33
یرمیاہ کو دوسری بار خداوند کا پیغام ملا۔اس وقت وہ پہریدار وں کے آنگن میں ہی قید تھا۔ خداوند نے زمین کو بنایا اور اس کی وہ حفاظت کر تا ہے۔اس کا نام خداوند ہے۔خداوند کہتا ہے: “اے یہودا ہ! مجھ سے فریاد کرو اور میں اس کا جواب دوں گا۔ میں تمہیں اہم رازو ں کو بتا ؤں گا جو تم نے پہلے کبھی نہیں سنا ہے۔ خداوند اسرائیل کا خدا ہے۔خداوند یروشلم کے مکانوں اور یہودا ہ کے بادشا ہوں کے محلو ں کے بارے میں یہ کہتا ہے۔ دشمن ان مکانوں کو گرادے گا۔ دشمن کی فوج ان مکانوں کو توڑ کر تباہ کرے گی۔ جب تک وہ ملبو ں کا ڈھیر نہ بن جا ئے۔
یروشلم کے لوگو ں نے بہت بُرے کام کئے ہیں۔ان برے کاموں کی وجہ سے میں ان لوگوں سے ناراض ہوں۔ میں ان کی مدد نہیں کروں گا۔ بابل کی فوج یروشلم کے خلاف لڑنے کے لئے آئے گی۔ وہ لوگ شہر کو لاشوں سے بھر دیں گے۔
“لیکن میں اس کے بعد اس شہر کے لوگو ں کو تندرست بنا ؤں گا۔ میں ان لوگو ں کو سلامتی اور حفا ظت کی خو شی بخشوں گا۔ میں اسرائیل اور یہودا ہ میں پھر سے اچھا کام کروں گا۔ میں ان لوگوں کی مدد کروں گا جیسا میں نے پہلے کیا تھا۔ “انہوں نے میرے خلاف بدکرداری کی، لیکن میں اس گنا ہ کو دھو دوں گا۔ وہ میرے خلاف لڑے، لیکن میں انہیں معاف کردوں گا۔ یروشلم وہ شہر ہو گا جس کے نام کا مطلب روئے زمین کے سبھی قوموں کے سامنے مسرت، ستائش اور ترقی ہو گا۔ جب وہ قومیں ان اچھی چیزوں کے با رے میں جسے میں یہودا ہ میں کروں گا سنیں گے۔اس بھلا ئی اور سلامتی کی وجہ کر جسے میں نے ان کو دیا ڈرینگے اور کانپیں گے۔
10 “خداوند یوں فرماتا ہے اس مقام میں جس کی با بت تم کہتے ہو کہ وہ ویران ہے۔ وہاں نہ انسان ہے نہ حیوان یعنی یہودا ہ کے شہروں میں اور یروشلم کے بازاروں میں جو ویران ہیں۔ جہاں نہ انسان ہیں نہ باشندے نہ حیوان۔ 11 خوشی اور شادمانی کی آوا ز، دلہے اور دلہن کی آواز اور ان کی آواز سنی جا ئے گی جو کہتے ہیں خداوند قادر مطلق کی ستائش کرو کیونکہ وہ اچھا ہے اور اس کی شفقت ابدی ہے۔ وہ لوگ خداوند کے گھر میں شکر گذاری کی قربانی لا ئیں گے۔ کیوں کہ میں قیدیوں کو اس ملک میں وا پس لا ؤں گا۔خداوند یہ فرماتا ہے۔
12 خداوند قادر مطلق فرماتا ہے، “یہ جگہ اب ویران ہے نہ حیوان۔ لیکن اب یہودا ہ کے سبھی شہروں میں لوگ رہیں گے۔چروا ہے ہوں گے اور چراگا ہیں ہو نگی،جہاں وہ اپنے ریوڑ کو آرام کر نے دیں گے۔ 13 کوہستان کے شہروں میں اور وادی کے شہرو ں میں اور جنوبی علاقوں میں، بنیمین کے علاقہ میں اور یروشلم کے نوا حی میں اور یہودا ہ کے سبھی شہروں میں بھیڑوں کا جھنڈ چروا ہے کے ہا تھ کے نیچے سے گزریگا جو کہ انہیں گنیں گے۔”
14 یہ پیغام خداوند کا ہے: “میں نے اسرائیل اور یہودا ہ کے لوگوں کو خاص بات بتا ئی ہے۔ وہ وقت آ رہا ہے جب میں وہ کروں گا جسے کرنے کا وعدہ میں نے کیا ہے۔ 15 اس وقت میں داؤد کے گھرانے سے ایک 'سچی شاخ ' پیداکروں گا۔ وہ ' شاخ ' وہ سب کرے گی جو ملک کیلئے اچھا اور بہتر ہو گا۔ 16 اس 'شاخ ' کے وقت یہودا ہ کے لوگو ں کی حفاظت ہو جا ئے گی۔ یروشلم محفوظ ہو گا۔ یروشلم کا نام ہو گا، ’خداوند ہم لوگو ں کی صداقت ہے۔”
17 خداوند فرماتا ہے، “اسرائیل کے بادشاہ کے طور پر تخت پر بیٹھنے کے لئے داؤد کا خاندان بیٹے سے محروم نہ ہوں گے۔ 18 کا ہنوں کے طور پر خدمت کرنے کے لئے لا وی خاندان سے ہمیشہ آدمی ہونگے۔ وہ کا ہن ہمیشہ میری آنکھوں کے سامنے ہونگے۔ وہ لوگ میرے حضور جلانے کا نذرانہ، اناج کا نذرانہ اور تحفے پیش کریں گے۔ وہ ہمیشہ قربانیا ں پیش کریں گے۔”
19 پھر خداوند کا کلام یرمیاہ پر ناز ل ہو ا۔ 20 خداوند فرماتا ہے، “میں نے دن اور رات کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ میں راضی ہوا کہ وہ ہمیشہ صحیح وقت پر آئیں گے۔ تم اس معاہدے کو تبدیل نہیں کر سکتے ہو۔ دن اور رات ہمیشہ صحیح وقت پر آئے گا۔ اگر تم معاہدے کو بدل سکتے ہو۔ 21 “تو تم داؤد اور لاوی خاندان کے ساتھ میرے معاہدے کو تو ڑ سکتے ہو۔ تب پھر دادؤ کے نسلوں میں سے بادشا ہ نہیں ہو گا اور نہ ہی لا وی خاندان سے کو ئی کا ہن ہو گا۔ 22 لیکن میں اپنے خادم دادؤ کو اور لاوی کے گھرانے کے گروہ کو بہت ساری اولاد دو ں گا۔ وہ اتنی ہونگی جتنے آسمان میں تارے ہیں، اور آسمان کے تارو ں کو کو ئی گن نہیں سکتا اور وہ اتنی ہوں گی جتنی سمندر کی ریت، اور اس ریت کو کو ئی شمار نہیں کر سکتا۔
23 پھر خداوند کا کلام یرمیاہ پر نازل ہوا۔ 24 “یرمیاہ کیا تم نے سنا ہے کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟ وہ لوگ کہہ رہے ہیں، “خداوند اسرائیل اور یہودا ہ کے دو خاندانوں سے مُڑ گیا ہے۔ خداوند ان لوگوں کو چُنا ہے لیکن وہ اب انہیں قوم کے طور پر بھی قبول نہیں کر تے ہیں۔”
25 خداوند کہتا ہے، اگر میرا معاہدہ دن اور رات کے ساتھ بنا نہیں رہتا، اور اگر میں آسمان اور زمین کے لئے آئین نہیں بناتا، تبھی یہ ہو سکتا ہے کہ میں ان لوگوں کو چھوڑدوں۔ 26 تبھی یہ ہو سکتا ہے کہ میں یعقوب کی نسل سے دور ہو جا ؤ ں اور تبھی یہ ہو سکتا ہے کہ میں داؤد کی نسل کو ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کی نسل پر حکومت کر نے نہ دوں گا۔ لیکن داؤد میرا خادم ہے اور میں ان لوگو ں پر رحم کروں گا اور میں پھر ان لوگوں کو ان کی زمین پر واپس لو ٹا ؤں گا۔”
1:12+یہ1:12لفظوں کا کھیل ہے “شاقید ” عبرانی لفظ ہے جو کہ“ بادام کی لکڑی کے لئے ہے۔ اور شقود کا مطلب دیکھ رہا ہوں ہوتا ہے۔5:5+لوگ5:5خدا کے قابو میں رہنا نہیں چاہتے ہیں۔7:4+یروشلم7:4میں بہت سے لوگ خیال کرتے ہیں کہ خدا وند یروشلم کو ہمیشہ محفوظ رکھے گا کیوں کہ وہاں اس کا مقدس ہے۔ ان کا خیال ہے کہ خدا یروشلم کی حفاظت کرے گا۔ چاہے وہاں کے لوگ کتنے ہی برے کیوں نہ ہوں۔23:5+اس23:5کے معنیٰ ہیں داؤد کے گھرانے سے ایک نیا بادشاہ۔