19
1 یہوسفط یہوداہ کا بادشا ہ یروشلم اپنے گھر سلامتی سے واپس ہوا۔
2 یا ہو سیر یہوسفط سے ملنے باہر آیا۔ یا ہو کے باپ کا نام حنانی تھا۔یاہو نے بادشا ہ یہوسفط سے کہا ، “تم نے بُرے لوگوں کی مدد کیوں کی ؟ تم ان لوگوں سے کیوں محبت کرتے ہو جو خداوند سے نفرت کرتے ہیں ؟ یہی وجہ ہے کہ خداوند تم پر غصّہ ہے۔
3 لیکن تمہا ری زندگی میں کچھ اچھی باتیں بھی ہیں۔تم نے آشیرہ کے ستون کو اس ملک سے ہٹایا اور تم نے اپنے دِل میں خدا کے راستے پر چلنے کا ارادہ کیا۔”
4 وہ بیر سبع شہر سے افرائیم کے پہاڑی ملکوں تک گیا اور تمام لوگوں سے ملا اور انہیں خداوند کے پاس واپس لا یا جس کی تعمیل ان کے آباء واجداد کرتے تھے۔
5 یہوسفط نے یہوداہ میں منصفوں کو چُنا تا کہ وہ یہودا ہ کے ہر ایک قلعہ دار شہر میں رہ سکیں۔
6 یہوسفط نے ان منصفوں سے کہا ، “جو کچھ بھی تم کرو اس میں ہوشیار رہو کیونکہ تم لوگوں کے لئے انصاف نہیں کر رہے ہو بلکہ خداوند کے لئے کر رہے ہو جب تم انصاف کرو گے تو خداوند تمہا رے ساتھ ہو گا۔
7 تم میں سے ہر ایک کو اب خداوند سے ڈرنا چا ہئے۔ جو کرو اس میں چوکنّے رہو۔کیوں کہ ہمارا خداوند خدا انصاف پر ور ہے۔ وہ کسی آدمی کو انفرادی طور پر دوسرے آدمی سے زیادہ ترجیح نہیں دیتا اور وہ اپنا فیصلہ بدلنے کے لئے رشوت نہیں لیتا۔”
8 اور یروشلم میں یہوسفط نے لاوی لوگوں، کا ہنوں اور اسرائیل کے خاندانی قائدین کو منصف چُنا۔ ان لوگو ں کو خداوند کے قانون کے مطابق یروشلم کے لوگوں کے مسائل کو سلجھانا پڑتا تھا۔ اور وہ لوگ یروشلم میں بس گئے تھے۔
9 یہوسفط نے ا ن کو ہدایت دی۔ یہوسفط نے کہا ، “تمہیں اپنے دل وجان سے کام کرنا چا ہئے۔ تمہیں ضرور خداوند سے ڈرنا چا ہئے۔
10 تمہا رے پاس قتل ، قانون کی خلاف ورزی ، احکام ، اُصول یا کو ئی دوسرے قانون کے متعلق مقدمے رہیں گے۔ یہ تمام معاملات شہرو ں میں رہنے وا لے تمہا رے بھا ئیو ں کے پاس آئیں گے۔ان تمام معاملوں میں لوگوں کو اس بات کی تاکید کرو کہ وہ لوگ خداوند کے خلاف گناہ نہ کریں۔ اگر تم بھروسہ کے ساتھ خداوند کی خدمت نہیں کرتے ہو تو تم خداوند کے غصّہ کو اپنے اور اپنے بھا ئیو ں پر لانے کا سبب بنوگے۔ایسا کرو تب تم قصور وار نہیں ہوگے۔
11 اماریہ اہم کا ہن ہے وہ خداوند کی تمام چیزوں میں تمہا رے اوپر رہے گا۔اور تمہا رے بادشاہ زبدیا ہ بن اسمٰعیل تمہا رے اوپر ہوگا۔زبدیاہ یہودا ہ کے خاندانی گروہ کا قائد ہے۔لاوی لوگ ایک افسر کی طرح تمہا ری مدد کریں گے۔جو کچھ کرو اس میں باہمت رہو۔خداوند ان لوگوں کے سا تھ ہو جو نیک کام کرتا ہو!”