3
1 جو میں کہتا ہوں وہ سچ ہے کہ اگر کو ئی شخص قائد بننا چاہتا ہے تو وہ ایک اچھے کام کے خواہش رکھتا ہے۔
2 اور قائد کو ایسی زندگی گزارنا چاہئے کہ لوگ اس پر تنقید نہ کریں اس کی ایک ہی بیوی ہو نی چاہئے اور قائد 3:2 قائد ادبی کو خود پر قابو رکھنا چاہئے اور عقلمند ہو نا چاہئے دوسرے لوگوں کو اسکی عزت کرنا چاہئے اور اسے ہر وقت لوگوں کی مدد کے لئے تیار رہنا چاہئے اور اسے ایک اچھا استاد ہو نا چاہئے۔
3 اس کو بہت زیادہ مئے نہیں پینا چاہئے اور وہ لوگوں سے لڑنے والا نہیں ہو نا چاہئے اسکو نرم مزاج اور پر امن ہو نا چاہئے وہ ایسا نہیں ہو جو پیسہ سے پیار کر تا ہو۔
4 اس کو چاہئے کہ وہ خاندان کا ایک اچھا انتظام کر نے والا ہو اس کامطلب یہ ہے کہ اس کے بچے فرماں برداری کریں اور اسکی پوری عزت کریں۔
5 جو شخص یہ نہیں جانتا کہ وہ اپنے خاندان کا کس طرح بڑا بنے تو وہ خدا کی کلیسا کی دیکھ بھال کے لائق نہیں۔
6 اُسے ایک نیا مرید نہيں ہو نا چاہئے اس طرح وہ اپنے آپ بہت مغرور ہو سکتا ہے اگر ایسے آدمی کو قائد بنایا جائے تو اسکو غرور کی وجہ سے ردّ کر دیا جائے گا اسی طرح جس طرح شیطان تھا۔
7 بزرگ کو چاہئے کہ باہر والوں کی عزت کرے جو کلیسا میں نہ ہوں تب وہ دوسرے لوگوں کی تنقید کا نشا نہ نہ بن سکے گا۔ اور شیطان کے پھندے میں نہ پھنسے گا۔
8 اسی طرح جولوگ خاص مدد گار کی طرح خدمت کریں وہ ایسے ہوں کہ لوگ ان کی عزت کریں کو ئی ایسی بات نہیں کہنی چاہئے جس کا مطلب وہ نہیں جانتے اور انہیں اپنا وقت حد سے زیادہ مئے نوشی میں نہیں گذارنا چاہئے اور انہیں کسی دوسرے آدمی کو فریب دے کر خود دولتمند بننے وا لا نہیں ہو نا چاہئے۔
9 ایسے لوگوں کو چاہئے کہ صحیح را ستے پر چلیں جو خدا نے ہمیں دکھایا ہے اور ہمیشہ انہیں راستباز رہنا چاہئے۔
10 تمہیں ان لوگوں کو پہلے جانچنا چاہئے اگر تم ان میں کوئی غلطی نہ پا ؤ توتب وہ خاص مددگار کے طور پر خدمت کریں۔
11 اسی طرح عورتوں کو بھی احترا م کے قا بل ہو نا چاہئے اور انہیں چاہئے کہ کو ئی بری باتیں لوگوں سے نہ کریں انہیں خود پر قابو رکھنی چاہئے اور ایسی عورت ہو نی چاہئے جس پر ہر چیز میں بھروسہ کیا جا سکے۔
12 جو لوگ خاص مدگار کے طور پر کلیسا کی خدمت کرتے ہوں ان کی ایک ہی بیوی ہو نی چاہئے انہیں اپنے بچوں کا اور خاندان کا اچھا قائد ہونا چاہئے۔
13 وہ لوگ جو اچھے طریقے سے خدمت کرتے ہیں اپنے لئے خاص رتبہ بنا تے ہیں اور اس ایمان میں جو مسیح یسوع پر ہے بڑی دلیری حاصل کرتے ہیں۔
14 پھر بھی مجھے امید ہے کہ میں تمہا رے پاس جلد ہی آسکوں گا میں تمہیں یہ چیزیں ابھی لکھ رہا ہوں تا کہ۔
15 اگر میں جلد آسکوں تو تمہیں معلوم ہوگا کہ کیا چیزیں لوگوں کو خدا کے خاندان میں کرنا چاہئے وہ خاندان زندہ خدا کی کلیسا ہے اور خدا کی کلیسا ہی سچا ئی کی مدد اور بنیاد ہے۔
16 بلا کسی شبہ کے ہماری عبادت کی زندگی کا راز بہت عظیم ہے:
وہ خود آدمی کے جسم میں ظا ہر ہوا
اور روح نے ثابت کیا کہ وہ صحیح تھا
اس نے فرشتوں کو دیکھا
اس کی خوش خبری کی تعلیم قوموں کو دی گئی
دنیا کے لوگ اس میں ایمان لا ئے
اس کو جلال میں آسمان میں اوپر اٹھالیا گیا