زبُور 60
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے ، تعلیم کے لئے داؤد کا مکتام۔ سوسن عید وت کے سُر پر اُس وقت کا جب وہ مسو پو ٹامیہ اور ارمام جنو یاہ سے لڑا اور جب یو آب نے لوٹ کروا دئی شور میں بارہ ہزار ادومیوں کو شکست دی
1 اے خداوند! تو ہم پر غضبناک ہوا۔
اس لئے تو نے ہمیں مسترد اور نیست ونابود کیا مہربانی سے ہمیں بحال کر۔
2 تو نے زمین کو لرزا دیا، اور اسے پھا ڑ دیا۔
ہما ری دنیا ٹوٹ رہی ہے ، مہربانی سے توُ اُسے جو ڑ۔
3 تو اپنے لوگوں کو بہت سختیاں دیں۔
ہم مئے پئے ہو ئے لوگوں کے جیسے لڑ کھڑا رہے ہیں اور گر رہے ہیں۔
4 تو نے اُ ن لوگوں کو تنبیہ کی جو تیری عبادت کر تے ہیں۔
وہ اب اپنے دشمن سے بچ نکل سکتے ہیں۔
5 تو اپنی عظیم قدرت کا استعمال کر کے ہم کو بچا لے۔
میری فریاد کا جواب دے اور ان لوگوں کو بچا جو تجھ کو عزیر ہیں۔
6 خدا نے اپنے گھر میں کہا، “یہ مجھے بہت شادماں کرتا ہے !
خدا نے کہا میں اس زمین کو اپنے لوگوں کے بیچ بانٹوں گا۔
میں سِکم اور سُکات وا دی کو تقسیم کروں گا۔
7 جلعاد اور منّسی میرے بنیں گے۔
افرائیم میرے سر کا خُود(ٹوپ) بنے گا۔
یہوداہ میرا عصا ہوگا۔
8 میں مو آب کو ایسا بناؤں گا، جیسا کو ئی میرے پیر دھونے کا کٹو را۔
ادوم ایک غلام سا جو میری جوتیاں اٹھا تا ہے۔
میں فلسطینی لوگوں کو شکست دوں گا۔ اور میں فلسطینیوں کی شکست پر چیخوں گا۔”
9-10 لیکن خدا! تو نے ہمیں چھوڑا۔ تو ہماری فوج کے ساتھ نہیں آیا۔
اسلئے کون مجھے مضبوط محفوظ شہر میں میری رہنما ئی کریگا؟
ادوم کے خلاف لڑ نے میں کون میری رہنما ئی کرے گا۔
11 اے خدا ہما رے دشمن کوشکست دینے میں ہما ری مدد کر۔
لوگ ہماری حفاظت نہیں کر سکتے۔
12 لیکن ہمیں خداہی مضبوط بنا سکتا ہے۔
خدا ہمارے دشمنوں کو شکست دے سکتا ہے۔