4
1 بادشاہ سلیمان نے سبھی بنی اسرا ئیلیوں پر حکومت کی۔
2 ان میں نمایا ں عہدیداروں کے نام یہ ہیں جنہوں نے حکومت کرنے میں اس کی مدد کی :
صدوق کا بیٹا عزریاہ۔ عزر یاہ کا ہن تھا۔
3 الیحورف اور اخیاہ جو سیسہ کے بیٹے تھے۔ الیحورف اور اخیاہ کا کام تھا کہ عدالت میں جو واقعات ہوں اس کو تحریر کریں یہوسفط۔اخیلود کا بیٹا۔
یہوسفط لوگوں کی تاریخ کے متعلق تحریر کرتا تھا۔
4 یہویدع کا بیٹا بنا یاہ۔ بنایاہ فوج کا سپہ سالار تھا۔ صدوق اور ابی یاتر۔
صدوق اور ابی یاتر کا ہن تھے۔
5 ناتن کا بیٹا عزریاہ۔ عزریاہ ضلع کے گورنروں کا صدر تھا۔
ناتن کا بیٹا زبوُد۔ زبود کا ہن تھا اور بادشاہ سلیمان کا مُشیر۔
6 اخیسر ، اخیسر محل کی ہر چیز کا ذمہ دار تھا۔
ادونی رام جو عبدا کا بیٹا۔ ادونی رام غلاموں کا صدر تھا۔
7 اسرا ئیل بارہ علاقوں میں تقسیم تھا جو ضلع کہلا تے تھے۔ سلیمان نے ہر ضلع پر حکومت کرنے کے لئے گورنروں کو چُنا۔ ان گورنروں کو حکم دیا گیا کہ اس کے ضلعوں سے غذا جمع کریں اور اسے بادشاہ اور اس کے محل میں رہنے وا لوں کے لئے بھیجیں۔ بارہ گورنروں میں سے ہر ایک سال کے ایک مہینہ کی غذا بادشاہ کو پہنچا نے کا ذمّہ دارتھا۔
8 ان بارہ گورنروں کے نام یہ ہیں : بِن حُور افرائیم کے پہا ڑی ملک کا گورنر تھا۔
9 بِن دقرمقص ،سعلبیم ، بیت شمس اور ایلون بیت حنان کا گور نر تھا۔
10 بِن حصدار بوت ، شوکہ اور حفر کا گورنر تھا۔
11 بِن ابینداب نافوت دور کا گورنر تھا۔ اسنے سلیمان کی بیٹی طافت سے شادی کی۔
12 اخیلود کا بیٹا بعنہ تعناک ، مجّدد اور سارے بیت شان جو کہ ضرتان کے قریب تھا اس کا گورنر تھا۔ یہ یزر عیل کے نیچے بیت شان سے ابیل محولہ تک یُقمعام کے پار تک تھا۔
13 بِن جبر رامات جلعاد کا گور نر تھا۔ وہ جلعاد میں منسی کے بیٹے یائیر کے تمام شہروں اور گاؤں کا گورنر تھا اور وہ بسن کے ضلع ارجوب کا بھی گورنر تھا۔ اس علاقہ میں ۶۰ شہر تھے جن کے اطراف فصیل بنی ہو ئی تھی۔ ان شہروں کے دروازوں پر کانسے کے سلاخیں لگی تھیں۔
14 عدد کا بیٹا اخینداب محنایم کا گور نر تھا۔
15 اَ خیمعض نفتالی کا گور نر تھا۔ وہ سلیمان کی بیٹی بسمت سے شادی کی تھی۔
16 حُوسی کا بیٹا بعنہ ، آشر اور علو تھ کا گور نر تھا۔
17 فروح کا بیٹا یہوسفط اشکار کا گورنر تھا۔
18 سمعی جو ایلہ کا بیٹا تھا۔ بنیمین کا گورنر تھا۔
19 اُوری کا بیٹا جبر جلعاد کا گورنر تھا۔ جلعاد وہ ملک تھا جہاں اموریوں کا بادشاہ سیحون رہتا تھا اور جہاں بسن کا بادشاہ عوج بھی رہتا تھا۔ لیکن جبر ہی صرف اس ضلع کا گورنر تھا۔
20 وہاں بہت سارے لوگ یہوداہ اور اسرا ئیل میں رہتے تھے۔ لوگوں کی تعداد ساحل کی ریت کی مانند تھی۔ وہ کھاتے پیتے اور لطف اندوز ہو تے تھے۔
21 سلیمان نے تمام بادشاہت جو دریائے فرات سے فلسطینی لوگوں کی سر زمین تک حکومت کی اس کی بادشاہت مصر کی سرحد تک تھی۔ یہ ممالک سلیمان کو تحفے بھیجے اور اس کی پو ری زندگی تک اطاعت گذاری کئے۔
22-23 یہ غذا کی تعداد تھی جو ہر روز سلیمان کی ضرورت تھی اس کے لئے اور تمام لوگوں کے لئے جو اس کے ساتھ میز پر کھاتے تھے :
عمدہ باریک آٹا ۱۵۰ بوشِل 4:22 ۱۵۰ بوشل ۶۶۰۰
آٹا ۳۰۰ بوشِل 4:22 ۳۰۰ بوشل ۱۳۲۰۰
عمدہ چارہ کھا ئی ہو ئی گائیں۱۰
کھیتوں میں کھائی ہو ئی گائیں۲۰
بھڑیں ۱۰۰
24 سلیمان نے ان علاقوں میں حکومت کیا جو دریائے فرات کے مغرب میں تھے حکومت کی یہ زمین تفسح سے غزہ تک تھی اور سلیمان نے اپنی بادشاہت کے ہر سمت میں امن و امان قائم کیا تھا۔
25 سلیمان کی زندگی میں یہوداہ اور سبھی بنی اسرائیل دان سے بیر سبع تک امن و سلامتی سے تھے۔ لوگ امن سے ان کے انجیروں کے درختوں کے نیچے اورانگور کے باغوں میں بیٹھے رہتے۔
26 سلیمان کے پاس ۴۰۰۰ گھوڑے رتھ کے لئے رکھنے کی جگہ تھی اور اس کے پاس ۱۲۰۰۰ گھو ڑ سوار سپا ہی تھے۔
27 اور ہر مہینہ ۱۲ ضلعوں کے گورنرو ں میں سے ایک گورنر بادشاہ سلیمان کو اس کی ضرورت کی چیزیں دیا کرتا۔ یہ بادشاہ کی میز پر کھانے وا لے ہر آدمی کیلئے کا فی تھا۔
28 ضلع کے گور نر بادشاہ کو اس کے رتھوں کے گھوڑوں اور سواری کے گھو ڑوں کے لئے کا فی چارہ اور جو بھی دیتے تھے۔ ہر آدمی ضرورت کے مقام پر یہ اناج لا تا۔
29 خدانے سلیمان کو بہت عقلمند بنا یا تھا۔ سلیمان کئی کئی چیزوں کو سمجھتا تھا۔ اس کی عقل تصور سے بھی عظیم تھی۔
30 سلیمان کی عقل مشرق کے تمام آدمیوں کی عقل سے عظیم تھی اور اس کی عقل مصر کے تمام لوگوں سے عظیم تر تھی۔
31 وہ روئے زمین کے ہر آدمی سے زیادہ عقلمند تھا وہ ازراخی ایتان سے بھی زیادہ عقلمند تھا۔ وہ ماحُو ل کے بیٹے ہیمان اور کل کو ل اور دردع سے زیادہ عقلمند تھا۔ بادشاہ سلیمان اسرائیل اور یہوداہ کے اطراف تمام ملکو ں میں مشہور ہوا۔
32 بادشاہ سلیمان نے اپنی زندگی میں ۳۰۰۰ حکمتی تعلیمات اور ۱۰۰۵ نغمے لکھے۔
33 سلیمان فطرت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتا تا تھا۔ سلیمان مختلف قسم کے پودوں کے متعلق ،لبنان بڑے دیودار کے درختوں ،چھوٹے پودے جو دیواروں پر اگتے ہیں ان کے متعلق جانکاری رکھتا تھا۔ بادشاہ سلیمان جانوروں، پرندوں اور سانپوں کے متعلق بھی جانتا تھا۔
34 سبھی ہی قوموں کے لوگ بادشاہ سلیمان کی عقلمندی کے متعلق سننے کو آئے سبھی قوموں کے بادشاہو ں نے اپنے عقلمند آدمیوں کو بادشاہ سلیمان کی باتیں سننے کے لئے بھیجے۔