زبُور 108
داؤد کاستائشی نغمہ
1 اے خدا میرا دل تیار ہے۔ میں گا ؤں گا ،
اور دل سے خدا کی مدح سرا ئی کروں گا۔
2 اے بر بطو، اور سِتارو!
آؤ ہم صبح سویرے کو جگا ئیں۔
3 اے خداوند! ہم تیری مدح سرا ئی قوموں کے بیچ کریں گے،
اور وہ دوسرے لوگوں کے بیچ تیری ستا ئش کریں گے۔
4 اے خداوند! تیری شفقّت آسمانوں سے بھی بُلند ہے
اور تیری وفا دا ری افلا ک سے بھی بُلند ہے۔
5 اے خدا ! آسمانوں سے بُلند ہو!
تا کہ سا را جہاں تیرے جلال کو دیکھے۔
6 اے خدا ! اپنے عزیزوں کو بچا نے کے لئے ایسا کر۔
میری فریاد کا جواب دے ، اور ہمیں بچا نے کے لئے اپنی عظیم قُدرت کا استعمال کر۔
7 خدا اپنے گھر میں کہتا ہے ، “ میں جنگ فتح کروں گا اور مسرور ہوں گا !
میں اپنے لوگوں میں اس زمین کو تقسیم کروں گا۔
میں ان کو سِکم دوں گا۔
میں اُن کو سکّات کی وا دی دوں گا۔
8 جلعاد اور منّسی میرے ہو جا ئیں گے۔
افرائیم میرے سر کا خُود (ہیلمیٹ ) ہو گا ، اور یہوداہ میرا عصا بنے گا۔
9 موآب میرے پیر دھو نے کا برتن بنے گا۔
ادوم وہ غلام ہے جو میرا جو تا لے کر چلے گا۔
میں فلسطینیوں کو شکست دے کر فتح کا نعرہ لگا ؤں گا۔”
10 مجھے دُشمن کے فصیلدار شہر میں کو ن لے جا ئے گا۔
ادوم کو شکست دینے کون میری مدد کرے گا ؟
11 اے خدا ! کیا یہ سچ ہے کہ تُو نے ہمیں بُھلا دیا ہے ؟
اور تُو ہما ری فوج کے ساتھ نہیں چلے گا !
12 اے خدا ! مہربانی کر ، ہما رے دُشمن کو ہرا نے میں ہما ری مدد کر۔
انسان تو ہمکو سہا را نہیں دے سکتے۔
13 صرف خدا ہی ہمیں استحکام دے سکتا ہے۔
صرف خدا ہما رے دُشمنوں کو شکست دے سکتا ہے۔