پطرس
کا دوسرا عام خط
1
شمعون پطرس جو یسوع مسیح کا خادم اور رسول کی جانب سے سلام۔
ان تمام لوگوں کے لئے جو قابل قدر ایمان سے ہیں اور ہم جیسا قیمتی ہے تم نے ایمان حاصل کیا کیوں کہ ہما را خدا اور نجات دہندہ یسوع مسیح راستباز ہے وہ وہی کرتا ہے جو صحیح ہے۔
فضل اور سلامتی تم پر زیادہ سے زیادرہے کیوں کہ تم سچا ئی کے ساتھ خدا اور مسیح ہمارے خداوند کو جانتے ہو۔
یسوع کو خدا کی طاقت حاصل ہے اور اس کی طاقت نے ہم کو ہماری ضرورت کی ہر چیز رہنے کے لئے اور خدا کی خدمت کے لئے دی ہے اور ہمارے پاس یہ چیزیں اس سے ہم کو اس وقت ملیں جب سے کہ ہم اس کو پہچانتے ہیں یسوع نے ہم کو اپنے خاص جلال اور نیکی کے ذریعے سے بلا یا ہے۔ ان کے ذریعے سے یسوع نے ہمیں بڑی قیمتیں نعمتیں دی ہیں جس کا اس نے وعدہ کیا تھا تا کہ ان نعمتوں کے وسیلے سے تم ا س خرابی سے چھوٹ کر جو دنیا میں بُری خواہش کے سبب سے ہے ذاتِ الٰہی میں شریک ہو جاؤ۔
کیونکہ تمہیں خوش نصیبی حاصل ہے اس لئے تم سے جتنا زیادہ ہو سکے کوشش کر کے ان چیزوں کو اپنی زندگی میں شامل کرو: اپنے ایمان میں اچھا ئي کو اور اپنی اچھا ئی میں علم کو شا مل کرو ، اور اپنے علم میں پر ہیزگاری کو اور پر ہیزگاری میں صبر کو اور اپنے صبر میں خدا کی خدمت کو شامل کرو ، اور خدا کے لئے اپنی خدمت میں اپنے عیسائی بھا ئیوں اور بہنوں کے لئے مہربانی اور اپنے بھا ئیوں اور بہنوں کے لئے اپنی اس مہربانی ميں محبت کو شامل کرو۔ اگر یہ ساری باتیں تجھ میں ہیں اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے تو تمہیں اس سے فا ئدہ ہوگا اور یہ کبھی بیکار نہیں جائیگی یہ تیرے لئے ہمارے خداوند یسوع مسیح کو جاننے میں فائدہ مند ہوگی۔ لیکن اگر کسی کے پاس کر دار اور اطوار نہ ہوں تو پھر وہ دیکھنے سے قاصر ہے اور ایسا آدمی اندھا ہے وہ یہ بھول گیا ہے کہ اس کے پچھلے گناہوں کو دھو دیا گیا ہے۔
10 اے میرے بھا ئیو اور بہنو! خدا نے تمہیں اس کے لئے چن لیا ہے اور تم بے حد کو شش کر کے یہ ثابت کرو کہ تم اسی کی طرف سے بلا ئے گئے اور چنے ہو ئے ہو اگر تم ایسا کرو تو کبھی ٹھو کر کھا کر نہیں گروگے۔ 11 اور تمہیں خدا وند اور ہمارے نجات دہندہ یسوع مسیح کی ابدی بادشاہت میں بہت ہی زیادہ عزت کے ساتھ تمہارا استقبال کیا جائے گا۔ وہ بادشاہت ہمیشہ قائم رہنے والی اور ابدی ہے۔
12 تم ان باتوں کو جانتے ہو کہ تم سچّائی میں مضبوطی سے قائم ہو لیکن میں ہمیشہ انہیں یاد کرا نے کے لئے مدد کروں گا۔ 13 میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لئے مناسب ہے کہ جب تک میں زمین پر ہوں یہ ساری چیزیں تمہیں یاد دلا کر تمہاری مدد کروں۔ 14 میں جانتا ہوں کہ مجھے اس جسم کو جلد چھو ڑ کر جا نا ہے ہمارے خدا وند یسوع مسیح نے مجھے یہ اطلاع دی ہے۔ 15 میں اپنے طور پر ممکنہ کو شش کرونگا اسی پر یقین بناتے ہو ئے کہ میرے مرنے کے بعد بھی تم ان باتوں کو ہمیشہ یاد رکھو۔
16 ہم تمہیں ہمارے خدا وند یسوع مسیح کی طاقت کے تعلق سے کہہ چکے ہیں ہم اسکے آنے کے متعلق بھی کہہ چکے ہیں جو باتیں ہم تمہیں کہہ چکے ہیں وہ صرف کہانیاں نہیں ہیں جنہیں لوگوں نے بنائی ہی نہیں! ہم نے یسوع کی عظمت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ 17 یسوع نے بڑی شان و شوکت کے ساتھ آواز کو سنا جب یسوع خدا یعنی باپ سے اس وقت عزّت اور جلال پایا اُسے آواز آئی، “وہ میرا چہیتا بیٹا ہے میں اس سے بے حد خوش ہوں۔” 18 اور ہم نے وہ آواز سنی جو آسمان سے اس وقت آئی تھی جب ہم یسوع کے ساتھ اس مقدس پہاڑ پر تھے۔
19 اِس سے ہمارا یقین اِن باتوں کے متعلق اور بڑھ گیا جو نبیوں نے کہی تھی اور یہی بہتر ہو گا کہ تم اِس پر عمل بھی کر تے رہو۔ اُنکی تعلیمات چمکدار چراغ کی مانند ہیں جس کے اطراف اندھیرا ہے۔ جب تک کہ دن شروع نہ ہو جائے اور صبح کا ستا رہ تمہارے ذہنوں کو روشن نہ کر دے۔ 20 یہ تمہارے لئے جاننا اہم ہے کہ صحیفوں میں کبھی بھی کو ئی بھی نبوت کسی بھی شخص کی اپنی ذاتی اختیار پر موقوف نہیں ہے۔ 21 کیوں کہ نبوت کی کو ئی بات آدمی کی مر ضی سے نہیں آئی۔ لیکن وہ لوگ روح القدس کی رہنمائی کے سبب سے خدا کا پیغام بولتے تھے۔