18
موسیٰ کا سُسر یترو مدیان میں کا ہن تھا۔ خدا نے موسیٰ اور بنی اسرائیلیوں کی کئی طرح سے مدد کی اس کے بارے میں یترو نے سنا۔ یترو نے بنی اسرائیلیوں کو خداوند کے ذریعہ مصر سے باہر لے جا ئے جانے کے متعلق سنا۔ اس لئے یترو موسیٰ کے پا س گئے جب وہ خدا کے پہاڑ کے پاس خیمہ ڈا لے تھے۔ وہ موسیٰ کی بیوی صفورہ کو اپنے ساتھ لا یا ( صفورہ موسیٰ کے ساتھ نہیں تھیں کیوں کہ موسیٰ ان کو ان کے گھر بھیج دیئے تھے۔) یترو موسیٰ کے دونوں بیٹوں کو بھی ساتھ لا یا۔ پہلے بیٹے کا نام جیر سوم 18: 3 جیرسوم اس رکھا کیوں کہ جب وہ پیدا ہوا۔ موسیٰ نے فرمایا، “میں غیر ملک میں اجنبی ہوں۔” دوسرے بیٹے کا نام الیعزر 18:4 الیعزر اس رکھا کیوں کہ جب وہ پیدا ہوا تو موسیٰ نے فرما یا، “میرے باپ کے خدا نے میری مدد کی اور فرعون کی تلوار سے مجھے بچا یا ہے۔” اس لئے یترو ریگستان میں موسیٰ کے پاس تب گیا۔ جب وہ خدا کے پہا ڑ( سینا ئی کا پہاڑ) کے قریب خیمہ ڈا لے تھے۔موسیٰ کی بیوی اور اُس کے دو بیٹے یترو کے ساتھ تھے۔
یترو نے موسیٰ کو ایک پیغا م بھیجا، “میں تمہا را سُسر یترو ہو ں۔ اور میں تمہا ری بیوی اور اس کے دونوں بیٹوں کو تمہا رے پاس لا رہا ہوں۔”
اس لئے موسیٰ اپنے سُسر سے ملنے گئے۔موسیٰ ان کے سامنے جھکے اور ان کو بوسہ دیئے۔ دونوں نے ایک دوسرے کا حال پو چھا خیمہ میں چلے گئے۔ موسیٰ نے یترو کو ہر ایک بات بتا ئی جو خداوند نے بنی اسرائیلیوں کے لئے کی تھی۔موسیٰ نے وہ باتیں بھی بتا ئیں جو خدا نے فرعون اور مصر کے لوگوں کے لئے کیں تھیں۔ موسیٰ نے راستے میں پیش آئے تمام مشکلات اس کے متعلق اور کس طرح خداوند نے اِسرائیلی لوگوں کو بچا یا جب بھی وہ تکلیف میں تھے اس کے متعلق بتا یا۔
یترو اُس وقت بہت خوش ہوا جب اُس نے خداوند کی طرف سے بنی اسرائیلیوں سے کی گئی سب اچھی باتوں کو سُنا۔ یترو اس لئے خوش تھا کہ خداوند نے بنی اسرائیلیوں کو مصر یوں سے آزاد کر دیا تھا۔ 10 یترو نے کہا ،
“خداوند کی تمجید کرو !
اُس نے تمہیں مصر کے لوگوں سے آزاد کر وایا۔
خداوندنے تمہیں فرعون سے بچا یا ہے۔
11 اب میں جانتا ہوں کہ خداوند تمام دیوتا ؤ ں سے زیادہ عظیم ہے۔ اُ نہوں نے سوچا کہ سب کچھ اُن کے قابو میں ہے لیکن دیکھو خدا نے کیا کیا !”
 
12 تب یترو نے خدا کی عظمت اور تعظیم کے لئے قربانی پیش کی۔ تب ہا رون اور تمام بزرگ موسیٰ کے سُسر یترو کے ساتھ خدا کے حضور کھانا کھا نے بیٹھے۔
13 دوسرے دن موسیٰ لوگوں کا انصاف کر نے وا لے تھے۔ وہاں لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اس وجہ سے لو گوں کو موسیٰ کے سامنے سارا دن کھڑا رہنا پڑا۔
14 یترو نے موسیٰ کو انصاف کر تے دیکھا اس نے پو چھا، “تم ہی یہ کیوں کر رہے ہو؟” کیا صرف تم ہی منصف ہو؟ اور لوگ صرف تمہا رے پاس ہی سارا دن کیوں آتے ہیں ؟”
15 تب موسیٰ نے اپنے سُسر سے کہا، “لوگ میرے پاس آتے ہیں اور اپنی مشکلا ت کے بارے میں خدا کے حکم پو چھتے ہیں۔ 16 اگر ان لوگوں کا کو ئی مسئلہ ہو تو میرے پاس آتے ہیں میں فیصلہ کر تا ہوں کہ کون صحیح ہے اس طرح میں لوگوں کو خدا کی شریعت اور تعلیمات کو سکھا تا ہوں۔”
17 لیکن موسیٰ کے سُسر نے اُن سے کہا، “جس طرح تم یہ کر رہے ہو ٹھیک نہیں ہے۔ 18 تمہا رے اکیلے کے لئے یہ کام بہت زیادہ ہے۔ اس سے تم تھک جا تے ہو اور اس سے لوگ بھی تھک جا تے ہیں تم یہ کام یقیناً اکیلے نہیں کر سکتے۔ 19 میں تمہیں کچھ مشورہ دوں گا میں تمہیں بتا ؤں گا کہ تمہیں کیا کرنا چاہئے میری دُعا ہے کہ خدا تمہا را ساتھ دے۔ جو تمہیں کرنا چاہئے وہ یہ ہے۔ تمہیں خدا کے سامنے لوگوں کے مسائل سنتے رہنا چاہئے اور اُن چیزوں کے متعلق خدا سے کہتے رہنا چاہئے۔ 20 تمہیں خدا کی شریعتوں اور تعلیمات لوگوں کو بتا نی بھی چاہئے۔ لوگوں کو انتباہ دو کہ و ہ اُصولوں کو نہ تو ڑیں لوگوں کو جینے کا صحیح راستہ بتا ؤ انہیں بتا ؤ کہ وہ کیا کریں۔ 21 لیکن تمہیں لوگوں میں سے اچھے لوگوں کو چُننا چاہئے۔”
تمہیں ایسے آدمیوں کا انتخاب کر نا چاہئے جسے خدا کا خوف ہو ، اور بھروسہ مند ہو ، جو دولت کے لئے اپنے فیصلے نہ بد لے۔ ا ن آدمیوں کو لوگوں کا حاکم کا بنا ؤ۔ ہزار، سو، پچاس اور یہاں تک کہ دس لوگوں پر بھی حاکم ہو نے چاہئے۔ 22 اِن حاکموں کو ہر وقت لوگوں کا انصاف کر نے دو۔ اگر کو ئی بہت ہی پیچیدہ معاملہ ہو تو وہ حاکم فیصلہ کے لئے تمہا رے پاس آسکتے ہیں۔ لیکن دوسرے معاملوں کا فیصلہ وہ یقیناً کر سکتے ہیں۔ اس طرح یہ تمہا رے لئے زیادہ آسان ہو گا۔ اور وہ لوگ تمہا رے کام میں ہاتھ بٹا سکیں گے۔ 23 اگر تم خداوند کے حکم سے ایسا کر تے ہو تب تم اپنا کام کر تے رہنے کے قابل ہو سکو گے۔ اور اُس کے ساتھ ہی ساتھ تما م لوگ اپنے مسائل کے حل ہو جانے سے سلامتی سے گھر جا سکیں گے۔”
24 اس لئے موسیٰ نے ویسا ہی کیا۔ جیسا یترو نے کہا تھا۔ 25 موسیٰ نے سارے بنی اسرا ئیلیوں میں سے کچھ قابل مردوں کو چُنا اور انہیں قائد بنا یا۔ وہاں ہر ۱۰۰۰ لوگوں پر، ۱۰۰ لوگوں، ۵۰ لوگوں اور ۱۰ لوگوں پر حاکم تھے۔ 26 یہ حا کم لوگوں کے لئے منصف تھے۔ یہ حاکم آسان مسئلوں کا فیصلہ خود کر تے تھے اور مشکل معاملے کو موسیٰ کے پاس لا تے تھے۔
27 کچھ عرصہ بعد موسیٰ اپنے سُسر یترو سے وِداع ہوا۔ اور یترو اپنے گھر وا پس ہوا۔
3:8+اسکے3:8معنیٰ ہیں اچھی چیزوں سے بھرا پڑا ایک خوشحال ملک۔3:14+4:24+یا4:24ممکن اسکا ختنہ کرنے کی کوشش کرنا چاہا۔18:3+اس18:3عبرانی نام کا معنیٰ “ اجنبی” کے ہیں۔18:4+اس18:4عبرانی نام کے معنیٰ “ میرا خدا مدد گار ”