زبُور 36
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے خداوند کے خادم داؤد کا ایک نغمہ
1 بُرا شخص بہت بُرا کرتا ہے جب وہ خود سے کہتا ہے ،
“میں خدا کی تعظیم نہیں کروں گا اس سے نہ ڈروں گا۔”
2 وہ شخص خود سے جھو ٹ بولتا ہے۔
وہ شخص خود اپنی غلطیوں کو نہیں دیکھتا۔
اِ سی لئے وہ معافی نہیں مانگتا۔
3 اس کے الفا ظ بیکا ر اور جھو ٹے ہو تے ہیں۔
نہ ہی وہ دانشمند ہو گا اور نہ ہی اچھا کر نا سیکھے گا۔
4 رات کو وہ اپنے بستر پر بدی کے منصوبے بناتے ہیں۔
اور بیدار ہو کر کوئی بھی اچھا عمل نہیں کرتا۔ وہ بدی کو چھو ڑنا نہیں چاہتا۔
5 اے خداوند! تیری سچّی محبت آسمان سے بھی بلند ہے۔
اے خدا! تیری وفا داری بادلوں سے بھی اونچی ہے۔
6 اے خداوند! تیری صداقت بلند پہا ڑ سے بھی بلند ہے
تیرا انصاف گہرے سمندر سے بھی زیادہ گہرا ہے۔
اے خداوند تو انسانوں اور حیوانوں کا محا فظ ہے۔
7 تیری شفقت سے زیادہ بیش قیمت کچھ بھی نہیں ہے۔
انسان اور فرشتے تیرے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔
8 اے خداوند! تیرے گھر کی اچھی چیزوں سے وہ نئی قوّت پا تے ہیں۔
تو انہیں اپنی حیرت انگیز ندی کے پا نی کو پینے دیتا ہے۔
9 اے خداوند! تجھ سے زندگی کا چشمہ پھوٹتا ہے۔
تیرا نور ہی ہمیں روشنی دکھا تا ہے۔
10 اے خداوند! جو تجھے سچا ئی سے جانتے ہیں،اُن سے محبت کرتا رہ۔
اُن لوگوں پر توُ اپنی رحمت برسا جو تیرے سچّے ہیں۔
11 اے خداوند! تو مغروروں کو مجھے روندنے نہ دے۔
نہ ہی مجھے شریر نقصان پہنچا ئیں۔
12 اُن کی قبروں کے پتھروں پر لکھ دے۔ “بدکردار یہاں گرے پڑے ہیں۔
وہ گرا دیئے گئے۔ وہ پھر کبھی کھڑے نہیں ہو پا ئیں گے۔”