3
1 اعلیٰ کا ہن الیاسب اور اس کے بھا ئی نے جو کہ کا ہن بھی تھے کام شروع کیا اور “ مینڈھا پھاٹک ” کو پھر سے بنایا۔ اور انہوں نے اسے خداوند کو وقف کردیا۔ اور پھر ا س کے دروازوں کو لگایا۔انہو ں نے دیوار کے بُرجِ صد تک بلکہ حنن ایل کے بُرج تک وقف کردیا۔
2 اور ان لوگوں کے آگے یریحو کے لوگوں نے بھی بنا یا۔ اور ان لوگوں کے آگے زکور امری کا بیٹا بنا رہا تھا۔
3 بسنّا کے بیٹوں نے دیوار کے مچھلی پھا ٹک کو بنا یا۔ انہوں نے اس کا شہتیر ڈا لا اور اسکے دروازوں کو کھڑا کیا اور اس میں تالا اور سلاخیں لگا ئیں۔
4 اور اسکے آگے حقّوص کا بیٹا اوریاہ ، اوریاہ کا بیٹا یریموت دیوار کی مرمّت کر رہا تھا۔ اور ان لوگوں کے آگے مشیز بیل کا بیٹا برکیاہ،
اور برکیاہ کا بیٹا مسلّام نے دیوار کی مرمت کی۔
اور ان لوگوں کے آگے بعنہ کا بیٹا صدوق نےمرمت کی۔
5 ان لوگوں کے آگے تقوعہ کے لوگوں نے دیوار کی مرمّت کی۔ لیکن انکے بزرگوں نے انکے آقا نحمیاہ کے لئے سخت کام کرنے سے انکار کردیا۔
6 فاسح کا بیٹا یہو یدع اور بسودیاہ کا بیٹا مسلّاح نے پرانے پھا ٹک کی مرمّت کی ، انہوں نے اس کے شہتیروں کو رکھا۔ اور اسکے دروازوں کو کھڑا کیا ، میخیں اور سلاخیں جو ڑے۔
7 ان لوگوں کے آگے جبعون کے ملطیاہ مروتون کے یدون نے ، مصفاہ اور جبعون کے لوگوں نے دیوار کی مرمّت کا کام کئے۔ جبعون اور مرونوت کے مقامات دریائے فرات کے مغربی علاقے کے گور نر کے قبضے میں تھے۔
8 سُنار حر ہیاہ کے بیٹے عُزیئیل نے ا سکے آگے کی دیوار کی مرمت کی۔ اس کے آگے عطر بنا نے والے خاندان کے حننیاہ نے دیوار کی مرمّت کی۔ انہوں نے صرف یروشلم کی موٹی دیوار تک ہی مرمّت کی۔
9 ان لوگوں کے آگے حور کا بیٹا رفایاہ نے مرمّت کی۔ وہ آدھے یروشلم کا حکمراں تھا۔
10 ان لوگوں کے آگے حرومف کا بیٹا یدایاہ نے بھی اپنے گھر کے نزدیک دیوار کی مرمّت کی۔
11 ملکیاہ جو حارم کا بیٹا تھا اور پخت موآب کے بیٹے حسوب نے دیوار کے دوسرے حصّے اور بھٹی ( تنّور ) کے مینار کی مرمّت کی۔
12 اور اسکے آگے آدھے یروشلم کے حکمران کے بیٹے سلوم نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ مرمّت کی۔
13 وادی کے پھا ٹک کی مرمّت حنون اور شہر ز نواح کے رہنے والوں نے کی۔ انہوں نے اس کے دروازوں کو کھڑا کیا اور اس میں سلا خیں اور میخیں لگا ئے۔ انہوں نے ۵۰۰ گز لمبی دیوار کو کو ڑے پھا ٹک تک مرمت کی۔
14 ریکاب کے بیٹے ملکیاہ بیت ہکرم کے حکمراں نے کو ڑے پھا ٹک کو مرمّت کیا اس نے اسے بنا یا اور اس میں دروازے ، میخیں اور سلا خیں لگائے۔
15 کلحوزہ کا بیٹا سلُوم مصفاہ کے ایک حصّے کے گور نر نے چشمہ کے پھا ٹک کی مرمّت کی۔ اس نے اس کے اوپر چھت ڈا ل کر ، دروازے ، سلا خیں اور میخیں جوڑ کر اسے دوبارہ بنا یا۔ سلوم نے شیلو خ کے تالاب تک دیوار کو ، بادشاہ کے باغ کے نزدیک کی سیڑھیوں کو جو کہ داؤد کے شہر سے نیچے تک جاتی ہے اسکی مرمّت کی۔
16 عز بوق کے بیٹے نحمیاہ نے آدھے بیت صور کا حکمراں داؤد کے مقبرے کے سامنے تک اور آدمی کے بنا ئے ہوئے تا لاب تک اور بہادروں کے گھروں تک مرمّت کی۔
17 اس کے بعد لاوی خاندانی گروہ نے مرمّت کی : بانی کے بیٹے رحوم ، اسکے آگے قعیلاہ ضلع کے آدھے حصّے کا گور نر حسبیاہ نے اپنے ضلع کے لئے مرمّت کی۔
18 اس کے بعد ان لوگوں کے بھا ئیوں نے : حنداد کے بیٹے بوئی آدھے قعیلہ ضلع کے حکمراں نے مرمّت کی۔
19 اور یشوع کے بیٹے عزر مصفاہ کے حکمراں نے سیڑھیوں کے آگے سے لیکر اسلحہ کے کمرے سے کونے تک دیوار کے دوسرے حصے کی مرمت کی۔
20 اس کے بعد زبّی کے بیٹے ہاروک نے کافی تیزی اور سخت محنت سے کام کرتے ہوئے دوسرے حصّے کی مرمتاس کونے سے لیکر الیاسب اعلیٰ کاہن کے گھر کے دروازے تک کی۔
21 اس کے بعد حقّوص کے بیٹے اوریاہ ، اور اوریاہ کے بیٹے مریموت نے الیاسب کے گھر کے دروازے سے لیکر آخر تک دیوار کے دوسرے حصّے کی مرمّت کی۔
22 اس کے بعد میدانی لوگوں کے کاہنوں نے مرمّت کی۔
23 اسکے بعد ، بنیمین اور حُسوب نے اپنے گھروں کے سامنے کی دیوار کی مرمّت کر وائی۔ عنیاہ کا بیٹا معسیاہ ، معسیاہ کے بیٹے عزر یاہ نے اپنے گھر کے نزدیک مرمّت کی۔
24 حنداد کے بیٹے بنئی نے دوسرے حصّے کی مرمّت عزریاہ کے گھر سے کونے تک اور مینار تک بھی کی۔
25 اوزّی کے بیٹے فالا نے کونے کے ایک کنارے سے لیکر مینار تک مرمّت کی جو کہ بادشاہ کی عمارت کے اوپری حصّے سے لیکر قیدی کے آنگن تک پھیلی ہوئی تھی۔ اسکے بعد فدا یاہ پر عوس کے بیٹے نے کام کیا۔
26 ہیکل کا خادم جو کہ عوفل کے پہاڑوں پر رہتے تھے پانی کے پھا ٹک سے مشرق تک اور مینار کے قریب مرمّت کی۔
27 انکے بعد تقوعہ کے لوگوں نے عظیم مینار کے سامنے سے عوفل پہا ڑی کے دیوار تک دوسرے حصّے کی مرمّت کی۔
28 گھو ڑے کے پھا ٹک کے اوپری حصّے سے کاہنوں نے اپنے اپنے گھر کے سامنے تک کی دیوار کی مرمّت کی۔
29 امیر کے بیٹے صدوق نے اپنے گھر کے سامنے دیوار کی مرمت کی۔ اس کے بعد سکنیاہ کا بیٹا سمعیاہ نے مرمت کی۔ سمعیاہ مشرقی پھا ٹک کا پہریدار تھا۔
30 اسکے بعد سلمیاہ کا بیٹا حننیاہ اور صلف کا چھٹّا بیٹا حنون نے دوسرے حصّے کی مرمّت کی۔ برکیاہ کا بیٹا سلّام نے اپنے کمرے کے سامنے مرمّت کی۔
31 ملکیاہ جو کہ ایک سنار کا بیٹا تھا اس نے ہیکل کے خادموں اور بیوپاریوں کے گھر تک مرمّت کی۔ جانچ پڑتال کی پھا ٹک سے کو نے کے اوپری کمرے تک مرمّت کی۔
32 ملکیاہ ایک سنار تھا۔ کونے کے اوپری کمرے سے مینڈھوں کے پھا ٹک تک کی درمیانی دیوار کا حصّہ سنا روں اور بیوپاریوں نے بنا یا۔