30
1 “ببول کی لکڑی کی ایک قربان گاہ بنا ؤ تم اس قربان گا ہ کا استعمال بخور جلا نے کے لئے کرو گے۔
2 تمہیں قربان گا ہ کو ایک مربع کی شکل میں ایک کیو بٹ لمبی اور ایک کیو بٹ چوڑی بنا نی چا ہئے۔ یہ دو کیو بٹ اُونچی ہو نی چاہئے۔ چاروں کونوں پر سینگ لگے ہو نے چاہئے۔ یہ سینگ قربان گا ہ کے ساتھ ایک اکا ئی کی شکل میں قربان گا ہ کے ساتھ جڑے جانے چاہئے۔
3 قربان گا ہ کے اُوپری سِرے اور اُس کے تمام کنا روں اور اس کے سینگوں پر خالص سونا مڑھو۔ اور قربان گا ہ کے اطراف سونے کی پٹی لگا ؤ۔
4 اُ س پٹی کے نیچے سونے کے دو چھّلے ہو نے چاہئے۔ یہ قربا ن گا ہ کی دوسری جانب بھی سونے کے دوچھلّے ہو نے چاہئے یہ چھّلے قربان گا ہ کو لے جا نے کے لئے کھمبوں کو پھنسانے کے لئے ہوں گے۔
5 کھمبوں کو بھی ببول کی لکڑی سے بنا ؤ۔ ان کھمبوں کو سونے سے مڑھو۔
6 قربان گاہ کو خاص پر دہ کے سامنے رکھو۔ معاہدہ کا صندوق اُس پر دہ کے دوسری جانب ہے۔ اس صندوق کو ڈھانکنے وا لے سر پوش کے سامنے قربان گا ہ رہے گی۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں میں تم سے ملوں گا۔
7 ہا رون ہر صبح بھینی خوشبو کے بخور جلا ئے گا وہ یہ اُ سوقت کر ے گا جب وہ چراغوں کی نگرانی کر نے آئے گا۔
8 شام کو جب وہ چراغ جلا نے کے لئے آئے تو اسے پھر بخور جلا نا چاہئے۔ تا کہ خداوند کے سامنے صبح وشام ہمیشہ بخور جلتا رہے۔
9 اُ س قربان گا ہ کا استعمال کسی دوسری قسم کے بخور جلا نے کی قربانی کے لئے نہ کر نا۔ اُ س قربان گا ہ کا استعمال اناج کی قربانی یا مئے کی قربانی کے لئے نہ کر نا۔
10 ہر سال ایک بار ہا رون گناہ کے کفارے کے نذرانے سے تھو ڑا خون بخور جلا نے کے قربان گا ہ کے سینگوں کا کفارہ دینے کے لئے استعمال کریگا۔ قربان گا ہ خداوند کے لئے سب سے مقدس چیز ہے۔”
11 خداوند نے موسیٰ سے کہا ،
12 “بنی اسرائیلیوں کی گنتی کرو جس سے تمہیں معلوم ہو گا کہ وہاں کتنے لوگ ہیں۔ جب کبھی یہ کیا جا ئے گا ہر ایک آدمی اپنی زندگی کے لئے خداوند کو دولت دیگا اگر ہر آد می ایسا کرے گا تو لوگوں کے ساتھ کو ئی بھی بھیانک حادثہ پیش نہیں آئے گا۔
13 ہر آدمی وہ جسے گِنا گیا ہو وہ آدھا مِثقال ( یعنی حکو مت کا منظور شدہ پیمانہ۔ ایک مِثقال بیس جرہ کی ہو تی ہے ) چاندی ضرور پیش کرے۔
14 ہر ایک مرد جِسے گِنا گیا ہو اور جو ۲۰ سال یا اُ سسے زیادہ عمر کا ہو وہ خداوند کو یہ نذرانہ پیش کرے۔
15 دولتمند لوگ آدھے مِثقا ل سے زیادہ نہیں دیں گے اور نہ غریب لوگ آدھے مثقال سے کم دیں گے سب لوگ خداوند کو مساوی نذر پیش کریں گے یہ تمہا ری زندگی کی قیمت ہے۔
16 بنی اسرائیلیوں سے یہ پیسہ جمع کرو اورخیمہٴ اجتماع میں خدمت کے لئے اس کا استعمال کرو۔ یہ ادائیگی لوگوں کے لئے خداوند کے حضور انکی زندگی کا کفارہ ادا کر نے کے لئے یا د داشت ہو گی۔”
17 خداوند نے موسیٰ سے کہا ،
18 “ایک کانسے کی سلفچی بناؤ اور اُسے کانسے کی بنیاد پر رکھو تم اُ سکا استعمال ہا تھ پیر دھو نے کے لئے کرو گے۔ سلفچی کو خیمٴہ اجتماع اور قربان گا ہ کے درمیان رکھو۔ سلفچی کو پانی سے بھرو۔
19 “ہا رون اُ سکے بیٹے اُ س سلفچی کے پانی سے اپنے ہا تھ پیر دھو ئیں گے۔
20 “ہر بار جب وہ خیمہٴ اجتماع میں آئیں یا اس کے پاس آئیں تو پانی سے ہاتھ پیر ضرور دھو ئیں ا س سے وہ نہیں مریں گے۔
21 تو وہ اپنے ہا تھ پیر ضرور دھو ئیں اُس سے نہیں مریں گے۔ یہ ایسا قانون ہو گا جو ہا رون اُ س کے لوگوں کے لئے ہمیشہ بنا رہے گا۔ یہ اصول ہا رون کے ان تمام لوگوں کے لئے بنے رہیں گے جو مستقبل میں ہوں گے۔”
22 تب خداوند نے موسیٰ سے کہا ،
23 “عمدہ مصالحے لا ؤ بارہ پا ؤنڈ مُر، اُ سکا آدھا ( یعنی ۶ پا ؤنڈ) بھینی خوشبو کے دار چینی اور بارہ پا ؤنڈ خوشبو کی چھال ،
24 اور بارہ پا ؤنڈ تیج پات انہیں وزن کر نے کے لئے سرکاری ناپ کا استعمال کرو۔ ایک گیلن زیتون کا تیل بھی لا ؤ۔
25 “خوشبو دار مسح کرنے کا خاص تیل بنا نے کے لئے ان سب چیز وں کو ملاؤ۔
26 خیمٴہ اجتماع اور معاہدہ کے صندوق پر اس تیل کو ڈا لو یہ اس بات کا اشارہ کرے گا کہ ان چیزوں کا خاص مقصد ہے۔
27 میز اور میز پر کی تمام طشتریوں پر تیل ڈا لو ، اُس تیل کو شمع اورتمام برتنوں پر ڈا لو۔ اس تیل کو بخور کے قربان گاہ پر ڈا لو۔
28 دھویں وا لی قربان گا ہ پر تیل ڈا لو خداوند کے لئے جلانے کی قربان گا ہ میں بھی تیل ڈا لو۔ اُ س قربان گا ہ کی تمام چیزوں پر یہ تیل ڈا لو۔ کٹوروں اور اُس کے نیچے سامان پر یہ تیل ڈا لو۔
29 تم اُن سب چیزوں کو پیش کرو گے وہ بالکل پاک ہو نگے۔ کو ئی بھی چیز جو اُنہیں چھو ئے گی وہ بھی پاک ہو جا ئے گی۔
30 “ہا رو ن اور اُ س کے بیٹوں پر تیل ڈا لو۔ یہ ظا ہر کرے گا کہ وہ میری خدمت خاص طریقے سے کر تے ہیں۔ تب یہ میری خدمت کا ہنوں کی طرح کر سکتے ہیں۔
31 بنی اسرائیلیوں سے کہوکہ مسح کر نے کا تیل میرے لئے ہمیشہ بہت خاص ہو گا۔
32 معمولی خوشبو کی طرح کو ئی بھی اُس تیل کا استعمال نہیں کرے گا۔ اس طرح کو ئی خوشبو نہ بنا ؤ جس طرح تم نے یہ خاص تیل بنا یا یہ تیل پاک ہے اور یہ تمہا رے لئے بہت خاص ہو نا چاہئے۔
33 اگر کو ئی شخص اس مقدّس تیل کی طرح خوشبو بنا ئے اور اُسے کسی کو دیدے جو کا ہن نہ ہو تو اُ س شخص کو اپنے لوگوں سے ضرور الگ کر دیا جا ئے گا۔
34 تب خداوند نے موسیٰ سے کہا، “اُن خوشبودار مصالحوں کو لو : مُر، مُشک، لونگ اور خالص لو بان لو۔ ہو شیاری سے خیال کرو کہ تمہا رے پاس مصالحوں کی مساوی مقدار ہو۔
35 مصالحوں کا خوشبودار بخور بنا نے کے لئے آپس میں ملا ؤ۔ اسے اسی طرح کرو جیسا خوشبو بنا نے وا لا آدمی کر تا ہے۔ اُ س بخور میں نمک بھی ملا ؤ یہ اُسے خالص اور پاک بنا ئے گا۔
36 کچھ مصالحوں کو اُ سوقت تک پیستے رہو جب تک دوبارہ پا ؤڈر نہ ہو جا ئے۔خیمٴہ اجتماع میں معاہد ہ کے صندوق کے سامنے اُ س پا ؤڈر کو رکھو۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں میں تم سے ملوں گا۔ تمہیں اس کا احترام سب سے مقدس طور پر کرنا چاہئے۔
37 تمہیں اُس پا ؤڈر کا استعمال صرف خاص طریقے سے خداوند کے لئے ہی کر نا چاہئے۔ تم اُ س بخور کو خاص طریقے سے بنا ؤ گے۔ اُس طرح دوسرا بخور بنا نے کے لئے مت کرو۔
38 ہو سکتا ہے کو ئی آدمی اپنے لئے کچھ ایسا بخور بنا نا چاہے جس سے وہ خوشبو کا مزہ لے سکے۔ لیکن وہ اگر ایسا کرے تو اُ سے اپنے لوگوں سے ضرور الگ کر دیا جا ئے۔”