7
1 اشکار کے بیٹے یہ تھے : تولع ، فوہ ، یاشوب اور سمرون جو کل ملاکر چار تھے۔
2 تولع کے بیٹے تھے : عزی، رفایا ، یر ایل، یحمی ، ابسام اور سموئیل۔ یہ سبھی اپنے خاند انوں کے قائدین تھے۔ ان کی خاندانی تاریخ کے مطا بق داؤد کے زمانے میں تو لعیوں بیچ ۶۰۰,۲۲لڑا کے آدمی تھے۔
3 عزی کا بیٹا ازراخیاہ تھا۔ ازراخیاہ کے بیٹے : میکائیل ، عبدیاہ ، یوئیل وریشیاہ کل ملا کر پانچ تھے۔ یہ سبھی اپنے خاندان کے قائدین تھے۔
4 ان کی خاندانی تاریخ کے مطا بق ان کے پاس ۳۶۰۰۰ سپا ہی جنگ کے لئے تیار تھے۔ ان کا بڑا خاندان تھا کیوں کہ ان کی کئی بیویاں اور بچّے تھے۔
5 جیسا کہ انکے رشتہ داروں کے لئے خاندانی تاریخ کے مطابق اشکار کے تمام قبیلوں میں کل ۸۷۰۰۰ سپاہی تھے۔
6 بنیمین کے بیٹے یہ تھے : بالع ، بکر اور یدیعیل جو کل ملا کر تین تھے۔
7 بالع کے بیٹے یہ تھے : اصبون ، عزی ، عزی ایل ، یریموت اور عیری جو کل ملا کر پانچ تھے۔ وہ ان کے خاندانوں کے قائدین تھے۔ ان کی خاندانی تاریخ کے مطا بق ان کے پاس ۳۴ ۰,۲۲ سپا ہی تھے۔
8 بکر کے بیٹے یہ تھے : زِمیرہ ، یوآس ،الیعزر ، الیو عینی ، عمری ، یریموت، ابیاہ ، عنتوت اور علا مت یہ سب بکر کے بیٹے اپنے خاندانوں کے قائدین تھے۔
9 ان کی خاندانی تاریخ بتاتی ہے کہ کون ان کے خاندان کے قائدین تھے۔ اور ان کی خاندانی تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ ان کے پاس ۲۰۰,۲۰ سپا ہی تھے۔
10 یدع ایل کا بیٹا بلحان تھا۔ بلحان کے بیٹے تھے : یعوس ، بنیمین ، اہود ، کنعانہ ، ایتان ، ترشیش اور اخی سیر۔
11 یدع ایل کے یہ سب بیٹے ان کے خاندان کے قائدین تھے۔ ان کے پاس ۲۰۰,۱۷ سپا ہی تھے جو ہمیشہ جنگ کے لئے تیار رہتے تھے۔
12 سفّیم اور حضیّم عیر کی نسلوں سے تھے۔ حشیم احیر کا بیٹا تھا۔
13 نفتالی کے بیٹے یہ تھے : یحصی ایل ، جونی ، یصر ، اور سلوم۔
وہ سب بلحان کی نسلوں سے تھے۔
14 یہ منسی کے بیٹے تھے:
اسرائیل ارامی داشتہ کا بیٹا۔ اس نے جلعاد کے باپ مکیر کو بھی جنم دیا۔
15 مکیر نے حفّیم اور سفّیم لوگوں کی ایک عورت سے شادی کی۔ اس کی بہن کا نام معکہ تھا۔ اس کے دوسرے بیٹے کانام صلافحاد تھا۔صلافحاد کو صرف بیٹیاں تھیں۔
16 مکیر کی بیوی معکہ کو ایک بیٹا تھا۔معکہ نے اس کانام فرس رکھا۔فرس کے بھا ئی کانام شیرش تھا۔ شیرش کے بیٹے اولام اور رقم تھے۔
17 اولام کا بیٹا بدان تھا۔
یہ جِلعاد کی نسلیں تھیں۔ جلعاد مکیر کا بیٹا تھا۔ مکیر منسّی کا بیٹا تھا۔
18 مکیر کی بہن ہمولکت کے بیٹے یہ تھے : اشہود، ابعیرز اور محلہ۔
19 سمیعدع کے بیٹے یہ تھے : اخیان، سکم ، لقحی اور انعام۔
20-21 اافرائیم کا بیٹا سو تلح تھا اس کابیٹا برد تھا ، اس کا بیٹا تحت تھا ، اس کا بیٹا الیعدہ تھا ، اس کا بیٹا تحت تھا ،اس کا بیٹا زبد تھا
اور عزیر اور العاد کو جات میں رہنے وا لے لوگو ں نے مار دیا ، کیونکہ وہ وہاں ان کے مویشی اور بھیڑ کو چُرا لے گئے تھے۔
22 ان کا باپ افرائیم ان لوگوں کے لئے کئی دنوں تک ماتم کیا اور اس کے رشتہ دار اسے دلاسہ دینے آئے۔
23 تب پھر افرائیم نے اپنی بیوی سے مباشرت کی۔ وہ حاملہ ہو ئی اور ایک بیٹے کو جنم دیا۔ افرائیم نے اس بیٹے کا نا م بریعہ 7:23 بریعہ یہ رکھا کیوں کہ اس کے خاندان کے ساتھ بُرا حادثہ ہوا تھا۔
24 افرائیم کی بیٹی شراہ تھی۔ شراہ نے نچلی اور اوپری بیت حورون اور ساتھ ہی ساتھ عزن سیرہ بنوائی۔
25 رفح افرائیم کا بیٹا تھا۔ رسف رفح کا بیٹا تھا۔ تلاح رسف کا بیٹا تھا۔ تحن تلاح کا بیٹا تھا۔
26 لعدان تحن کا بیٹا تھا۔ عمیہود لعدان کا بیٹا تھا۔ الیسمع عمّیہو د کا بیٹا تھا۔
27 نون الیسمع کا بیٹا تھا۔ یشوع نون کا بیٹا تھا۔
28 ان کی زمین اور سکونت گا ہیں : بیت ایل اور اس کے گاؤں ، مشرق میں نعران ، مغرب میں جزر اور اس کے گاؤں اور سکم اور ساتھ ہی ساتھ عیاہ اور اس کے گا ؤں۔
29 منسّی کی سرحد کے ساتھ بیت شان اور اس کے گا ؤں، مجّدو اور اس کے گا ؤں، دور اور اس کے گا ؤں جہاں پر اسرائیل کے بیٹوں کی نسلیں رہتی تھیں ملے ہو ئے تھے۔
30 آشر کے بیٹے یمنیاہ ، اسواہ ،اسوری اور بریعیہ تھے۔ ان کی بہن کانام سرح تھا۔
31 بریعہ کے بیٹے حبر اور ملکی ایل تھے۔ ملکی ایل بر زاویت کا باپ تھا۔
32 حیر یفلیط، شو مر ، خوتام اور ان کی بہن سوع کا باپ تھا۔
33 یفلیط کے بیٹے فاساک ، بمہال اور عسوات تھے۔ یہ سب یفلیط کے بیٹے تھے۔
34 شومر کے بیٹے اخی ، روہجہ ، یخبتہ اور ارام تھے۔
35 شومر کے بھا ئی ہیلم کے بیٹے صوفح ، امنع سلس اور عمل تھے۔
36 صوفح کے بیٹے سوح ، حرنفر ، سو عل ، بیری ، امراہ ،
37 بصر ، ہو د، شمّا، سلسہ ، اتران اوربیرا تھے۔
38 یتر کے بیٹے یفنہ فسفاہ ، اور آرا تھے۔
39 علہ کے بیٹے ارخ ،حنی ایل ، رضیاہ تھے۔
40 آشر کے یہ سب بیٹے اپنے خاندانوں کے بہترین آدمی اور نمایا قائدین تھے۔ان کی خاندانی تاریخ کے مطابق ۰۰۰,۲۶ سپاہی جنگ کے لئے تیار تھے۔