زبُور 127
ہیکل کی زیارت کو جا تے وقت گایا ہو ا سلیمان کا گیت
1 اگر خداوند ہی گھر نہ بنا ئے تو بنا نے وا لوں کی محنت بے کا ر ہے۔
اگر خداوند ہی شہر پر نگہبانی نہ کرے تو نگہبان کا جاگنا بے کا ر ہے۔
2 تمہا رے لئے سویرے اُٹھنا اور دیر میں آرام کرنا اور مشقّت کی روٹی کھا نا بے کا ر ہے ،
کیوں کہ وہ اپنے محبوب کو تو نیند ہی میں دے دیتا ہے۔
3 بچےّ خداوند کا تحفہ ہیں۔
وہ ماں کے جسم سے ملنے وا لے پھل ہیں۔
4 ایک آدمی کی کم عمری میں جنم لئے ہو ئے بیٹے ایسے ہیں
جیسے جنگجو انسان کے ہا تھ میں تیر۔
5 خُوش نصیب ہے وہ شخص جس کا ترکش اُن سے بھرا ہے۔
وہ شخص کبھی ہا رے گا نہیں۔
اُس کے فرزند اُس کے دُشمنوں سے بھرے مجمع کی جگہ پر
اُس کی حفا ظت کریں گے۔