زبُور 79
آسف کا نغمہ
1 اے خدا! تیرے لوگوں سے جنگ کر نے کے لئے قومیں آئیں۔
اُنہوں نے تیرے مقدّس گھر کو نا پا ک کیا ہے۔
یروشلم کو وہ تباہ کر کے چلے گئے۔
2 اُنہوں نے تیرے بندوں کی لاشوں کو آسمان کے پرندوں کی
اور تیرے مقدّس کے گوشت کو زمین کے درندوں کی خوراک بنا دیا۔
3 اے خدا ! دشمنوں نے تیرے لوگوں کو تب تک ما را جب تک ان کا خون پانی کی مانند نہیں پھیل گیا۔
ان کی لاشوں کو دفن کر نے وا لا کو ئی نہیں تھا۔
4 ہما رے پڑوسی ملکوں نے ہمیں ذلیل کیا ہے ،
ہما رے آس پاس کے لوگ سبھی ہنستے ہیں۔ اور ہما را مذاق اڑا تے ہیں۔
5 اے خدا کیا تو ہمیشہ کے لئے ہم سے نا را ض رہے گا ؟
کیا تیرے شدید احساسات آ گ کی طرح بھڑک تے رہیں گے؟
6 اے خدا ! اپنے قہر کو اُن قوموں کے خلاف موڑ جو تجھ کو نہیں پہچانتے،
اپنے قہر کوان قوموں کے خلاف موڑ جو تیرے نام کی عبادت نہیں کر تے۔
7 کیوں کہ اُن قوموں نے یعقوب کو فنا کیا۔
انہوں نے یعقوب کے ملک کو فنا کیا۔
8 اے خدا ! تو ہما رے با پ دادا کے گنا ہوں کے لئے مہربانی کر کے ہم کو سزا مت دے۔
جلدی کر، توہم پر اپنی رحمت پہنچا۔ ہمکو تیری بہت ضرورت ہے۔
9 ہما رے خدا! ہما رے محافظ، ہم کو سہا را دے!
اپنے نام کے احترام میں برا ئے مہربانی ہما ری مدد کر!
اپنے نام کی خاطر ہم کو چھڑا،
اور ہما رے گناہوں کا کفّا رہ دے۔
10 دوسری قوموں کو تو یہ مت کہنے دے، “تمہا را خدا کہا ں ہے؟
کیا وہ تجھ کو سہا را نہیں دے سکتا ؟”
اے خدا ، اُن کو سزا دے تا کہ اُس کو ہم دیکھ سکیں۔
تیرے بندوں کو قتل کر نے کے سبب انہیں سزا دے۔
11 قیدی کی آہ تیرے حضور تک پہنچے۔
اے خدا، تو اپنی عظیم قوّت سے اُن لوگوں کو بچا جن کو مر نے کے لئے ہی چُنا گیا ہے۔
12 اے خدا! ہم جن لوگوں سے گھِرے ہو ئے ہیں،
اُن کو اُس ظلم کی سزا سات گنا دے۔ اے خدا!
اُن لوگوں کو اتنی بار سزا دے جتنی بار وہ تیری اہا نت کی ہے۔
13 ہم تو تیرے لوگ ہیں، اور تیری چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔
ہم تیری شکر گذاری ہمیشہ کریں گے۔
اے خدا ہم پشت در پشت تیری ستائش کریں گے۔