زبُور 24
داؤد کا ایک نغمہ
یہ زمین اور اُس کی ساری چیزیں خداوندکی ہیں۔
یہ جہاں اور اِس کے سبھی باشندے اُس کے ہیں۔
خداوند نے اس زمین کو پا نی پر بنا یا ہے۔
اُس نے اِس کو ندیوں پر بنا یا۔
خداوند کے پہا ڑ کے اوپر کو ن جا سکتا ہے ؟
کون خداوند کے مقدّس گھر میں کھڑا ہوکر اس کی عبادت کر سکتا ہے ؟
وہ شخص جس نے بُرا نہیں کیا ہے ، جس کا دل پاک ہے ؛
اور وہ شخص جس نے نہ جھوٹ بولا اور نہ ہی جھو ٹے وعدے کئے۔
ایسے لوگ ہی وہاں عبادت کر سکتے ہیں۔
نیک لوگ خداوند سے کہتے ہیں کہ وہ دیگر لوگوں کو بر کت دے۔
وہ نیک لوگ خدا سے کہتے ہیں جو اُن کا نجات دہندہ ہے اُن کے لئے بھلا ئی کرے۔
وہ نیک لوگ خدا کی پیروی کا جتن کر تے ہیں۔
وہ یعقوب کے خدا کے پاس مدد پا نے کے لئے جاتے ہیں۔
 
اے پھا ٹکو! اپنے سر بلند کرو۔
اے ابدی دروا زہ! کھل جا ؤ۔ جلال کا بادشاہ اندر آئے گا۔
جلال کا بادشاہ کو ن ہے؟
خداوند ہی وہ بادشاہ ہے، وہ زور آور سپا ہی ہے ،
خداوند ہی وہ بادشاہ ہے ، وہی جنگ کا سورما ہے۔
اے پھا ٹکو! اپنے سر بلند کرو۔
اے ابدی دروا زہ کھل جا ؤ۔ جلال کا بادشاہ اندر آئے گا۔
10 وہ پُر جلال بادشاہ کو ن ہے؟
خداوند قادر مطلق ہی وہ بادشا ہ ہے۔ وہی پُر جلال بادشاہ ہے۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں