52
جاگ، جاگ اے صیون!
اپنی طاقت سے آراستہ ہو!
اے یروشلم مقدس شہر اپنا سب سے خوشنما لباس پہن لے!
کیوں کہ آگے کوئی بھی شخص جو نامختون
اور نا پاک ہے تجھ میں کبھی داخل نہ ہوگا۔
اے قیدی یروشلم! گرد جھاڑ دے اور کھڑی ہو جا ؤ!
اے اسیر دختر صیون
اپنی گردن کی زنجیروں کو ہٹا دے۔
خدا وند کا یہ کہنا ہے،
“تجھے دولت کے بدلے میں غلام کے طور پر نہیں بیچا گیا تھا۔
اس لئے بغیر قیمت کے ہی تجھے بچا لیا جائے گا۔”
 
“بہت پہلے میرے لوگ اپنی خواہش سے غیر ملکی طور پر رہنے کے لئے مصر چلے گئے تھے۔ لیکن اس کے بعد اسور نے انہیں غلام بنا لیا تھا اور بدلے میں کچھ بھی نہیں دیا تھا۔
اب دیکھو ، یہ کیا ہو گیا ہے۔ اب کسی دوسرے ملک نے میرے لوگوں کو لے لیا ہے۔ میرے لوگوں کو لے جانے کے لئے اس ملک نے کوئی قیمت نہیں دی تھی۔ یہ ملک میرے لوگوں پر حکو مت کرتا ہے اور ان کی ہنسی اڑا تا ہے۔ وہاں کے لوگ ہمیشہ ہی میرے بارے میں بری باتیں کہا کرتے ہیں۔”
خدا وند فر ماتا ہے، “ایسا اس لئے ہوا تھا تا کہ میرے لوگ میرا نام جان جائیں گے کہ وہ میں ہی ہوں جو ان لوگوں سے بات کرتا ہوں۔ ہاں ، یہ میں ہوں۔”
وہ جو خوشخبری لاتا ہے اور سلامتی کی منادی کرتا ہے۔ اسکے پاؤں کا سچ مچ میں خیر مقدم ہے۔ وہ امن و امان کی خبر بھی دیتا ہے اور یہ بھی اعلان کرتا ہے کہ اس نے ہم لوگوں کو بچا لیا ہے۔ وہ صیّون سے کہتا ہے ، “تمہارا خدا بادشاہ ہے !”
شہر کے نگہبانوں کی آواز کو سنو!
وہ سب کوئی آپس میں خوشی منا رہے ہیں۔
کیوں کہ ان لوگوں نے خدا وند کو صیون کی طرف سے لوٹتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔
 
اے یروشلم کی تباہ شدہ عمارتو ! آپس میں ملکر خوشی کا نغمہ بلند آواز سے گاؤ!
کیوں کہ خدا وند
یروشلم کے لوگوں کو تسلی دیا ہے۔ اس نے یروشلم کو آزاد کر دیا ہے۔
10 خدا وند سبھی قوموں کے اوپر اپنا مقدس بازو ظاہر کر چکا ہے
اور زمین پر کا ہر شخص دیکھیں گے کہ خدا اپنے لوگوں کی حفاظت کیسے کرتا ہے۔
 
11 تم لوگوں کو بابل چھو ڑ دینا چاہئے!
ایسی کوئی بھی شئے جو پاک نہیں ہے ، اس کو مت چھو ؤ۔
تم کو وہ جگہ چھو ڑ دینی چاہئے۔
کاہنوں ان چیزوں کو کون لے جاتے ہیں جنہیں عبادت کے کام میں استعمال کیا جاتا ہے،
اپنے آپ کو پاک کرو۔
12 تم بابل چھو ڑو گے
لیکن جلدی میں چھو ڑ نے کے لئے تم پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔
تم کو بھگوڑوں کی طرح دوڑ کر بھاگنا نہیں ہوگا۔
کیوں کہ خدا وند تمہارا خدا آگے جائے گا
اور اسرائیل کا خدا تمہیں پیچھے سے بچائے گا۔
13 میرے خادم کی جانب دیکھو! وہ بہت کامیاب ہوگا۔ وہ بہت اہم ہوگا۔ آگے چل کر لوگ اسکا احترام اور اسکی عزت کریں گے۔ 14 ” لیکن بہت سے لوگوں نے جب میرے خادم کو دیکھا تو وہ دنگ رہ گئے۔ میرا خادم اتنی بری طرح سے پیٹا گیا تھا کہ وہ اسے ایک انسان کے طور پر پہچاننا بہت مشکل تھا۔ 15 لیکن وہ اب بھی بہت سی قوموں کو حیرت انگیز کرے گا۔ اور بادشاہ اسکی وجہ سے خاموشی اختیار کریں گے۔ کیوں کہ جو کچھ ان سے کہا نہ گیا تھا وہ دیکھیں گے اور جو کچھ انہوں نے سنا نہ تھا وہ سمجھیں گے۔”
1:1+جس1:1نے ۷۶۷۔ ۷۴۰ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۴۰۔ ۷۳۵ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے۷۳۵۔۷۳۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:1+جس1:1نے ۷۲۷۔ ۶۸۷ قبل مسیح میں حکومت کی۔1:21+کبھی1:21کبھی یہ اس شخص کا بھی حوا لہ دیتا ہے جو خدا کی پیروی کر نا بند کر دیتا ہے اور اس کے بدلے میں بتوں کی پرستش کر تا ہے۔6:2+خصوصی6:2فرشتے جنہیں خدا پیغام رسانی کے لئے استعمال کر تا ہے نام کے شاید معنی ہیں وہ آ گ کی مانند رو شن ہیں۔6:4+اس6:4سے ظا ہر ہو تا ہے کہ مکان میں خدا تھا۔7:14+اس7:14نام کے معنی ہیں ” خدا ہمارے ساتھ ہے ”19:15+اس19:15کا مطلب یہ ہے کہ نہ تو عام لوگ اور نہ ہی اونچے طبقات کے لوگ۔19:18+یہ19:18نام اس نام کی مانند ہے جس کا مطلب ”تبا ہی کا شہر” ہے۔ یہ شاید کہ ہپلو پو لیس کا شہر ہے۔22:8+سليمان22:8کا تعمير کردہ محل جہاں مال و ہتھيار ذخيرہ کيا جاتا تھا۔24:17+عبرانی24:17میں یہ لفظوں کا کھیل۔25:7+پردہ25:7کا مطلب ماتم یا پھر کفن کا کپڑا ہو سکتا ہے۔28:10+شاید28:10کہ یہ عبرانی گیت ہے چھو ٹے بچوں کو سکھانے کے لئے کہ کیسے لکھا جا تا ہے۔اس کی آواز بچوں کی طرح ہو تی ہے یا غیر ملکی زبان کی طرح۔29:1+یہ29:1یروشلم کا ایک اور نام ہے اس کا مطلب “ خدا کا شیر۔30:33+گیہنّا،30:33ہنون کی گھا ٹی۔ لوگوں نے اپنے بچوں کو اس گھا ٹی میں اپنےجھو ٹے معبود ملکوم کے لئے آ گ میں قربانی دی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں لوگوں نے کو را کرکٹ کو بھی جلا دیا۔اس لئے یہ دو زخ کے لئے نشان بن گیا۔38:8+یہ38:8سب خاص عمارتوں کی سیڑھیاں ہیں جسے حزقیاہ گھڑی کے طور پر استعمال کر تے تھے۔ جب سو رج سیڑھیوں پر چمکتا تھا تو سایہ دکھا تا تھا کہ یہ دن کا کیا وقت ہے۔46:1+بابل46:1کے جھو ٹے معبود۔