12
1 یہ ان آدمیو ں کی فہرست ہے جو داؤد کے پاس آئے جب وہ سقلاج میں تھا۔ جہاں وہ قیس کے بیٹے ساؤل سے چھپ رہا تھا۔ وہ ان جنگجوؤں میں سے تھے جنہو ں نے جنگ میں داؤد کی مددکی تھی۔
2 وہ لوگ تیر انداز تھے جو کہ تیر چلاسکتے تھے اور اپنے دائیں یا بائیں ہاتھ سے پتھر پھینک سکتے تھے۔ وہ لوگ بادشاہ ساؤل کے آدمی تھے جو کہ بنیمین کے قبیلہ سے تھے۔ وہ لوگ یہ تھے :
3 جبعاتی سماعہ کے بیٹے اخیعزر جو ان لوگوں کا سردار اور یو آس ، عزماوت کے بیٹے یز ئیل اور فلط عنتونی براکہ اور یا ہو۔
4 جبعونی اسماعیہ جو تیس جانبازوں میں سے تھا اور تیس جانبازوں کا سپہ سالار تھا۔ یرمیاہ ، یحزی ایل یوحنان اور جدورتی یو زو باد ،
5 العوزی ، یریموت ،بعلیاہ اور سمر یاہ ،حروفی سفطیاہ ،
6 القانہ ، یسیاہ ، عزرائیل ، یو عز اور یسو بعام یہ تمام قورحی کے خاندانی گروہ سے تھے ،
7 یو عیلہ اور زبدیاہ جو جدور شہر کے یرو حام کے بیٹے تھے۔
8 جاد کے خاندانی گروہ کے کچھ بہادر سپاہیوں کو جنگی ترتیب دی گئی تھی۔ وہ ریگستانی قلعہ میں داؤد کے پاس گئے انہیں ڈھال اور برچھوں سے ترتیب دی گئی تھی۔ وہ شیر کی طرح خطرناک تھے اور وہ ہرن کی طرح پہاڑو ں میں دوڑ سکتے تھے۔
9 عزرا ان لوگوں کا قائد تھا ، عبدیاہ دوسرے درجہ کا تھا جبکہ ایلیاب تیسرے درجہ کا تھا۔
10 مسمنّہ چوتھے ، یرمیاہ پانچویں۔
11 عتّی چھٹے ، الی ایل ساتویں۔
12 یو حنا آٹھویں ، ا یلز باد نویں۔
13 یرمیاہ دسویں اور مکبانی گیارہویں درجہ کا تھا۔
14 وہ لوگ جادی لوگوں کے قائد تھے۔ وہ کم سے کم ایک سو کا سپہ سالا ر اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار کا سپہ سالار ہو تا تھا۔
15 یہ سب دریائے یردن کے پار سال کے پہلے مہینے میں اس وقت گئے تھے جب یہ اپنے کناروں سے اوپر بہہ رہا تھا۔ انہوں نے وادیوں میں رہنے وا لے تمام لوگوں کو مشرق اور مغرب میں بھگا دیا۔
16 بنیمین اور یہوداہ خاندان کے دوسرے لوگ بھی داؤد کے پاس قلعہ میں آئے۔
17 داؤد ان سے ملنے باہر گیا۔اور اس نے کہا ، “اگر تم لوگ سلامتی کے ساتھ میری مدد کرنے آئے ہو تو میں تم لوگوں کا استقبال کرتا ہوں میرے ساتھ رہ سکتے ہو۔ لیکن اگر تم میرے دشمنوں کیلئے مجھ سے دغا کرنے کے لئے آئے ہو جبکہ میں نے تمہا را کچھ بُرا نہیں کیا ہے۔ تو ہمارے اجداد کا خدا دیکھے تم نے کیا کیا اور سزا دے۔ ”
18 تب عماسی پر رُوح نازل ہو ئی جو تیس کا قائد تھا اور کہا :
“داؤد! ہم تمہا رے لئے ہیں!
یسّی کے بیٹے ہم تمہا رے ساتھ ہیں۔
تمہا رے ساتھ سلامتی ہو!
جو تمہا ری مدد کریں انکے ساتھ بھی سلامتی ہو کیوں کہ تمہا را خدا تمہا ری مدد کرتا ہے۔”
تب داؤد نے ان لوگوں کا استقبال کیا اور انہیں اپنی فوج کا سپہ سالار مقرر کیا۔
19 منسی کے خاندانی گروہ کے کچھ آدمی گئے اور وہ داؤد کے ساتھ شامل ہو ئے۔ جب وہ فلسطینی کے ساتھ ساؤل سے لڑنے گیا۔ بہر حال ان لوگوں نے فلسطینیوں کی مدد نہیں کی۔کیونکہ بحث و مباحشہ کے بعد فلسطینی قائدوں نے یہ کہتے ہو ئے داؤد کو واپس بھیج دیا : “اگر داؤد واپس اپنے آقا ساؤل کے پاس جاتا ہے تو ہم لوگوں کو اپنا سرکٹوانا پڑیگا !”
20 یہ منسی کے لوگ تھے جو داؤد کے ساتھ اس وقت شامل ہو ئے جب وہ صقلاج گئے : عدنہ ، یوزباد، یدائیل ، میکا ئیل ، یوزباد، ایلیہو اور ضلتی ، وہ سبھی دستہ کے ہزاروں کے قائد تھے جو منسی سے تعلق رکھتے تھے۔
21 انہوں نے داؤد کی چھا پہ مار جماعت کے خلاف لڑنے کے لئے مدد کی کیوں کہ وہ سب کے سب بہادر سپا ہی اور فوجی عہدیدار تھے۔
22 دن بدن زیادہ سے زیادہ لوگ داؤد کی مدد کے لئے پہنچتے رہے جب تک کہ فوجی چھاؤنی خدا کی چھاؤنی کی طرح بڑی نہ ہو گئی۔
23 یہ فہرست لڑا ئی کے لئے تیار ہتھیار سے لیس ا ن لوگوں کی ہے جو حبرون میں داؤد کے پا س ساؤل کی بادشا ہت اس کے حوالے کرنے ؤئے ، ٹھیک جیسا کہ خداوند نے کہا تھا۔
24 یہوداہ کے خاندانی گروہ سے ۸۰۰,۶ آدمی جنگ کیلئے تیار تھے۔ وہ بھالے اور ڈھال لئے ہو ئے تھے۔
25 شمعون کے خاندانی گروہ سے ۱۰۰,۷ آدمی تھے۔ وہ بہادر سپا ہی جنگ کیلئے تیار تھے۔
26 لا وی کے خاندانی گروہ سے ۶۰۰، ۴آدمی تھے۔
27 وہ ہا رون کے خاندان کا قائد یہویدع کو ملا کر اور ان کے ساتھ ۷۰۰ آدمی تھے۔
28 اور صدوق بھی ، وہ بہادر نوجوان سپا ہی تھا۔ اور اس کے ساتھ اس کے خاندان سے بائیس عہدیدار تھے۔
29 بنیمین خاندانی گروہ سے ۰۰۰،۳ آدمی تھے۔ وہ ساؤل کے رشتہ دار تھے اس وقت تک ان کے اکثر آدمی ساؤل خاندان کے وفادار رہے۔
30 افرائیم کے خاندانی گروہ سے ۸۰۰,۲۰ آدمی تھے۔ وہ بہا در سپا ہی تھے۔ وہ اپنے خاندانوں کے مشہور آدمی تھے۔
31 منسی کے آدھے خاندانی گروہ کے ۰۰۰,۸ ۱ آدمی تھے۔انہیں ان کا نام لے کرجانے کے لئے اور داؤد کو بادشاہ بنانے کیلئے چُنا گیا تھا۔
32 اشکار کے خاندان سے ۲۰۰ عقلمندقائدین تھے وہ اسرائیل کے لئے موزوں وقت پر ٹھیک کام کرنا جانتے تھے۔ان کے رشتہ دار ان کے ساتھ تھے اور ان کے حکم کے تابع تھے۔
33 زبولون کے خاندانی گروہ سے۰۰۰,۵۰ تربیت یافتہ آدمی تھے وہ ہر قسم کے ہتھیار کے استعمال میں ما ہر تھے۔ جو کہ ایک رائے ہو کر آئے تھے۔
34 نفتالی کے خاندانی گروہ سے ۰۰۰,۱ آدمی تھے ان کے پاس ۰۰۰,۳۷ آدمی ڈھال اور بھالوں سے لیس تھے۔
35 دان کے خاندانی گروہ سے ۶۰۰,۲۸ آدمی جنگ کے لئے تیار تھے۔
36 آشر کے خاندانی گروہ سے ۰۰۰,۴۰ تربیت یافتہ سپاہی جنگ کے لئے تیار تھے۔
37 دریائے یردن کی مشرقی جانب سے رُوبن ، جاد اور منسّی کے آدھے خاندان سے ۰۰۰,۱۲۰ آدمی تھے جو کہ ہر قسم کے ہتھیار سے لیس تھے۔
38 وہ تمام لڑا کو آدمی جنگ کی شکل میں جمع ہو ئے ، وہ حبرون شہر میں داؤد کو سارے اسرائیل کا بادشاہ بنانے کے لئے پوری طرح تہیہ کر کے آئے تھے۔اسرائیل کے دوسرے لوگ بھی ایک رائے ہو کرداؤد کو بادشاہ بنانے کیلئے آئے۔
39 ان لوگوں نے داؤد کے ساتھ حبرون میں تین دن گذارے وہ کھا ئے پئے کیوں کہ ان کے رشتے داروں نے ان کے لئے کھانا بنا یا تھا۔
40 یہاں تک کہ ان کے پڑوسی بھی جو کہ اشکار ، زبولون اور نفتالی کے تھے گدھوں پر ، خچروں پر ، اونٹوں پر اور بیلوں پر کھانا لے آئے۔ وہاں بہت زیادہ آٹا ، انجیر کے ٹکڑے ، کشمش ، مئے ، تیل ، مویشی اور بھیڑ تھے ا س لئے اسرائیل میں خوشی تھی۔