25
1 بنی اسرا ئیل ابھی تک کا ہنیا میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ اس وقت وہ لو گ موآبی عورتوں کے ساتھ جنسی گناہ کرنے لگے۔
2 موآبی دشمنوں نے مردو ں کو آنے اور اپنے جھو ٹے خدا ؤں کو قربانی چڑھانے میں مدد کرنے کے لئے مدعو کیا۔ اس لئے لوگوں نے وہاں کھانا کھا یا اور جھو ٹے خدا ؤں کی عبادت کی۔ بنی اسرا ئیل اسی طرح جھو ٹے خدا ؤں کی عبادت میں شامل ہو ئے۔
3 بنی اسرا ئیل بعل فغور کی عبادت کرنا شروع کئے۔ اور خداوند ان پر بہت غصّہ ہو ئے۔
4 خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “ان لوگوں کے قائدین کو لا ؤ۔ اب انہیں سب لوگوں کی آنکھو ں کے سامنے مارڈا لو۔ اور ان کی لا شوں کو سورج کی طرف رُخ کرکے خداوند کے سامنے لٹکا دو۔ تب خداوند اسرا ئیل کے لوگو ں پر غصّہ نہیں کریگا۔ ”
5 اس لئے موسیٰ نے اسرا ئیل کے منصفوں سے کہا ، “تم ان تمام لوگوں کو ڈھونڈ نکالو جو فغو ر کے جھو ٹے خدا بعل کی عبادت میں شامل ہو ئے اور انہیں مار ڈا لو۔”
6 اُس وقت موسیٰ اور اسرا ئیل کے بزرگ( قائد) خیمٴہ اجتماع کے دروازہ پر ایک ساتھ جمع ہوئے تھے۔ ایک اسرا ئیلی آدمی ایک مدیانی عورت کو اپنے بھا ئیوں کے پاس اپنے گھر لا یا۔ اُس نے یہ وہاں کیا جہاں اسے موسیٰ اور تمام قائدین دیکھ سکتے تھے۔ موسیٰ اور قائدین خیمٴہ اجتماع کے دروازہ پر رو پڑے۔
7 کا ہن ہا رون کے پو تے اور الیعزر کے بیٹے فیِنحاس نے اسے دیکھا اس لئے اس نے اجلاس چھو ڑی اور اپنا بھا لا اٹھا لیا۔
8 وہ اسرائیلی آدمی کے پیچھے پیچھے اس کے خیمہ میں گیا۔ تب اس نے اسرا ئیلی مرد اور مدیانی عورت کو اپنے بھا لے سے مارڈا لا۔ اس نے اپنے بھا لے کو ان دونوں کے پیٹ کے پا ر کر دیا۔ اس وقت بنی اسرا ئیلیوں میں ایک بڑی بیما ری پھیلی ہو ئی تھی۔ لیکن جب فیِنحاس نے ان دونوں کو ما رڈالا تو بیما ری رُک گئی۔
9 اس بیما ری سے ۰۰۰,۲۴ لوگ مر چکے تھے۔
10 خداوند نے موسیٰ سے کہا ،
11 “کا ہن ہا رون کے پو تے اور الیعزر کے بیٹے فینحاس نے بنی اسرا ئیلیوں کو میرے غصّہ سے بچایا۔ کیو نکہ لوگوں کے بیچ میری غیرت سے اسے غیرت آئی۔ اس لئے میں نے ا ن لوگوں کو پو ری طرح سے اپنی غیرت کے جو ش میں تباہ نہیں کیا۔
12 اس لئے فینحاس سے کہو کہ میں اس کے ساتھ ایک امن کا معاہدہ کرنا چا ہتا ہوں۔
13 وہ اور اس کے بعد کی نسل میرے ساتھ ایک معاہدہ کرے گی۔ اس کے مطابق وہ ہمیشہ کا ہن رہیں گے کیوں کہ وہ اپنے خدا کے لئے غیرت مند تھا۔ اس طرح اسنے بنی اسرا ئیلیوں کے لئے تلا فی کی۔”
14 جو اسرا ئیلی مدیانی عورت کے ساتھ مارا گیا تھا۔ اس کانام زمری تھا وہ سُلو کا بیٹا تھا وہ شمعون کے خاندانی گروہ کے خاندان کا قا ئد تھا۔
15 اور ماری گئی مدیانی عورت کانام کزبی 25:15 کزبی اس تھا۔ وہ صور کی بیٹی تھی وہ اپنے خاندان کا صدر تھا۔ وہ مدیان میں ایک خاندانی گروہ کا قا ئد تھا۔
16 خداوند نے موسیٰ سے کہا۔
17 “مدیانی لوگ تمہا رے دشمن ہیں تمہیں ان کو مار ڈالنا چا ہئے۔
18 انہوں نے پہلے ہی تم کو اپنا دشمن بنا لیا ہے۔ انہوں نے تم کو دھو کہ دیا اور تم سے اپنے جھو ٹے خدا ؤں کی فغور میں عبادت کروا ئی اور انہوں نے تم میں سے غالباً ایک آدمی کی شادی کز بی کے ساتھ کرادی جو مدیانی قائد کی بیٹی تھی۔ یہی عورت ا سوقت ما ری گئی جب اسرا ئیلی لوگوں میں خطرناک بیما ری آئی۔ یہ بیما ری اس لئے پیدا کی گئی کیو نکہ لوگ فغور میں جھو ٹے خداوند کی عبادت کررہے تھے۔”