26
“تم جلد ہی اس ملک میں دا خل ہو گے جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے جب تم وہاں اپنا گھر بنا لو ، تب تمہیں اپنے کھیت کی پہلی فصل کو جمع کرنا چا ہئے اسے ایک ٹو کری میں رکھنا چا ہئے۔ وہ تمہا ری پہلی فصل ہو گی جسے تم اس ملک سے پا ؤگے جسے خداوند تمہا را خدا تمہیں دے رہا ہے۔ اپنی فصل کا پہلا حصّہ لوتب اس جگہ پر جا ؤ جسے خداوندتمہا را خدا اپنا نام رکھنے کے لئے چنتا ہے ، اس وقت خدمت کرنے وا لے کا ہن کے پاس تم جا ؤ گے تمہیں اس سے کہنا چا ہئے ، ’آج میں خداوند اپنے خدا کے سامنے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ہم اس ملک میں آ گئے ہیں جسے خداوند نے ہم لوگوں کو دینے کیلئے ہما رے آ با ؤاجداد سے وعدہ کیا تھا۔‘
“تب کا ہن ٹوکری کو تمہا رے ہا تھ سے لے گا وہ اسے خداوند تمہا رے خدا کی قربان گا ہ کے سامنے رکھے گا۔ تب تم خداوند اپنے خدا کے سامنے یہ کہو گے :’ میرے آ باء واجداد گھومنے پھرنے وا لے آرمین 26:5 آرمین قدیم تھے وہ مصر پہنچے اور وہاں رہے جب وہ وہاں گئے تب اس کے خاندان میں بہت کم لوگ تھے لیکن مصر میں وہ ایک طاقتور کثیر تعداد وا لی ایک عظیم قوم بن گئی۔ مصریوں نے ہم لوگوں کے ساتھ بُرا سلوک کیا انہوں نے ہم لوگوں پر ظلم کیا اور ہم لوگوں کو ہر سخت کام کرنے پر مجبور کیا۔ تب ہم لوگوں نے اپنے خداونداپنے آ باؤاجداد کے خدا سے دعا کی اور ا س کے بارے میں شکا یت کی خداوند نے ہماری سنی اس نے ہم لوگوں کی پریشانیاں ہمارے سخت کاموں اور تکا لیف کو دیکھا۔ “تب خداوند نے ہم لوگوں کو اپنی عظیم طاقت و قدرت سے مصر سے باہر لا یا۔ اس نے بڑے معجزے اور کرامتوں کا استعمال کیا اس نے بھیانک واقعات کو ہو نے دیا۔ اس طرح وہ ہم لوگوں کو اس جگہ پر لا یا اس نے اچھی چیزوں سے بھرا پڑا 26:9 اچھی چیزوں سے بھرا پڑا ادبی ملک ہمیں دیا۔ 10 خداوند اب میں اس ملک کی پہلی فصل تیرے پاس لا یا ہوں جسے تو نے ہمیں دی ہے۔‘
“تب تمہیں خداوند اپنے خدا کے سامنے فصل کو رکھنا چا ہئے اور تمہیں اس کی عبادت کرنی چا ہئے۔ 11 تب تم ان تمام چیزوں کا خوشی سے مزہ لے سکتے ہو جسے خداوند تمہا رے خدا نے تمہیں اور تمہا رے خاندان کو دیا ہے۔ لا وی نسل کے لوگ اور وہ غیر ملکی جو تمہا رے درمیان رہتے ہیں تمہا رے ساتھ ان چیزوں کا مزہ لے سکتے ہیں۔
12 “ہر تیسرے سال میں ایک بار ، سال کے عُشر میں تمہیں اپنی فصل کا دسواں حصّہ لا ویوں ، غیر ملکیوں ، یتیموں اور بیواؤں کو دینا چا ہئے۔ تب وہ ہر ایک قصبہ میں کھا سکتے ہیں اور آ سودہ ہو سکتے ہیں۔ 13 تم خداوند اپنے خدا سے کہو گے، ’میں نے اپنے گھر سے اپنی فصل کا پاک دسواں حصّہ باہر نکال دیا ہے میں نے اسے ان سبھی لا ویوں غیر ملکیوں، یتیموں اور بیواؤں کو دے دیا ہے میں نے ان تمام احکاما ت کی تعمیل کرنے سے انکار نہیں کیا ہے میں انہیں نہیں بھو لا ہوں۔ 14 میں نے یہ کھانا اس وقت نہیں کھا یا جب میں سوگ منا رہا تھا۔ میں نے اس اناج کو اس وقت الگ نہیں کیا جب میں پاک نہیں تھا۔ میں نے اس اناج میں سے کو ئی حصّہ مُردے کو نہیں چڑھایا ہے۔ خداوند میرے خدا میں نے تیری باتوں پر دھیان دیا ہے۔ میں نے وہ سب کچھ کیا ہے جس کے لئے تو نے حکم دیا ہے۔ 15 “تو اپنے پاک مکان جنت سے نیچے نگاہ ڈال اور اپنے اسرا ئیلی لوگوں کو خیرو برکت دے اور تو اس ملک کو برکت دے جسے تو نے ہم لوگوں کو دیا ہے جیسا کہ تو نے ہما رے آ باؤ اجداد سے اچھی چیزوں سے بھر پو ر ملک ہم لوگوں کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔‘
16 “آ ج خداوند تمہا را خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ تم ان تمام فرائض، اُصولوں کی تعمیل کرو۔ اپنے دل کی گہرا ئی سے اور رُوح سے انکی تعمیل کرنے کے لئے ہوشیار رہو۔ 17 آج تم نے یہ کہا ہے کہ خداوند تمہا را خدا ہے۔ تم لوگوں نے وعدہ کیا ہے تم اس کے راستے پر چلو گے اس کی ہدایتوں کو مانوگے اور اس کے اُصولوں اور احکاما ت کو مانوگے تم نے کہا ہے کہ تم وہ سب کچھ کرو گے جسے کرنے کے لئے وہ تمہیں کہتا ہے۔ 18 آج خداوند نے تمہیں اپنے خاص لوگوں کے طور پر قبول کیا۔ اس نے اسکا تم سے وعدہ کیا تھا۔ خداوند نے یہ بھی کہا کہ تمہیں اس کے تما م احکاما ت کو ضرور ماننا چا ہئے۔ 19 خداوند تمہیں ان تمام قوموں سے عظیم بنا ئے گا جنہیں اس نے بنا یا ہے وہ تم کو تعریف ، شہرت اور عزت دے گا اور تم اس کے خاص لوگ ہو گے جیسا کہ اس نے وعدہ کیا ہے۔”
1:28+ادبی1:28طور پر “ عنا قی لوگ ” عنا قی نسل یہ خاندان لمبے قد وا لے، طاقتور اور لڑا ئی لڑنے وا لے آدمیوں کے لئے مشہور تھے۔6:3+ادبی6:3طور پر یہ زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔10:16+اپنے10:16دلوں کو خدا کے معاہدے کے مطابق وقف کر دو جیسا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو ابراہیم کے معاہدے کے مطابق ختنہ کے ذریعہ وقف کیا تھا۔11:9+ادبی11:9طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔16:1+اس16:1کے معنی اناج کی کونپلیں۔ یہ یہودی سال کا پہلا مہینہ جس کو نیسان بھی کہا جا تا ہے یہ آج کے مارچ۔ اپریل ہیں۔19:6+بمعنی19:6خون کا بدلہ لینے وا لا۔ جب کو ئی آدمی مارا جا تا تو اس کے قریبی رشتہ دار کا یہ فرض ہو تا کہ مار نے وا لے کو سزا دے۔22:17+خون22:17کے دھبو ں وا لی بستر کی چا در جو دلہن اپنی شادی کی رات سے رکھتی ہے یہ ثابت کر نے کے لئے کہ جب اس نے شادی کی تو وہ پاک دامن کنواری تھی۔23:17+وہ23:17لوگ جو جھو ٹے خدا ؤں کی پرستش کر تے تھے۔ عو رت مرد دو نوں اپنے جسم کو جنسی گناہ کے لئے پیش کر کے کاہن کے طو رپر خد مت انجام دیتے تھے۔26:5+قدیم26:5ملک شام کا ایک شخص یہاں یہ ابراہیم ، اسحاق یا شاید یعقوب ( اسرائیل) ہو سکتے ہیں۔26:9+ادبی26:9طور پر دودھ اور شہد سے بھر پور ہے۔