6
ہم خدا کے ساتھ کام کرتے ہیں اس لئے ہم تم سے اپیل کر تے ہیں کہ تم پر خدا کا جو فضل و کرم ہوا ہے اس کو ضائع نہ ہو نے دو۔ خدا کہتا ہے ،
 
“میں نے فضل کے وقت پر تمہیں سن لیا
اور میں نے نجات کے دن تمہاری مدد کی” یسعیاہ۴۹:۸
 
میں تم سے کہتا ہوں کہ یہی “صحیح وقت”ہے “نجات کا دن” اب ہے۔
ہم نہیں چا ہتے کہ لوگ ہمارے کام سے کو ئی غلط اثر لیں اس لئے ہم ایسا کو ئی کام نہیں کر تے جو مشکلات لوگوں کے اندر پیدا کرے۔ لیکن ہر طرح سے ہم اپنے آپکو یہ ظا ہر کر تے ہیں کہ ہم خدا کے خادم ہیں۔ ہر قسم کی سختیوں میں ،مصیبتوں میں مشکلات میں اور بہت سے مسائل میں بھی۔ جب کو ڑے لگائے گئے اور جب قید میں بھی ڈا لا گیا ہے۔ جب ہنگاموں سے جب ہمارے بہت سخت کام سے جب ہم بھوک سے ہم بیدا ری سے۔ ہم نے اپنے آپ کو اپنی پاکیزگی سے سچّائی کے علم سے اپنے صبر سے مہر بانی سے اور مقدس روح کی نعمت کے وسیلے سے اور سچی محبت خدا کا خادم ظا ہر کیا۔ سچّائی کا دا من پکڑ کر ،خدا کی قدرت پر منحصر رہ کر اور اپنے جینے کے صحیح راستے کو استعمال کرکے ہم اپنے آپ کو ہر چیز سے بچائے ہو ئے رکھے ہیں۔
کچھ لوگ ہمیں عزت دیتے ہیں لیکن دوسرے لوگ بے عزت کرتے اور دوسرے لوگ اچھی چیزیں ہمارے تعلق سے پھیلا تے ہیں لیکن دوسرے لوگ ہمارے تعلق سے غلط چیزیں پھیلا تے ہیں کچھ لوگ ہمیں جھو ٹا کہتے ہیں لیکن ہم تو سچ کہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو ہمارے بارے میں کچھ نہیں معلوم ہے پھر بھی وہ ہمیں اچھی طرح جانتے ہیں ہم مر دوں کی مانند ہیں لیکن دیکھو ہم زندہ ہیں ہمیں سزا دی گئی لیکن ہمیں ہلاک نہیں کیا گیا۔ 10 ہم غمزدہ ہیں لیکن ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔ ہم غریب ہیں لیکن ہم کئی لوگوں کو مالدار بناتے ہیں۔ ہمارے پاس کچھ نہیں لیکن حقیقت میں ہمارے پاس سب کچھ ہے۔
11 اے کرنتھیو! ہم نے تم سے واضح باتیں کیں اور ہمارے دل تم لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔ 12 ہماری محبت تمہارے لئے رکی نہیں ہو ئی ہے مگر تم نے ہم سے محبت کر نا روک دیا ہے۔ 13 میں تم سے اپنے بچّوں کی مانند کہتا ہوں کہ تم وہی کرو جو ہم نے کیا ہے ہمارے لئے کھلے دل رکھو۔
14 جو بے ایمان والے ہیں ایسوں کے ساتھ مت شا مل ہو۔ اچھے اور برے ایک ساتھ نہیں رہ سکتے جیسا کہ نور اندھیرے کا ساتھ نہیں ہو تا۔ 15 پھر کس طرح مسیحیوں اور شیطان ایک ساتھ رہ سکتے ہیں ؟ اہل ایمان اور غیر ایمان والے میں کیا چیز مشترک ہے۔ 16 خدا کی ہیکل کا بتوں سے کیا نسبت اور ہم زندہ رہنے والے خدا کی ہیکل ہیں جیسا کہ خدا نے کہا:
 
“میں انکے ساتھ رہونگا ،اور انکے ساتھ چلونگا ،
میں انکا خدا ہونگا ،اور وہ میرے لوگ ہونگے” احبار۲۶:۱۱۔۱۲
 
17 “اس واسطے خداوند فر ما تا ہے کہ ، ان لوگوں میں سے نکل آؤ
اور اپنے آپ کو ان سے الگ رکھو، نا پا ک چیزوں کو مت چھو ؤ تو میں تمہیں قبول کروں گا۔” یسعیاہ۵۲:۱۱
 
18 “میں تمہا را باپ ہوں گا
اور تم میرے بیٹے اور بیٹیاں ہو گے خدا وند جو قادر مطلق ہے کہتا ہے۔” ۲سموئیل۷:۸،۷:۱۴
3:3+اسکے3:3معنی ہیں: شریعت جو خدا نے موسٰی کو دی تھی وہ پتھر کی چھوٹی تختی پر لکھا ہوا تھا خروج ۱۲:۲۴؛۱۶:۲۵