5
جس دن بنی اسرا ئیلیوں نے سیسرا کو شکست دی اس دن دبورہ اور ابی نوعم کے بیٹے برق نے اس نغمہ کو گا یا :
 
کیو نکہ لوگوں نے اپنے کو جنگ کے لئے تیار کیا۔
وہ جنگ میں حصہ لے نے کے لئے آگے آئے۔
خداوند کی حمد کرو۔
 
بادشاہو سنو !
حاکمو ! دھیان دو،
میں گا ؤ نگی۔
میں یقیناً خداوند کے ساتھ گا ؤں گی۔
میں خداوند اسرا ئیل کے خدا کی
حمد کروں گی۔
 
اے خداوند ! جب تو شعیر ملک سے گیا،
جب تو ادوم کے ملک سے چلا
تو زمین کانپ اٹھی ،
آسمان سے بارش ہو نے لگی
اور با دل سے پانی برسنے لگا۔
پہا ڑ خداوند سینائی کے خدا،
خداوند اسرا ئیل کے خدا کے سامنے کانپ گئے۔
 
عنات کے بیٹے شمجر کے زمانے میں
اور یا عیل کے وقت میں بڑی شاہراہیں ویران تھیں۔
قافلے اور مسافر پگڈنڈیوں پر چلتے تھے۔
 
جب تک کہ میں دبورہ کھڑی نہ ہو ئی،
جب تک کہ میں اسرا ئیل کی ماں بن کر کھڑی نہ ہو ئی۔
اسرا ئیل میں کو ئی سپاہی نہیں تھا اور نہ ہی کو ئی جنگجو تھا۔
 
اسرا ئیل نے نئے خدا ؤں کو چنا۔
ان کے شہروں کے پھاٹک پر لڑا ئی شروع ہو ئی۔
تا ہم ۰۰۰,۴۰ سپا ہیوں میں سے
کسی کے پاس بھی ایک ڈھال یا ایک بھالا نہیں تھا۔
 
میرا دل اسرا ئیل کے سپہ سالاروں کے ساتھ ہے۔
جو اسرا ئیل کے لوگوں میں سے آئے ہیں،
خداوند کی حمد کرو۔
 
10-11 سفید گدھوں پر سوار ہو نے وا لے لوگو!
تم لوگ جو کمبل کی زین پر بیٹھتے ہو،
تم لوگ جو سڑک کے کنا رے کنارے چلتے ہو،
ذرا غور کرو کہ کیا ہو رہا ہے۔
گھنگرؤں کی جھنکا ر جانورو ں کے لئے پانی کا منبع
یہ سبھی خداوند کے فتحوں اور اسرا ئیل کے بہا در سپا ہیوں کے قصّے کہتے۔
یہ فتح اس وقت حاصل ہو ئی
جب خداوند کے لوگوں نے شہر کے پھا ٹک پر لڑا ئی لڑی
اور فتح حا صل کی۔
 
12 دبورہ ! جا گو،
جا گو اور گا نا گا ؤ۔
برق! اٹھو۔
اے ابی نوعم کے بیٹے جا ؤ اور اپنے دشمنوں کو قیدی بنا ؤ۔
 
13 اس وقت کے بچے ہو ئے اے لوگو!قائدین کے پاس جا ؤ۔
خداوند کے لوگو میرے ساتھ اور سپا ہیوں کے ساتھ آؤ۔
 
14 کچھ لوگ افرا ئیم سے آئے
جن کی جڑیں عمالیق5:14 عمالیقوہ میں تھیں۔
اے بنیمین تمہا رے بعد وہ لوگ
اور تمہا ر لوگ آئے۔
اور مکیر کے خاندانی گروہ سے
سپہ سالا ر آگے آئے۔
زبولون خادان کے گروہ سے قائدین
اپنے کانسے کے ڈنڈا کے ساتھ آئے۔
15 اشکار کے قائد دبورہ کے ساتھ تھے،
اِشکار برق کے ساتھ تھا۔
وہ لوگ وادی کی طرف ٹھیک ان کے پیچھے دوڑے۔
تا ہم روبن کے خاندانی گروہ کے بیچ صرف سنجیدگی کی بات چیت ہو ئی تھی۔
16 تو ان سیٹیوں کو سننے کے لئے جو ان بھیڑوں کے جھنڈ کے لئے بجائے جا تے ہیں بھیڑ شالہ کی دیوار سے لگ کر کیوں بیٹھے؟
روبن کے خاندانی گروہ میں صرف سنجیدگی کی بات ہو ئی تھی۔
17 دریا ئے یردن کی دوسری جانب جلعاد کے لوگ اپنے خیموں میں ٹھہرے۔
اے دان کے لوگو جہاں تک تمہا ری بات ہے
تم جہا زوں کے ساتھ کیوں چپکے رہے۔
آشر کے لوگ سمندر کے کنا رے پڑے رہے۔
انہوں نے اپنی محفوظ بندرگاہوں میں خیمہ ڈا لا۔
18 لیکن زبولون کے لوگوں نے اور نفتا لی کے لوگوں نے میدان کے اونچے علاقوں میں جنگ کے خطرات میں زندگی بتا ئی۔
19 بادشاہ آئے وہ لڑے، اس وقت کنعان کا بادشا ہ تعناک شہر میں مجدّو کے پانی پر لڑا۔
لیکن وہ بنی اسرا ئیلیوں کی کو ئی دولت نہ لے جا سکے۔
20 جنّت سے ستاروں نے اُن سے لڑا۔
آسمانوں کے پا ر ان کے راستوں سے انہوں نے سیسرا کے خلاف لڑا۔
21 دریا ئے قیسون
سیسرا کے آدمیوں کو بہا لے گئی،
اے ابھرتی ہو ئی قیسون دریا ! میری روح کو طاقت کے ساتھ آگے بڑھنے دے۔
22 تب گھو ڑو ں کی کھر نے زمین کو پیٹا۔
سیسرا کے طاقتور گھو ڑے بھاگتے چلے گئے۔
 
23 خداوند کے فرشتہ نے کہا ،
“میروز شہر کو بد دعا دو۔
اس کے لوگوں کو بددُعا دو
کہ وہ فو جوں کے ساتھ خداوند کی مدد کو نہیں آئے۔”
24 یا عیل قینی حیبر کی بیوی
خیمہ میں رہ رہی تمام عورتوں میں سب سے زیادہ با فضل ہے۔
25 سیسرانے پانی مانگا
لیکن یا عیل نے دوددھ دیا۔
وہ ایسے کٹو رے میں ملا ئی لے آئی
جو حکمراں کے لئے موزوں تھا۔
26 وہ اپنے ایک ہا تھ میں خیمہ کی کھونٹی لی
اور دوسرے ہا تھ میں ہتھو ڑا
تب وہ اس نے سیسرا پر چلا یا اور اس کا سر چوُر چوُر کر دیا۔
اس نے اس کا سر اس کے کنپٹیوں سے ہو کر چھید دیا۔
27 وہ جھکا اور اس کے قدموں میں گر گیا۔
جہاں وہ گرا وہیں لیٹا ، اور مرگیا۔
 
28 سیسرا کی ماں کھڑکی سے دیکھتی
اور پردوں سے جھانکتی ہو ئی رو رہی تھی۔
سیسرا کے رتھ کو اتنی دیر کیوں ہو ئی ؟
“سیسرا کے رتھ کے گھو ڑے کو ہنہنا نے میں دیر کیوں ہو ئی۔ ”
 
29 اس کی سب سے عقلمند خادمہ نے جواب دیا۔
اور وہ اس سے راضی بھی ہو گئی۔
30 “یقیناً انہوں نے فتح پا ئی ہے۔
یقیناً ہی وہ شکست خوردہ لوگوں کی چیزیں لے رہے ہونگے۔
یقیناً وہ چیزوں کو آپس میں بانٹ رہے ہو نگے۔
ہر ایک سپا ہی ایک یا دو لڑکی کو لے رہے ہونگے۔
ممکن ہے سیسرا رنگین لباس لے رہے ہو نگے۔
ممکن ہو ایک یا دو عمدہ کپڑے لے رہے ہوں گے۔”
31 اے خداوند اس طرح تیرے سارے دشمن مر مٹ جا ئیں۔
لیکن وہ سب لوگ جو تجھکو پیار کر تے ہیں طلوع ہو تے ہوئے سورج کی طرح طاقتور بنیں۔
1:10+عنک1:10نامی شخص کے تین بیٹے تھے وہ بہادر تھے ، دیکھو گنتی ۲۲: ۱۳1:14+یا1:14عکسہ نے غتنی ایل سے کہا1:15+برا1:15ئے مہربانی مجھے “ خوش آمدید کر ” یا “ مجھے پانی کا ایک جھرنا عطا کر۔””1:17+اس1:17نام کے معنی مکمل تبا ہی ۔3:31+یہاں3:31اس کا مطلب کنعانی جنگ کی دیوی۔اس کا مطلب شمجر کا با پ یا ماں ہو سکتا ہے یا یہ ہو سکتا ہے شمجر عظیم سپا ہی۔5:14+وہ5:14علاقہ جس میں افرائیم کے خاندانی گروہ بسے تھے۔ دیکھو قضا ة ۱۵ : ۱۲