3
اسی لئے میرے مقدس بھا ئیو! تم سب کو یسوع کے متعلق دھیان دینا ہو گا وہی ایک ہے جسے خدا نے ہما رے پاس بھیجا ہے اور وہ ہما رے ایمان کا اعلیٰ کا ہن ہے۔ میرے بھائیو اور بہنو اس کے متعلق سوچو چو نکہ خدا نے تم سبھوں کو اپنا مقدس لوگ ہو نے کے لئے منتخب کیا ہے۔ خدا یسوع کو ہملوگوں کے پاس بھیجا اور انہیں ہم لوگوں کا اعلیٰ کاہن بنایا۔ موسیٰ کی طرح یسوع بھی خدا کا وفا دار تھا۔اس نے ہیکل میں ان سارے کاموں کو کئے جو خدا اس سے چاہتا تھا۔ کیو نکہ اسے موسیٰ سے زیادہ عزت کے لا ئق سمجھا گیا۔جس طرح گھر بنا نے والا گھر سے زیادہ عزت دار ہو تا ہے۔ ہر گھر کو آدمی بناتا ہے لیکن جس نے سب چیزیں بنائیں وہ خدا ہے۔ موسیٰ تو خدا کے سارے گھر میں خادم کی طرح وفادار رہا تا کہ آئندہ بیان ہو نے وا لی باتوں کی گوا ہی دے۔ لیکن مسیح بیٹے کی طرح خدا کے گھر انے میں وفادار رہے ہم اس کے گھرا نے کے ہیں اگر ہم دلیری سے اپنی امید پر قائم رہیں۔
اس لئے روح القدس وضاحت فر ما تا ہے:
 
“اگر آج تم خدا کی آواز سنو،
تم اپنے دلوں کو پہلے کی طرح سخت نہ کرو صحرا میں جب تم آزما ئش میں تھے
تم خدا کے خلاف ہو گئے تھے۔
چا لیس سال تک تمہا رے آبا ؤاجداد نےمیرے عظیم کاموں کو دیکھا
اور وہ مجھے اور میرے صبر کو آزمایا۔
10 اس لئے میں ان لوگوں پر غصہ ہوا
میں نے کہا، ’ان لوگوں کے دل ہمیشہ غلط راستے پر ہیں
یہ لوگ میری راہوں کو نہیں پہچانتے۔
11 اس لئے میں نے غصہ میں آکر وعدہ لیا کہ،
’یہ لوگ کبھی میرے آرام میں دا خل نہ ہو نے پا ئیں گے۔‘” زبور۹۵:۷۔۱۱
 
12 اس لئے اے بھا ئیو اور بہنو ہوشیار رہو!یہ دیکھو تا کہ تم میں سے کسی کا ایسا گنہگار اور بے ایمان دل نہ ہو جو تمہیں زندہ خدا سے کہیں دور کردے۔ 13 لیکن ہر روز ایک دوسرے کو ہمت دیتے رہو جب تک یہ “آج” کادن ہے ایک دوسرے کی مدد کرو تا کہ تمہا رے دل گناہ کی وجہ سے سخت نہ ہو سکیں یہ گناہ فریب دہ ہیں۔ 14 ہم سب مسیح میں شریک ہو ئے یہ سچ ہے اگر ہم مضبوطی سے اصل ایمان پر آخر تک قائم رہیں۔ 15 یہی کچھ صحیفوں میں کہا گیا ہے:
 
“اگر آج خدا کی آواز سنو،
تو پہلے کی طرح اپنے دلوں کو سخت نہ کرو جب تم خدا کے خلاف ہو ئے تھے” زبور۹۵:۷۔۸
 
16 وہ لوگ کون تھے جو اس کی آواز سن کر خدا کی بغاوت کر نے کے مخا لف تھے؟ کیا وہ سب نہیں جو موسیٰ کے وسیلے سے مصر سے نکلے تھے؟ 17 کیا وہ لوگ نہ تھے جو چالیس برس تک خدا کے غصے کے خلاف تھے؟ کیا وہ لوگ نہیں تھے جو گناہ کی وجہ سے صحرا میں مر گئے؟ 18 کون تھے وہ جن لوگوں کے لئے خدا نے وعدہ کیا تھا وہ لوگ اس کی آرام گاہ میں دا خل نہ ہو نے پا ئیں گے۔ کیا یہ وہ نہیں تھے جنہوں نے خدا کی نا فرما نی کی؟ 19 اس لئے ہم کو ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ خدا میں ایمان نہیں لا ئے تھے کیوں کہ ان کے کفر کی بدولت وہ خدا کی آرام گاہ میں داخل نہ ہو سکے۔
1:1+یہ1:1لوگ خدا کے بارے میں بولتے ہیں کچھ کتابوں میں لکھا ہے جو قدیم عہد نامہ کا حصہ ہے ۔1:6+خاندان1:6میں پہلے پیدا ہونے والا پہلا لڑکا1:7+اسکے1:7بھی معنی ہیں “روحیں”