37
بضل ایل نے ببول کی لکڑی کا مُقدس صندوق بنا یا۔ صندوق۲/ ۲۱ کیو بٹ لمبا اور ۲/۱۱ کیو بٹ چوڑا اور ۲/۱۱ کیو بٹ اونچا تھا۔ اُ س نے صندوق کے اندرونی اور بیرونی حصّہ کو خالص سونے سے مڑھ دیا۔ تب اُ س نے سونے کی پٹی صندوق کے چاروں طرف لگا ئی۔ پھر اُ س نے سونے کے ۴ کڑے بنا ئے اور انہیں نیچے کے چاروں کونوں پر لگا یا۔ دونوں طرف دو دو کڑے تھے۔ تب اُ س نے کھمبوں کو بنا یا۔ کھمبے کے لئے اُ سنے ببول کی لکڑی کو استعمال کیا اور ان کو خالص سونے سے مڑھا۔ اُ سنے صندوق کو لے جانے کے لئے صندوق کے ہر ایک سِرے پر بنے کڑوں میں کھمبوں کو ڈا لا۔ تب اُ سنے خا لص سونے سے سر پوش کو بنا یا یہ ۲/۲۱ کیو بٹ لمبا اور ۲/۱۱ کیو بٹ چوڑا تھا۔ تب بضل ایل نے سونے کو پیٹکر دو کروبی فرشتے بنا ئے اُ س نے سر پوش کے دونوں سِروں پر کرو بی فرشتوں کو رکھا۔ اس نے ایک کروبی فرشتے کو ایک طرف اور دوسرے کو دوسری طرف لگا یا۔ کرو بی فرشتوں کو سر پوش سے ایک بنا نے کیلئے جو ڑ دیا گیا۔ کروبی فرشتوں کے پروں کو آسمان کی طرف اُٹھا دیا گیا۔ فرشتوں نے صندوق کو اپنے پروں سے ڈھک لیا۔ فرشتے ایک دوسرے کے رو برو سر پوش کو دیکھ رہے تھے۔
10 تب بضل ایل نے ببول کی لکڑی کی میز بنا ئی۔ میز ۲ کیو بٹ لمبی اور ایک کیو بٹ چوڑی۔ اور ۲/۱۱ کیو بٹ اُونچی تھی۔ 11 اس نے میز کو خا لص سونے سے مڑ ھا اُ س نے سونے کی سجا وٹ میز کے چاروں طرف کی۔ 12 تب اس نے میز کے اطراف ایک تین اِنچ چوڑا فریم بنا یا اُ س نے کنا رے پر سونے کی جھا لر لگا ئی۔ 13 تب اُ سنے میز کے لئے ۴ سونے کے کڑ ے بنا ئے۔ اس نے نیچے کے چاروں کو نوں پر سونے کے چار کڑے لگا ئے یہ وہاں تھے جہاں چار پیر تھے۔ 14 کڑے کنا رے کے قریب تھے۔ کڑوں میں وہ کھمبے تھے جو میز کو لے جانے میں کام آتے تھے۔ 15 تب اس نے میز کو لے جانے کے لئے کھمبے بنا ئے کھمبوں کو بنا نے کے لئے اس نے ببول کی لکڑ ی کا استعمال کیا۔ اس نے کھمبوں کو خالص سونے سے مڑھا۔ 16 تب اس نے اُن چیزوں کو بنا یا جو میز پر کام آتی تھیں۔ اس نے طشتری ، چمچے کٹو رے گھڑا خا لص سونے سے بنا ئے۔ کٹورے اور گھڑے نذروں کے استعمال میں آ تے تھے۔ نذروں میں استعمال میں آنے وا لے گھڑے بنا ئے یہ سب چیزیں خالص سونے سے بنا ئی گئی تھیں۔
17 تب اس نے شمعدان بنا یا اُ سکے لئے اُ سنے خا لص سونے کا استعمال کیا۔ اور اُ سے پیٹکر بنیاد اور ا س کے ڈنڈے کو بنا یا۔ تب اُ س نے پھو لوں جیسے دکھا ئی دینے وا لے پیالے بنا ئے۔ پیالوں کے ساتھ کلیاں اور کھِلے ہو ئے غنچے تھے۔ ہر ایک چیز خالص سونے کی بنی تھی۔ یہ تمام چیزیں ایک ہی اِکا ئی بنا نے کی شکل میں جو ڑی تھی۔ 18 شمعدان میں ۶ شا خیں تھیں ایک طرف تین شاخیں تھیں اور تین شاخیں دوسری طرف۔ 19 ہر ایک شاخ پر سونے کے تین پھو ل تھے یہ پھو ل بادام کے پھو ل کی طرح بنے تھے۔ اُن میں کلیاں اور پنکھڑ یاں تھیں۔ 20 شمعدان کی ڈنڈی پر سونے کے چار پھو ل تھے۔ وہ بھی کلی اور پنکھڑ یاں وا لے با دام کے پھو ل کی طرح بنے تھے۔ 21 چھ شاخیں دو دو کرکے تین حصّوں میں تھیں ہر ایک حصّے کی شاخوں کے نیچے ایک کلی تھی۔ 22 یہ سبھی کلیاں شاخیں اور شمعدان خا لص سونے کے بنے تھے ان سارے سونے کو پیٹ کر ایک ہی میں ملا دیا گیا تھا۔ 23 اُ س نے اس شمعدان کے لئے سات شمعیں بنا ئیں تب اُ سنے طشتریاں اور چمٹے بنا ئے ہر ایک چیز کو خا لص سونے سے بنا یا۔ 24 اُ سنے تقریباً ۷۵ پا ؤنڈ خالص سونا شمعدان اور اس کے اشیاء کے بنا نے میں لگا ئے۔
25 تب اس نے بخور جلا نے کے لئے ایک قربان گا ہ بنا ئی ا س نے اسے ببول کی لکڑی کا بنا یا۔ قربان گا ہ مربع نُما تھی۔ یہ ایک کیوبٹ لمبی اور ایک کیوبٹ چوڑی اور ۲ کیو بٹ اُونچی تھی۔ قربانگا ہ پر ۴ سینگیں بنا ئیں گئی تھیں۔ ہر کو نے کے لئے ایک سینگ۔ یہ سینگیں قربان گا ہ کے ساتھ ایک اِکا ئی میں جو ڑ دی گئیں تھیں۔ 26 اُ س نے سِر سے سبھی با زوؤں اورسینگوں کو خالص سونے کے پتروں سے مڑھا تب اس نے قربان گا ہ کے چاروں طرف سونے کی جھا لر لگا ئی۔ 27 اُس نے سونے کے ۲ کڑے قربان گا ہ کے لئے بنا ئے اس نے سونے کے کڑوں کو قربان گا ہ کے ہر طرف کے جھا لر کے نیچے رکھا۔ ان کڑوں میں قربان گا ہ کو لے جانے کے لئے ڈنڈے ڈا لے جا تے تھے۔ 28 تب اس نے ببول کی لکڑی کے ڈنڈے بنا ئے اور انہیں سونے سے مڑھا۔
29 تب اس نے مسح کر نے کے لئے مقدس تیل بنا یا۔ اس نے خالص خوشبو دار بخور بھی بنا یا یہ چیزیں اُ سی طرح بنا ئی گئی جس طرح کو ئی عطر بنا نے وا لے بنا تے ہیں۔
جلا نے کا نذرانہ کے لئے قربان گا ہ
3:8+اسکے3:8معنیٰ ہیں اچھی چیزوں سے بھرا پڑا ایک خوشحال ملک۔3:14+4:24+یا4:24ممکن اسکا ختنہ کرنے کی کوشش کرنا چاہا۔18:3+اس18:3عبرانی نام کا معنیٰ “ اجنبی” کے ہیں۔18:4+اس18:4عبرانی نام کے معنیٰ “ میرا خدا مدد گار ”23:15+بہار23:15کا مہینہ جو کہ نشان ہے۔ یہ تقریباً مارچ اور اپریل ہے۔23:27+میری23:27قوّت کی خبر تم سے پہلے ملنے سے دشمن ڈرجائے گا۔25:7+ایک25:7قسم کے کپڑے کا غلاف نُما لباس جو اعلیٰ کاہن اپنے سینہ پر باندھتا ہے۔25:17+یہ25:17“ رحم کا تخت ” بھی کہلاتا ہے۔ اس عبرانی لفظ کا مطلب “ڈھکن” یا “سرپوش” ہوسکتا ہے۔“وہ جگہ جہاں پر گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔”32:32+یہ32:32کتاب حیات ہے اس میں خدا کے تمام لوگوں کے نام لکھے ہیں۔33:3+جہاں33:3دودھ اور شہد بہتا ہو۔