائد تھا جو اسرائیل کے خلاف لڑے تھے۔
11 اسرائیل کی فوج نے اس شہر کے ہر ایک شخص کو مار ڈالا۔ انہوں نے تمام لوگوں کو مکمل طور سے تباہ کر دیا۔ وہاں کچھ بھی زندہ رہنے نہ دیا گیا۔ تب انہوں نے شہر کو جلا دیا۔
12 یشوع نے ان تمام شہروں پر قبضہ کیا اس نے ان کے تمام با د شاہوں کو مارڈالا۔ یشوع نے ان شہروں کی ہر ایک چیز کو پوری طرح تباہ کردی۔ اس نے خدا وند کے خادم موسیٰ نے جیسا حکم دیا تھا ویسا ہی کیا۔
13 لیکن اسرائیل کی فوج نے کسی بھی ایسے شہر کو نہیں جلایا جو پہاڑ پر بنا تھا۔ انہوں نے پہاڑی پر بنا صرف ایک ہی شہر حصور کو جلایا۔ یہ وہ شہر تھا جسے یشوع نے جلایا۔
14 بنی اسرائیلیوں نے وہ سب چیزیں اپنے پاس رکھیں جو انہیں ان شہروں میں ملی تھیں۔ اُنہوں نے اُن جانوروں کو اپنے پاس رکھا جو انہیں شہر میں ملے لیکن انہوں نے وہاں کے سب لوگوں کو مارڈالا۔ اُنہوں نے کسی آدمی کو زندہ نہیں چھو ڑا۔
15 خدا وند نے بہت پہلے اپنے خادم موسیٰ کو یہ کر نے کا حکم دیا تھا۔ پھر موسیٰ نے یشوع کو حکم دیا کہ وہ ایسا کرے یشوع نے خدا وند کے حکم کو پورا کیا یشوع نے وہی کیا جو موسیٰ کو خدا وند نے حکم دیا تھا۔
16 اس طرح یشوع نے سبھی ملکوں کے سارے لوگوں کو شکست دی۔ پہاڑی ملک نیگیو کا علاقہ سارا جشن کا علا قہ مغربی وادی کی ترائی کا علاقہ ، وادی یردن اور اِسرائیل کا پہا ڑی علا قہ اور ان کے قریب کی پہاڑیوں پر اُس کا قبضہ ہو گیا تھا۔
17 یشوع کا قبضہ شعیر کے قریب خلق کی پہاڑی سے بعل جاد لبنان کی وادی میں حرمون کی پہاڑی کے نیچے تک ہو گیا۔ یشوع تمام ملکوں کے بادشاہوں کو حراست میں لیکر انہیں مارڈالا۔
18 یشوع ان بادشاہوں سے بہت لمبے عرصے تک لڑا۔
19 اس پورے ملک میں صرف ایک شہر نے اِسرائیل سے امن کا معاہدہ کیا۔ جو جبعون کا حوّی شہر تھا۔ دوسرے تمام شہروں کو جنگ میں شکست ہوئی۔
20 خدا وند چاہتا تھا کہ وہ لوگ یہ سوچیں کہ وہ طاقتور ہیں تب وہ اسرائیل کے خلاف لڑیں تا کہ وہ انہیں بغیر رحم کے تباہ کر سکیں وہ انہیں اس طرح تباہ کر سکیں جس طرح خدا وند نے موسیٰ کو کر نے کا حکم دیا تھا۔
21 یشوع ان عناقيم 11:21 عنا قیم ادبی لوگوں کے خلاف لڑا جو حبرون ، دبیر اور عناب ، اور یہوداہ کے پہاڑی علا قوں میں رہتے تھے۔ اس نے ان لوگوں اور اُن کے شہروں کو پوری طرح تباہ کر دیا۔
22 اسرائیلی علا قے میں کو ئی بھی عناقیم آدمی زندہ نہیں چھو ڑا گیا۔ عناقیم لوگ صرف غزّہ، جات اور اشدود میں مسلسل رہنے لگے۔
23 یشوع نے سارے ملک پر قبضہ کر لیا۔ جیسا کہ اس بات کو خدا وند نے موسیٰ سے بہت پہلے ہی کہہ دیا۔ خدا وند نے وہ ملک اسرائیل کو اس لئے دیا کیوں کہ اس نے وعدہ کیا تھا۔ تب یشوع نے اسرائیل کے خاندانی گروہ میں اُس ملک کو تقسیم کیا تب کہیں جنگ بند ہو ئی اور آخر کار ملک میں امن قائم ہو گیا۔