زبُور 14
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا نغمہ
بے وقوف شخص اپنے دل میں کہتا ہے ، “ کو ئی خدا نہیں ہے۔ ”
احمق لوگ تو ایسے عمل کرتے ہیں جو کہ گندے اور نفرت انگیز ہو تے ہیں۔
وہ کبھی کوئی بھلا کام نہیں کر تے۔
 
خدا وند نے جنّت سے لوگوں پر نیچے کی طرف نگاہ کی
یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا کو ئی عقلمند شخص ہے
یا کو ئی ہے جو خدا کو تلاش کر تا ہے۔
مگر سب کے سب گمراہ ہو ئے۔
وہ تمام رشوت خور ہو گئے کو ئی بھی نیک کار نہیں۔
 
میرے لوگوں کو بد کاروں نے بر باد کیا ہے۔
شریر خدا کو نہیں پہچانتے ، شریر لوگوں کے پاس کھا نے کے لئے کا فی روٹیاں ہیں۔
یہ لوگ خدا وند کی عبادت نہیں کر تے۔
5-6 وہ شریر لوگ غریب لوگوں کے مشوروں کی ہنسی اُڑا تے ہیں۔
ایسا کیوں ہے ؟ کیوں کہ غریب خدا پر انحصار کر تے ہیں۔
مگر شریر لوگوں پر خوف چھا گیا ہے۔
کیوں؟اس لئے کہ خدا صادقوں کے ساتھ ہے۔
 
صیّون میں کون ہے جو اسرائیل کو بچا تا ہے ؟
وہ تو خدا وند ہے جو اسرائیل کی حفا ظت کر تا ہے۔
خدا کے لوگوں کو دور لے جایا گیا اُنہیں قیدی ہو نے پر مجبور کیا گیا۔
لیکن خدا وند اپنے لوگوں کو واپس لا ئے گا۔
تب یعقوب خوش اور اسرائیل شادماں ہو گا۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔