15
1 داؤد نے شہر داؤد میں اپنے لئے ایک محل بنوایا اور اس نے معاہدہ کے صندوق کے لئے ایک جگہ بنا ئی۔اور اس کے لئے ایک خیمہ ڈا لا۔
2 تب داؤد نے کہا ، “صرف لاوی لوگو ں کو معاہدہ کے صندوق کو لے جانے کی اجازت ہے۔ خداوند نے انہیں معاہدہ کے صندوق کو لے جانے کیلئے اور ہمیشہ خدمت کیلئے چُنا ہے۔”
3 تب داؤد نے معاہدہ کے صند وق کوجسے اس نے اس کے لئے تیار کی تھی ا س جگہ لے جانے کیلئے سبھی بنی اسرائیلیوں کو یروشلم میں جمع کیا۔
4 داؤد نے ہارون اور لاویو ں کی نسلوں کو جمع کیا۔
5 قہات کی نسلوں سے اور یل کے ساتھ جو کہ انکا قائد تھا ۱۲۰ لوگ تھے۔
6 دوسو بیس لوگ مراری کے خاندانی گروہ سے تھے عسایاہ ان کا قائد تھا۔
7 ایک سو تیس لوگ جیر شون کے خاندانی گروہ سے تھے۔ یو ئیل ان کا قائد تھا۔
8 دو سو آدمی الیصفن کے خاندانی گروہ سے تھے۔سمعیاہ ان کا قائد تھا۔
9 اَسّی لوگ جیر شون کے خاندانی گروہ سے تھے الی ایل ان کا قائد تھا۔
10 ایک سو بارہ لوگ عزی ایل کے خاندانی گروہ سے تھے عمّینداب ان کا قائد تھا۔
11 تب داؤد نے صدوق اور ابی یاتر کا ہنو ں سے کہا کہ وہ ان کے پاس آئیں۔داؤد نے اوری ایل ، عسایاہ ، یوئیل سمعیاہ اور عمّینداب لا ویوں کو بھی اپنے پاس بُلا یا۔
12 اس نے ان ے کہا ، “تم لوگ لا وی خاندانو ں کے قائدین ہو اور تمہیں خود کو اور دوسرے لا ویو ں کو مقدّس بنا نا چا ہئے۔ 15:12 مقدس بنا نا چاہئےبمعنی تب خداوند ، اسرائیل کے خدا کےمقدس صندو ق کو اس جگہ پر لا ؤ جسے میں نے اس کے لئے بنا ئی ہے۔
13 کیونکہ پہلے ہم لوگ اسے نہیں لے گئے تھے اور ہم لوگ خدا سے نہیں پو چھے تھے کہ اسے کیسے کیا جانا چا ہئے۔ خداوند ہم لوگوں کے خدا نے ہم لوگوں کو غصّہ دکھا یا تھا۔”
14 تب کا ہنو ں اور لا ویوں نے اپنے کو پاک کیا جس سے وہ اسرائیل کے خداوند خدا کے صندوق کو لے کر چل سکیں۔
15 لا ویوں نے بڑے ڈنڈوں کے سہارے معاہدے کے صندو ق کو اپنے کندھوں پر لے آئے جیسا کہ موسیٰ نے خداوند کی ہدایت کے مطابق حکم دیا تھا۔
16 داؤد نے لاویوں کے قائدین کو ان کے رشتے داروں سے گلوکاروں کو بلند آواز اور خوشی کے ساتھ موسیقی کے آلات ستار ، بربط اور مجیرا کا استعمال کرکے گانے کیلئے بحال کرنے کیلئے کہا۔
17 اس لئے لا ویوں نے یو ئیل کے بیٹے ہیمان اور اس کے رشتے داروں سے برکیاہ کے بیٹے آسف ، اور ان کے رشتے داروں سے مراری کی نسلیں اور قوسیاہ کا بیٹا ایتان ،
18 اور ان لوگوں کے ساتھ ان کے رشتے داروں سے جو کہ ان کے مددگار تھے : زکریاہ یعزی ایل ، شمیر اموت ، یحی ایل ، عنّی ، الیاب ، بنایاہ ، معسیاہ ، متنیاہ ، الیفلہو ، مقنیاہ ، عوبید ادوم اور یعی ایل۔
19 گلو کار ہیمان ، آسف ، اور ایتان کانسہ کے مجیرے بجارہے تھے۔
20 زکریاہ یعز ی ایل ، شمیرا موت ، یحی ایل ، عنّی ، الیاب ، معسیاہ اور بنایاہ کو علاموت 15:20 علا موت اس ۔ کے مطابق ستار بجانے تھے۔
21 متنیاہ ، الیفلہو، مقنیاہ ، عوبید ادوم ، یعی ایل اور عزریاہ کو ستارا شمنیت 15:21 شمنیتہم کے حکم کے مطابق بجانا تھا۔ وہ لوگ موسیقی کا رو ں کو ہدایت دے رہے تھے۔
22 لاوی گلوکارو ں کا قائد کنانیاہ گانے میں ہدایت کار تھے کیو ں کہ وہ گانے میں بہت مہارت رکھتا تھا۔
23 برکیاہ اور القانہ معاہدہ کے صندوق کے پہریداروں میں سے دو تھے۔
24 کا ہن شیبا نیاہ ، یہوسفط ، نتنی ایل ، عماسی ، زکریاہ ، بنایاہ اور الیعزر کا کا م معا ہدہ کے صندوق کے سامنے چلتے ہو ئے بگل بجانا تھا۔۔عوبید ادوم اور یحی معاہدہ کے صندو ق کے دوسرے محافظ تھے۔
25 داؤد ، اسرائیل کے بزرگ ( قائدین ) اور ہزا روں کے سپہ سالا ر خداوند کے معاہدہ کا صندوق لینے گئے۔ وہ اسے عوبید ادوم کے گھر سے خوشی میں باہر لا ئے۔
26 خدا نے لاویوں کی مدد کی جو خداوند کے معاہدہ کے صندو ق کو لے کر چل رہے تھے۔انہوں نے سات بیلوں اور سات مینڈھوں کا نذرانہ پیش کیا۔
27 داؤد عمدہ کتانی چغّہ پہنے ہو ئے تھے ، گلوکار اور کنانیاہ جو کہ گانے اور موسیقی کا نگراں کار تھا وہ بھی کتانی ایفود پہنے ہو ئے تھے۔
28 اس طرح سبھی بنی اسرائیل خداوند کے معاہدہ کے صندوق کو چلاّنے کی آواز ، مینڈھے کے سینگ کی آواز ، بگل اور مجیرے کی آواز کے ساتھ بر بط اور ستار بجاکر لے آئے۔
29 جب معاہدہ کا صندوق شہر داؤد میں پہنچا توساؤل کی بیٹی میکل کھڑ کی سے جھانک کر دیکھی۔اس نے بادشاہ داؤد کو ناچتے اور جشن مناتے ہو ئے دیکھی اور اس نے اس کے تئیں میں اپنی ساری عزت واحترام کھو دی۔