7
1 پھر خدا وند نے نوح سے کہا ، “اس زمانے کے لوگوں میں توُ تنہا راست باز ہے۔ اس وجہ سے تو اپنے تمام اہل خاندان کو ساتھ لے کر کشتی میں سوار ہو جا۔
2 ہر قسم کے تمام پاک جانوروں میں سے سات جو ڑے یعنی سات نر و سات مادہ کو لے لے۔اور زمین پر کے دوسرے حیوانات میں سے ایک ایک جو ڑا لے لے۔
3 ہر قسم کے پرندوں میں سات سات جوڑے لے لے۔ بقایا تمام حیوانات کے تباہ ہو جانے کے بعد یہ جو ڑے اپنی اپنی نسل کی افزا ئش کریں گے۔
4 سات دن گزر نے کے بعد میں موسلا دھار بارش زمین پر بر سا نے والا ہوں۔ اور یہ بارش چالیس دن اور چالیس رات مسلسل بر سے گی۔ اور کہا کہ میں نے ان تمام جانداروں کو جنہیں میں نے اس زمین پر پیدا کیا ہے ان سب کو مٹا دوں گا۔ ”
5 خدا وند کے دیئے گئے حکم کے مطا بق نوح نے ویسا ہی کیا۔
6 جب طوفان آیا تو اس وقت نوح کی عمر چھ سو برس تھی۔
7 پانی کے طو فان سے نجات پا نے کے لئے نوح اپنی بیوی اپنے بیٹوں اور انکی بیویوں کے ساتھ چلے گئے۔
8 تمام پاک حیوانات اور زمین پر بسنے والے دوسرے تمام جانور اور پرندے اور زمین پر رینگنے والے تمام جاندار ،
9 دو دو کر کے ،ایک نر ایک مادہ آئے اور نوح کے ساتھ کشتی میں سوار ہو ئے جیسا کہ خدا نے اسے حکم دیا تھا۔
10 سات دنوں بعد پا نی کا طوفان شروع ہوا۔ اور زمین پر بارش برسنے لگی۔
11-13 نوح کی عمر کے چھ سوویں سال کے دوسرے مہینے کے سترہویں دن زمین کے اندر سے سبھی سوتے پھوٹ پڑے جو کہ سمندر سے نیچے تھے۔ اور زمین پر موسلا دھار بارش برسنے لگی۔ ایسا معلوم ہو تا تھا کہ گویا آسمانی طو فان کا پھا ٹک کھل گیا ہے۔ اور چالیس دن اور چالیس رات مسلسل بارش برستی رہی۔ اس دن نوح اور اسکی بیوی اور اسکی نرینہ اولاد میں سم ،حام اور یافت اور انکی بیویاں سب کشتی میں سوار ہو گئے۔ تب نوح چھ سو سال کا بوڑھا تھا۔
14 وہ لوگ اور زمین پر بسنے والے ہر قسم کے چوپائے بھی کشتی میں تھے۔ ہر قسم کے جانور اور زمین پر رینگنے والے جانور اور ہر قسم کے پرندے کشتی میں سوار تھے۔
15 یہ سب چوپا ئے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار تھے۔ سانس لینے والے ہر قسم کے جانور سے دودو جو ڑی آ گئے۔
16 “خدا کے حکم کے مطا بق ہر قسم کے جانوروں کے نر اور مادہ کشتی میں سوار ہو گئے۔ تب خدا وند نے کشتی کا دروازہ بند کر دیا۔
17 پا نی کا یہ طو فان زمین پر چالیس دن تک رہا۔ پا نی چڑھتا گیا اور وہ کشتی کو اوپر اٹھا لیا اور وہ پا نی پر تیرنے لگی۔ ”
18 پا نی اور اوپر چڑھنے لگا کشتی زمین سے بہت اوپر تیر نے لگی۔
19 پا نی کی سطح غیر معمولی بڑھنے کی وجہ سے بلند ترین پہاڑ بھی پانی سے ڈھک گئے۔
20 پہاڑوں کے اوپر بھی پانی بڑھنے لگا۔ اونچے اونچے پہاڑوں سے بھی بیس فُٹ زیادہ اور اونچا ہو کر ان کو گھیر لیا۔
21-22 زمین پر بسنے والے سب جاندار مر گئے اور تمام مرد و عورتیں بھی مر گئیں۔ تمام پرندے، چو پائے ، جاندار اور ہر قسم کے رینگنے والے جانور بھی مر گئے۔
23 اس طرح خدا نے زمین پر رہنے والے ہر ایک جاندار کو تباہ کر دیا اور ہر ایک انسان بھی بر باد ہو گیا۔ ہر ایک چو پا یہ اور رینگنے والا اور ہر ایک پرندہ بھی تباہ ہو گیا۔ اب جو جاندار باقی رہ گئے تھے وہ نوح اور وہ سب جو اس کے ساتھ کشتی میں سوار تھے۔
24 اور ایک سو پچاس دنوں تک پا نی زمین کو گھیرے ہو ئے تھا۔