7
خداوند نے مجھے رو یا دکھا ئی۔ اور کیا دیکھتا ہو ں کہ اس نے دوسری فصل کی ابتداء میں ٹڈیاں پیدا کیں۔بادشا ہ کی فصل کٹائی کے بعد یہ دوسری فصل تھی۔ ٹڈیوں نے ملک کی ساری گھاس کھا ڈا لی۔اس کے بعد میں نے کہا، “میرے مالک خداوند، میں التجا کرتا ہوں، ہمیں معاف کر! یعقوب بچ نہیں سکتا! وہ بہت چھو ٹا ہے۔”
تب خداوند نے اس کے با رے میں اپنے منصوبہ کو بدلا۔ خداوند نے کہا، “ایسا نہیں ہو گا۔”
میرے مالک خداوند نے مجھے یہ چیزیں دکھا ئی: میں نے دیکھا کہ خداوند خدا آگ کو بارش کی طرح برسنے کے لئے بلا رہا ہے۔ آگ بحرِ عمیق کو نگل گئی۔ آگ نے زمین کو کھا لیا۔ لیکن میں نے کہا، “خداوند خدا میں تم سے التجا کر تا ہوں، ٹھہر یعقوب بچ نہیں سکتا، وہ بہت چھو ٹا ہے۔”
تب خداوند خدا نے اس کے با رے میں ا پنا منصوبہ بدلا۔خداوند خدا نے کہا، “ایسا نہیں ہو گا۔ ”
خداوند نے مجھے دکھا یا: خداوند ایک دیوار کے سہا رے ایک سا ہول اپنے ہا تھ میں لے کر کھڑا تھا۔ دیوار ساہول سے سیدھی کی گئی تھی۔ خداوند نے مجھ سے کہا، “عاموس تم کیا دیکھتے ہو؟ ”
میں نے کہا، “ساہول ”
تب میرے مالک نے کہا، “دیکھو میں بنی اسرائیل پر ساہول کا استعمال کرونگا۔ میں اب ان کی عیاری کو اور مزید نظر انداز نہیں کرونگا۔ میں ان بُرے حصوں کو کاٹ پھینکوں گا۔ اسحاق کے اونچے مقام برباد ہونگے اور اسرائیل کے مقدس ویران ہو جا ئیں گے۔ اور میں یربعام کے گھر انے کے خلاف تلوار لے کر اٹھوں گا۔”
10 بیت ایل کے کا ہن امصیاہ نے اسرائیل کے بادشا ہ یربعام کو بھیجا: “عاموس تیرے خلاف اسرائیل کی زمین میں سازش کا منصوبہ بنا تا ہے اور وہ بہت سی باتیں کہتے آرہے ہیں کہ زمین اسکی ساری باتوں کو برداشت نہیں کر سکتی۔ 11 عاموس نے کہا، 'یربعام تلوار سے مارا جا ئے گا اور بنی اسرائیلیوں کو قیدی بنا کر ملک سے با ہر لے جایا جا ئے گا۔”
12 امصیاہ نے بھی عامو س سے کہا، “اے غیب بین تو یہودا ہ کے ملک کو بھاگ جا۔ وہیں کھا و پی اور نبوت کر۔ 13 لیکن یہاں بیت ایل میں اور زیادہ نبوت نہ کر یہ بادشا ہ کی مقدس جگہ ہے۔ یہ اسرائیل کی ہیکل ہے۔”
14 تب عاموس نے امصیاہ کو جواب دیا کہ میں نہ نبی ہوں اور نہ ہی نبی کا بیٹا بلکہ چروا ہا اور گولر کا پھل بٹورنے وا لا ہو ں۔ 15 اور جب میں گلّہ کے پیچھے پیچھے جا تا تھا تو خداوند نے مجھے لیا اور فرمایا کہ جا میری قوم اسرائیل میں نبوت کر۔ 16 اس لئے خداوند کے کلام کو سنو۔ تم مجھ سے کہتے ہو، ’اسرائیل کے خلاف نبوت مت کرو۔اسحاق کے گھرانے کے خلاف کلام نہ کرو۔‘ 17 لیکن خداوند کہتا ہے: ' تمہا ری بیوی شہرمیں فاحشہ بنے گی۔ تمہا رے بیٹے اور بیٹیاں تلوار سے ہلاک ہو نگے۔ اور تیری زمین جریب سے تقسیم کی جا ئے گی اور تم ناپاک ملک میں رہو گے۔ بنی اسرائیل یقیناً ہی اس ملک سے قیدی کی طرح لے جا ئے جا ئیں گے۔”
1:2+اسرائیل1:2کا ایک پہاڑ۔اس نام کے معنی خدا کاتاکستان۔اس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ یہ پہاڑ نہایت زرخیز ہے۔4:1+اس4:1نام کے معنی ارام کی دولتمند خاتون ہیں۔بسن دریائے یردن کے مشرقی حصہ میں ہے اور یہ گا ئیوں اور سانڈو ں کے لئے شہرت رکھتا ہے۔