زبُور 52
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا مشکیل، جب ادومی دوئیگ نے جا کر ساؤل کو بتا یا کہ داؤد ابی ملک کے گھر میں دا خل ہوا ہے
1 اے زبردست لوگو! تو اپنے بُرے کاموں کے با رے میں شیخی کیوں بگھارتا ہے ؟
تو خدا کی رسوائی کا با عث ہے۔ توُ بُرے کام کر نے کو دن بھر منصوبے بنا تا ہے۔
2 تو فریب کا ری کے منصوبے بنا تا ہے۔ تیری زبان ویسی ہی بھیانک ہے ، جیسا تیز اُسترا ہوتا ہے۔
تو ہمیشہ جھو ٹ بولتا ہے اور کسی نہ کسی کو دغا دینے کی کوشش کرتا ہے۔
3 تو بدی کو نیکی سے زیادہ پسند کرتا ہے۔
تو جھو ٹ کو سچ سے زیادہ پسند کرتا ہے۔
4 تجھے اور تیری جھو ٹی زبان کو لوگوں کو نقصان پہنچانا اچھا لگتا ہے۔
5 تجھے خدا ہمیشہ کے لئے نیست و نابود کر دے گا۔
وہ تجھے پکڑ کر تیرے خیمے سے نکال پھینکے گا۔
وہ تجھے اِس طرح ہلاک کرے گا
جیسے کو ئی شخص ایک پودے کو ز مین سے جڑ سمیت اکھاڑ پھینکتا ہے۔
6 صادق لوگ اسے دیکھیں گے اور خدا سے ڈرنا اور اُس کا اِحترام کرنا سیکھیں گے۔
وہ تجھ پر جوگذری اس پر ہنسیں گے اور کہیں گے۔
7 “دیکھو! اُس شخص کے ساتھ کیا ہوا جو خدا پر انحصار نہیں کرتا تھا۔
اُس شخص نے سوچا کہ اُ سکا مال اور جھوٹ اُس کی حفا ظت کرے گا۔”
8 لیکن میں خدا کے گھر میں زیتون کے ہرے درخت کی مانند ہوں۔
میں خدا کی سچّی شفقت پر ہمیشہ ہمیشہ توکّل کروں گا۔
9 اے خدا ! میں اُن کامو ں کے لئے جن کو تو نے کیا ، شکر گذا ری کرتا ہوں۔
میں تیرے پیروکا ر کے آگے تیرا نام کہتا ہوں کیوں کہ وہ بہت اچھا ہے۔