12
1 خداوند نے موسیٰ سے کہا :
2 “بنی اسرائیلیوں سے کہو: اگر کو ئی عورت حاملہ رہتی ہے اور ایک لڑکے کو جنم دیتی ہے تو عورت سات دن تک نجس رہیگی۔ یہ ناپاکی کی مدت حیض کی مدت کے برابر ہے۔
3 آٹھویں دن لڑ کے کا ختنہ ہونا چاہئے۔
4 پھر اس کے بعد وہ ۳۳دن تک حالتِ طہارت میں رہے۔ اسے کوئی مقدّس چیز نہیں چھونا چاہئے۔ اسے مقدس جگہ میں نہیں جانا چاہئے جب تک اس کی طہارت کا ایام پورانہ ہوجائے۔
5 لیکن عورت اگر لڑکی کو جنم دیتی ہے تو وہ حیض کے ایام کی طرح دو ہفتہ تک ناپاک رہتی ہے۔ اُس کے بعد وہ ۶۶ دن تک حالت طہارت میں رہے۔
6 “نئی ماں جو ابھی لڑکی یا لڑ کے کو جنم دیتی ہے اور جب وہ پاک ہو جاتی ہے تو اسے یہ نذرانہ خیمہٴ اجتماع میں لانا چاہئے۔ اُسے اُن نذرانہ کو خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر کاہن کے سامنے پیش کرنا چاہئے۔ اُسے ایک سال کا میمنہ جلانے کی قربانی کے لئے اور گناہ کی قربانی کے لئے ایک فاختہ یا کبوتر کا بچّہ لانا چاہئے۔
7-8 اگر وہ میمنہ دینے کی استطاعت نہ رکھتی ہو تو وہ دو فاختے یا دو کبوتر کے بچّے لا سکتی ہے۔ ایک پرندہ جلانے کی قربانی کے لئے ہوگا اور دوسرا گناہ کی قربانی کے لئے۔ کاہن خدا وند کے سامنے انہیں پیش کرے گا۔ اس طرح سے کاہن اس کے لئے کفّارہ ادا کرے گا اور پھر وہ اپنے ماہواری خون سے پاک ہو جائے گی۔ یہ قانون اُن عورتوں کے لئے ہے جو ایک لڑکا یا لڑکی کو جنم دیتی ہیں۔ ”