13
خدا وند نے ایک خدا کے آدمی 13:1 خدا کا آدمینبی کو حکم دیا کہ یہوداہ سے شہر بیت ایل کو جاؤ۔ بادشاہ یُربعام خوشبوؤں کا نذرانہ دیتا ہوا قربان گاہ پر کھڑا تھا جس وقت خدا کا آدمی پہونچا۔ خدا وند نے خدا کے آدمی کو حکم دیا تھا کہ قربان گاہ کے خلاف بولو۔ اس نے کہا ،
“ اے قربان گاہ خدا وند تم سے کہتا ہے داؤد کے خاندان میں یوسیاہ نام کا ایک لڑکا پیدا ہوگا۔ کاہن لوگ اعلیٰ جگہوں پر ابھی خدمت انجام دیتے ہیں۔ لیکن اے قربان گاہ ،ان کاہن کو تمہیں سونپے گا اور انہیں ماردیگا ابھی وہ کاہن تم پر خوشبو جلاتے ہیں لیکن یوسیاہ انسانی ہڈیوں کو تم پر جلائے گا۔”
خدا کے آدمی نے لوگوں کو ثبوت دیا کہ یہ باتیں ہوں گی۔ اس نے کہا ، “یہ ثبوت ہے کہ خدا وند نے اس کے متعلق کہا۔ خدا وند نے کہا، “ یہ قربان گاہ توڑ دی جائے گی اور اسکی راکھ زمین پر گرے گی۔”
بادشاہ یربعام نے خدا کے آدمی سے بیت ایل کی قربان گاہ کے متعلق پیغام سنا۔ اس نے اپنے ہاتھ قربان گاہ سے ہٹا لئے اور آدمی کو اشارہ کیا اور کہا ، “اس آدمی کو گرفتا ر کرو۔” لیکن بادشاہ نے جب یہ کہا اس کا ہاتھ مفلوج ہو گیا اور وہ اسے حرکت نہ دے سکا۔ قربان گاہ بھی ٹوٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی اس کی تمام راکھ زمین پر گر گئی۔ یہ ثبوت تھا ان باتوں کی جو خدا کے آدمی نے کہا تھا یہ خدا کی طرف سے ہے۔ تب بادشاہ یربعام نے خدا کے آدمی سے کہا ، “براہ کرم میرے لئے خدا وند اپنے خدا سے دعا کرو کہ وہ میرے ہاتھ کو صحیح سلامت کردے۔”
تب خدا کے آدمی نے خدا وند سے دعا کی اور بادشاہ کا ہاتھ اچھا ہوگیا جیسا یہ پہلے تھا۔ تب بادشاہ نے خدا کے آدمی سے کہا ، “براہ کرم میرے ساتھ گھر آؤ اور میرے ساتھ کھانا کھا ؤ میں تمہیں تحفہ دونگا۔”
لیکن خدا کے آدمی نے بادشاہ کو کہا ، “میں تمہارے ساتھ گھر نہیں جاؤنگا۔ اگر تم مجھے اپنی آدھی بادشاہت بھی دے دو تو بھی نہیں جاؤنگا۔ میں کوئی چیز اس جگہ پر نہ کھاؤنگا اور نہ پیوں گا۔ خدا وند نے مجھے حکم دیا ہے کہ کوئی چیز نہ کھاؤ ں نہ پیوں اور خدا وند نے مجھے یہ بھی حکم دیا ہے کہ میں نے اس سڑک پر جسے میں آتے وقت استعمال کیا تھا اس پر سفر نہ کروں۔” 10 اس لئے وہ الگ سڑک پر سفر کیا۔ اس نے اسی سڑک پر سفر نہیں کیا جو اس نے بیت ایل آنے کے لئے استعمال کیا تھا۔
11 وہاں ایک بوڑھا نبی شہر بیت ایل میں رہتا تھا۔ اس کے بیٹے آئے اور اس سے خدا کے آدمی نے جو کچھ بیت ایل میں کیا تھا اس کے متعلق کہا انہوں نے ان کے باپ سے جو کچھ خدا کے آدمی نے بادشاہ یربعام کو کہا تھا وہ کہے۔ 12 بوڑھے نبی نے کہا ، “جب وہ نکلا تو کونسی سڑک استعمال کیا۔” پھر بیٹو ں نے اپنے باپ کو بتا یا کہ خدا کا آدمی کس راستہ سے یہوداہ کو گیا۔ 13 بوڑھے نبی نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ میرے گدھوں پر زین کسو۔ پھر انہوں نے گدھا پر زین رکھا۔ تب نبی اپنے گدھے پر سوار ہوکر نکل پڑے۔
14 بوڑھا نبی اس سڑک پر خدا کے آدمی کے پیچھے گیا۔ بوڑھے نبی نے خدا کے آدمی کو ایک بلوط کے پیڑ کے نیچے بیٹھا ہوا پایا۔ بوڑھے نبی نے پوچھا ، “کیا آپ خدا کے نبی ہو جو یہوداہ سے آئے ہو ؟”
خدا کے آدمی نے جواب دیا ، “ہاں میں ہوں۔”
15 پھر بوڑھے نبی نے کہا ، “براہ کرم میرے ساتھ گھر آیئے اور میرے ساتھ کھانا کھا یئے۔”
16 لیکن خدا کے آدمی نے جواب دیا ، “میں تمہا رے ساتھ تمہا رے گھر نہیں جا سکتا۔ میں تمہا رے ساتھ اس جگہ کھا پی نہیں سکتا۔ 17 خداوند نے مجھے کہا ، ’ تم کو ئی بھی چیز اس جگہ نہ کھا نا نہ پینا اور تمہیں اس سڑک سے نہیں جانا چا ہئے جس سڑک سے آئے ہو۔ ”
18 تب بوڑھے نبی نے کہا ، “لیکن میں بھی آپ کی طرح نبی ہوں۔” پھر بوڑھے نبی نے جھو ٹ بولا اور کہا ، “خداوند کے پاس سے ایک فرشتہ میرے پاس آیا۔ فرشتہ نے مجھ سے کہا ، “تمہیں اپنے گھر لا ؤں اور تمہیں اپنے ساتھ کھلا ؤں پِلا ؤں۔”
19 پھر خدا کا آدمی بوڑھے نبی کے گھر گئے اور اس کے ساتھ کھا یا پیا۔ 20 جب وہ دونوں میز کے پاس بیٹھے ہو ئے تھے تو خداوند نے بوڑھے نبی سے کہا۔ 21 اور بوڑھے نبی یہوداہ کے خدا کے آدمی سے بولا۔ ا س نے کہا ، “خداوند نے کہا ہے کہ تم نے اس کی اطاعت نہیں کی ! تم نے وہ نہیں کیا جس کا خداوند نے حکم دیا تھا۔ 22 خداوند نے تمہیں حکم دیا تھا کہ اس جگہ نہ تو کچھ کھانا اور نہ ہی پینا لیکن تم آئے اور کھا ئے اور پئے۔ اس لئے تمہا ری لاش کو تمہا ری خاندانی قبر میں دفن نہیں کی جا ئے گی۔”
23 خدا کے آدمی نے کھانا اور پینا ختم کیا تب بوڑھے نبی نے ا س کے لئے گدھا پر زین کسا اور وہ آدمی گھر کے لئے نکل گیا۔ 24 وہ گھر کے لئے جب سڑک پر سفر کر رہا تھا توایک شیر ببر نے حملہ کیا اور اس خدا کے آدمی کومار ڈا لا ان کی لاش سڑک پر پڑی تھی۔ گدھا اور شیر ببر لاش کے قریب کھڑے تھے۔ 25 کچھ لوگ سڑک پر سفر کر رہے تھے انہوں نے لاش کو دیکھا اور شیر ببر کو جو کہ لاش کے قریب کھڑا تھا۔ وہ لوگ شہر کو آئے جہاں بوڑھا نبی رہتا تھا اور جو کچھ سڑک پر دیکھا تھا اس کے متعلق کہا۔
26 بوڑھے نبی نے اس آدمی کو دھو کہ دیا تھا اور اسے واپس لے گیا۔ اس نے جو کچھ ہوا تھا اس کے متعلق سنا اور کہا ، “وہ خدا کا آدمی ہے جس نے خدا کے حکم کی اطاعت نہیں کی اس لئے خدانے شیر ببر کو بھیجا تا کہ اس کومار ڈا لے۔خداوند نے کہا کہ وہ ایسا کرے گا۔ ” 27 تب نبی نے اپنے بیٹوں سے کہا ، “میرے گدھے پر زین کسو۔” پھر اس کے بیٹوں نے اس کے گدھے پر زین کسا۔ 28 بوڑھا نبی گیا اور لاش سڑک پر پڑی ہوئی پایا۔ گدھا اور شیر ببر ابھی تک وہاں قریب ہی کھڑے تھے۔ شیر ببر نے لاش کو نہیں کھایا اور اس نے گدھے کو بھی چوٹ نہیں پہنچا ئی تھی۔
29 بوڑھے نبی نے لاش کو اپنے گدھے پر رکھا اسنے لاش کو اس پر رونے اور اسے دفن کرنے کے لئے شہر واپس لا ئے 30 بوڑھے نبی نے لاش کو اپنے خاندانی قبر میں دفن کیا۔ بوڑھا نبی اس پر رویا۔ بوڑھے نبی نے کہا ، “آہ میرے بھا ئی میں تمہا رے لئے غمگین ہوں۔” 31 اس طرح بوڑھے نبی نے لاش کو دفن کیا۔ پھر اس نے اپنے بیٹوں سے کہا ، “جب میں مرجا ؤں تو مجھے اسی قبر میں دفن کرنا۔ میری ہڈیوں کو اس کے بغل میں رکھنا۔ 32 جو باتیں خداوند نے اس کے ذریعہ کہی یقیناً سچ ہو گی۔ خداوند نے بیت ایل کی قربانگا ہ اور سامریہ کے دوسرے شہروں کی اعلیٰ جگہوں کے خلاف اس کو استعمال کیا۔ ”
33 بادشاہ یُر بعام نہیں بدلا۔ وہ گناہ کرنا جا ری رکھا اس نے کا ہن بنا نے کے لئے مختلف خاندانوں سے لوگو ں کوچُننا جا ری رکھا۔ کاہنوں نے اعلیٰ جگہوں کی خدمت کی۔ کو ئی بھی آدمی جو کاہن بننا چاہتا تھا اس کو کا ہن بننے کی اجازت دی گئی۔ 34 وہ گناہ تھا جو اس کی بادشاہت کی تباہی و بربادی کا سبب بنا۔
2:28+اس2:28کا مطلب ہے وہ رحم کی بھیک مانگتا ہے – قانون کہتا ہے اگر کوئی شخص مقدس جگہ دوڑ کر جاتا ہے اور قربان گاہ کے کونے پکڑ لے تو اس کو سزا نہیں دی جائے گی۔3:4+جھوٹے3:4خداؤں کی پرستش کا مقام۔4:22-23+۶۶۰۰4:22-23لیٹر4:22-23+۱۳۲۰۰4:22-23لیٹر6:1+تقریباً6:1۹۶۰ قبل مسیح۔8:4+لاوی8:4کے خاندانی گروہ کے لوگ۔ انہوں نے خدا کے گھر میں کاہنوں کی مدد کی اور حکومت کے انتظام کا بھی کام کئے-13:1+نبی13:1کا دوسرا نام۔