زبُور 70
یادگار کے لئے ، میر مغنی کے لئے داؤد کا نغمہ
1 اے خدا ، میری حفا ظت کر !
اے خدا، جلدی کر اور مجھ کو سہا را دے۔
2 لوگ مجھے ما رڈالنے کی کو شش کر رہے ہیں۔
اُنہیں شرمندہ اور بے عزّت کر دے۔
وہ چاہتے ہیں کہ میرا بُرا کریں۔
مجھے امید ہے کہ وہ گریں گے اور شرمندگی محسوس کریں گے۔
3 لوگوں نے میرا مذاق اُ ڑا یا۔
میں اُن کی شکست کی خواہش کرتا ہوں
اور اِس بات کی کہ انہیں شرمندگی کا احساس ہو۔
4 مجھ کو یہ آس ہے کہ وہ سبھی لوگ جو تیرے عبادت گذار ہیں، وہ خوش ہوں۔
وہ سبھی لوگو تيری مدد کی آرزو رکھتے ہیں، وہ تیری ہمیشہ تمجید کر تے رہیں۔
5 میرے ما لک ، میں غریب اور محتاج ہوں۔ جلدی کر ! آ، اور مجھے بچا لے۔
اے خدا، صرف تو ہی ایسا ہے جو مجھ کو بچا سکتا ہے۔ اور دیر مت کر۔