16
1 سارا ئی اَبرام کی بیوی تھی۔ اُس کی کو ئی اولاد نہ تھی۔ سارائی کی ایک مصری خادمہ تھی۔ اُس کا نام ہاجرہ تھا۔
2 سارائی نے اَبرام سے کہا ، “خداوند نے مجھے اولاد ہو نے کا موقع ہی نہ دیا۔ اس لئے میری لونڈی ہاجرہ کے پاس جا۔ اور اُس سے جو بچہ پیدا ہو گا میں اسے اپنے ہی بچے کی مانند قبول کر لوں گی۔” تب اَبرام نے اپنی بیوی سارائی کا شکریہ ادا کیا۔
3 اَبرام کا کنعان میں دس برس رہنے کے بعد یہ وا قعہ پیش آیا تھا۔ اَبرام کی بیوی سارا ئی نے ہا جرہ کو ، اَبرام کو اس کی بیوی بننے کے لئے دیا۔( ہا جرہ مصر کی لونڈی تھی۔)
4 اَبرام نے ہاجرہ سے جسمانی تعلقات قائم کیا اور وہ حاملہ ہو ئی۔ اس کے بعد ہا جرہ اپنی مالکہ کو حقارت کی نظر سے دیکھنے لگی۔
5 تب سارا ئی نے اَبرا م سے کہا کہ اس کے نتیجہ میں جو بھی ناساز گار حالات پیدا ہو ئے ہیں۔ اُس کی تمام تر ذمّہ داری تیرے سر ہے۔ میں نے اُس کو تیرے حوا لے کر دی ہے۔ اور وہ اب حاملہ ہے۔ اور مجھے حقیر جان کر دُھتکار دیتی ہے۔ اور سوچتی ہے کہ وہ مجھ سے بہتر ہے۔ اب خداوند ہی فیصلہ کر ے گا کہ ہم میں کون صحیح ہے۔
6 اِس بات پر اَبرام نے سارائی سے کہا ، “تُو تو ہاجرہ کی مالکہ ہے۔ تو جو چاہے اُس کے ساتھ کر سکتی ہے۔” اِس لئے سارائی نے ہاجرہ کو ذلیل کی۔ اور وہ بھاگ گئی۔
7 خداوند کا فرشتہ ہا جرہ کو ریگستان میں چشمہ کے پاس دیکھا۔ اور وہ چشمہ شور کی طرف جانے وا لے راستے کے کنا رے تھا۔
8 فرشتے نے اُس سے کہا کہ اے ہاجرہ تو سارائی کی لونڈی ہو نے کے باوجود یہاں کیوں ہے ؟ اور پو چھا کہ تُو کہاں جا رہی ہے ؟ ہاجرہ نے کہا کہ میں مالکہ سارائی کے پاس سے بھا گ رہی ہوں۔
9 خداوند کا فرشتہ ہاجرہ سے کہا کہ سارائی تو تیری مالکہ ہے۔ تُو اُس کے پاس لوٹ کر جا اور اُس کی بات مان۔
10 اِس کے علاوہ خداوند کا فرشتہ ہاجرہ سے کہا ، “میں تیری نسل کے سلسلہ کو بہت بڑھاؤں گا۔ وہ اتنی ہو نگی کہ گِنی نہیں جا ئیں گی۔”
11 مزید فرشتے نے اُس سے کہا ،
“اے ہاجرہ اب توُ حاملہ ہو گئی ہے۔
اور تجھے ایک بیٹا پیدا ہو گا۔
تو اس کا نام اِسمٰعیل 16:11 اسمٰعیل اس رکھنا۔
اِس لئے کہ خداوندنے تیری تکا لیف کو سُنا ہے۔ اور وہ تیری مدد کرے گا۔
12 “اِسمٰعیل جنگلی گدھے کی طرح
مضبوط اور آ زا د ہو گا۔
اور وہ ہر ایک کا مخا لف ہو گا
اور ہر ایک اُس کا مخالف ہو گا۔
وہ اپنے بھا ئیوں کے قریب خیمہ زن ہو گا۔”
13 خداوند نے خود ہاجرہ کے ساتھ باتیں کیں۔ اس وجہ سے ہاجرہ نے کہا ، “اِس جگہ بھی خدا مجھے دیکھ کر میرے بارے میں فِکر مند ہو تا ہے۔” اس لئے اس نے اس کا ایک نیا نام دیا ، “خدا مجھے دیکھتا ہے ” ہاجرہ نے کہا ، “میں نے خدا کو یہاں دیکھا ہے لیکن میں اب تک زندہ ہوں! اس لئے انہوں نے خدا کا نیا نام دیا، “خدا جو مجھے دیکھتا ہے۔”
14 اِس وجہ سے اُس کنواں کا م نام بیر لحی روئی 16:14 بیر لحی روئی جس ہوگیا۔ وہ کنواں قادِس اور بِرد کے درمیان ہے۔
15 ہا جرہ نے اَبرام کے بیٹے کو جنم دیا۔ اور اَبرام نے اُس بیٹے کا نام اِسمٰعیل رکھا۔
16 اَبرام جب چھیا سی برس کے ہو ئے تو ہاجرہ سے اِسمٰعیل پیدا ہو ئے۔