36
1 عیساؤ( ایدوم ) کے خا ندن کی تاریخ۔
2 عیساؤ نے ملک کنعان کی ایک عورت سے شادی کی۔ عیساؤ کی بیویاں اِس طرح تھیں:حِتی ایلون کی بیٹی عدّہ، عنہ کی بیٹی اہلیبامہ جو کہ عنہ حوّی صبعون کی بیٹی تھیں۔
3 اسمٰعیل کی بیٹی اور نبایو ت کی بہن بشامہ۔
4 عیساؤ اور عدّہ سے اِلیفز نام کا ایک بیٹا تھا۔ اور بشامہ سے رعوایل پیدا ہوا۔
5 اُہلیبا مہ کے یہ بیٹے تھے : یعوس ،یعلام اور قورح۔عیساؤ کے یہ سب بیٹے ملک کنعان میں پیدا ہو ئے۔
6-8 یعقوب اور عیساؤ کے قبیلے بہت وسیع اور پھیلے ہو ئے ہو نے کی وجہ سے ملک کنعان ان کے لئے نا کا فی ہو نے لگا۔ جس کی وجہ سے عیساؤ اپنے بھا ئی یعقوب سے دُور چلا گیا۔ عیساؤ اپنی بیویوں، بیٹوں اور بیٹیوں تمام نوکر چاکر اور تمام چوپا ئیوں اور دیگر حیوانات ، اور کنعان سے ہر قسم کی جائیداد کو لے کر کوہ شعیر کے دامن میں چلا گیا ( عیساؤ کا دوسرا نام ایدوم ہے۔ ملک شعیر کا دوسرا نام ایدوم بھی ہے )۔
9 عیساؤ ایدوم کی قوم کا جد اعلیٰ ہے۔ ملک شعیر میں قیام پذیر عیساؤ کے قبائل کے نام یہ ہیں۔
10 عیساؤ کے بیٹوں میں الیفز، جو عیساؤ کی بیوی عدّہ کے بطن سے پیدا ہوا۔ رعو ایل ، جو عیساؤ کی بیوی بشامہ کے بطن سے پیدا ہوا۔
11 الیفز کے یہ سب بیٹے تھے : تیمان ،اُومر، صفو، جعتام اور قنز۔
12 الیفزکی تمنع نام کی ایک خادمہ عورت بھی تھی۔ تمنِع اور الیفز سے عما لیق نام کا ایک بیٹا پیدا ہوا تھا۔ یہ سب عیساؤ کی بیوی عدّہ کی نسل سے تھے۔
13 رعوایل کے بیٹے یہ تھے : نحت ، زارح، سمّہ، اور مِزہ، یہ سب عیساؤ کی بیوی بشامہ کی نسل سے تھے۔
14 عیساؤ کی دوسری بیوی عنہ کی بیٹی اہلیبا مہ ( عنہ صبعون کی بیٹی تھی ) عیساؤ اور اہلیبامہ کی اولا د تھی :یعوس، یعلام ، اور قورح۔
15 یہ لوگ عیساؤ کے خاندان کے قبیلے کے تھے۔
عیساؤ کا پہلوٹھا بیٹا الیفز تھا۔ الیفز کی اولاد ، تیمان ، اُومر ،صفو،قنز ،
16 قورح ، جعتام ، اور عما لیق۔
یہ تمام خاندان ادوم کی سرزمین میں عیساؤ کی بیوی عدّہ کی نسل سے ہیں۔
17 عیساؤ کا بیٹا رعوایل ادوم کی سر زمین میں ان خاندانوں کا جدّ اعلیٰ تھا: نحت، زارح ، سمّہ اور مِزہ۔
یہ تمام خاندان عیسا ؤ کی بیوی بشامہ کی نسل سے ہیں۔
18 عنہ کی بیٹی عیساؤ کی بیوی اُ ہلیبامہ سے یہ سب پیدا ہو ئے : یعوس ، یعلام ، اور قورح۔ یہ تینوں اپنے اپنے قبائل کے سردار تھے۔
19 اِن تمام خاندان کے لئے عیساؤ ہی جدّ اعلیٰ تھا عیساؤ ادوم بھی کہلا تا تھا۔
20 عیساؤ سے قبل حوری قو م سے شعیر نام کا ایک آدمی ایدوم میں مقیم تھا۔شعیر کی نرینہ اولا د یہ ہیں:
لو طان ، سو بل، صبعون اور عنہ۔
21 دیسون ، ایصر اور دیسان، یہ سب بیٹے ادوم کے سر زمین میں شعیر کی نسل سے حوری قبیلوں کے قائد تھے۔
22 لو طان، حوری اور ہیمام کا باپ تھا۔ اور ( تمِنع، لو طان کی بہن تھی۔)
23 سوبل ، علوان ، ما نحت ، غیبال، سفو اور اونام کا باپ تھا۔
24 صبعون کے بیٹے تھے : آیہ اور عنہ۔( جب عنہ اپنے با پ کے گدھے چرا رہا تھا تو اسی نے گرم پانی کے چشمے کو دیکھا۔)
25 عنہ دیسون اور اہلیبامہ کا باپ تھا۔
26 حمدان ، اشبان ،ایتران ، اور کران یہ دیسون کے بیٹے تھے۔
27 بلہان ، زعورن، اور عقان ، یہ ایصر کے بیٹے تھے۔
28 عوض اوراران دیسان کے بیٹے تھے۔
29 حوری خاندانوں کے قائدوں کے نام اِس طرح ہیں: لو طان ، سوبل ،صبعون اور عنہ ،
30 شعیر میں حوری خاندان کے قائد دیسون، ایصر اور دیسان تھے۔
31 اسرائیل میں بادشاہ ہو نے سے بہت پہلے ہی ایدوم میں بادشاہ تھے۔
32 بعور کا بیٹا بلع، ایدوم کا بادشاہ تھا۔ اور وہ دِنہا با شہر پر حکو مت کرتا تھا۔
33 بلع کی وفات کے بعد یُو باب بادشاہ بنا۔ اور یُوباب بُصر کے زارح کا بیٹا تھا۔
34 یُوباب کی وفات کے بعدحشیم حکمران ہوا۔ اور حشیم ، تیمان ملک کا باشندہ تھا۔
35 حشیم کا جب انتقال ہوا تو ہدد اُس ملک کا حکمران بنا۔ اور ہدد، بدد کا بیٹا تھا( اور مو آب کے رہنے وا لوں کو مِدیانیوں کے ملک میں جس نے شکست دی تھی وہ ہدد ہی تھا ) اور ہدد عویت شہر کا باشندہ تھا۔
36 ہدد کی وفات کے بعد ، شملہ نے اُس کے ملک پر حکمرانی کی۔ اور شملہ مُسروقہ کا باشندہ تھا۔
37 شملہ کی موت کے بعد ساؤل اُس ملک کا بادشاہ بنا۔ یو فریتس دریا کے کنا رے رحو بوت کا باشندہ تھا۔
38 ساؤل کی وفات کے بعد اس ملک پر بعلحنان حکومت کیا۔بعلحنان عکبور کا بیٹا تھا۔
39 بعلحنان کی موت کے بعد اُس ملک پر حدر نے حکومت کی۔ اور حدر پاؤ شہر کا رہنے وا لا تھا۔ اور حدر کی بیوی کانام مہیطب ایل تھا۔ اور مہیطب ایل ، مطرد کی بیٹی تھی( اور مطرد میضاہا باب کی بیٹی تھی۔)
40-43 عیساؤ، ایدوم وا لوں کے لئے جدّ اعلیٰ تھا۔ یہ قبیلے تھے :
جس علاقے میں یہ قبیلے رہتے تھے یہ اسی قبیلے کے نام سے جانے جا تے تھے۔ تمِنع، علوہ،یتیت،اُہلیبامہ، ایلہ، فینون ،قنز، تیمان ، مِبصار، مجد ایل ، اور عِرام۔