6
خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، “کو ئی شخص مندر جہ ذیل میں سے کوئی بھی حرکت کر کے خدا وند کے خلاف گناہ کر تا ہے : وہ اپنے پڑوسی کو اسکی امانت کی چیزوں کو خود اپنے پاس رکھ کر کے یا چُراکر کے یا اسکو واپس دینے سے انکار کر کے دھوکہ دیتا ہے۔ یا وہ کسی کی بھی کھوئی ہوئی چیز پاتا ہے اور اس سے انکار کر تا ہے ، اور وہ ان سب چیزوں کے بارے میں جسے کہ لوگ کرتے ہیں جھوٹی قسم کھا سکتا ہے۔ “ اگر کوئی شخص ان غلطیوں میں سے کو ئی غلطی کرتا ہے تو وہ قصور وار ہے۔ اسے ان چیزوں کو جسے اس نے چرایا ہے ، یا ان چیزوں کو جسے کسی کو دھو کہ دیکر لیا ہے ، یا امانت جسے اس کے پاس رکھی گئی تھی یا گم شدہ سامان جسے اس نے پایا ہے اُسے ضرور واپس کرنا چاہئے۔ یا اگر وہ کسی سے جھو ٹا وعدہ کیا تھا تو اسے ضرور ادا کرنا چاہئے اور اسے مالک کو نقصان کا پانچواں حصّہ اپنے جرم کی قربانی کے دن ادا کر نا چاہئے۔ “اس شخص کو جر م کی قربانی خدا کے حضور ادا کر نا چاہئے۔یہ اسکے ریوڑ کا ایک مینڈھا ہو نا چاہئے۔ مینڈھے میں کوئی عیب نہیں ہونا چاہئے۔ یہ اتنی قیمت کی ہونی چاہئے جو کاہن جرم کی قربانی کے لئے طئے کرے۔ کاہن اس کے لئے خدا وند کے سامنے کفّارہ ادا کرے گا اور اسے جو کسی بھی چیز کے لئے قصور وار کا سبب بنتا ہے معاف کیا جائے گا۔ ”
خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، “ہارون اور اُس کے بیٹوں کو یہ حکم دو : جلانے کی قربانی کی شریعت یہ ہے : قربانی کا سامان قربان گاہ پر ساری رات صبح تک رہنا چاہئے۔ قربان گاہ پر آ گ جلتی رہنی چاہئے۔ 10 کاہن کو کتانی لباس پہننا چاہئے۔ اسے زیر جامہ جیسا لباس بھی پہننا چاہئے۔ اسے جلانے کا نذرانہ پیش کر نے کے بعد قربان گاہ پر بچی راکھ کو ہٹانا چاہئے۔ اسے قربان گاہ کے آگے راکھ کو رکھنا چاہئے۔ 11 پھر کاہن کو اپنے لباس اتار نا چاہئے اور دُوسرا لباس پہننا چاہئے۔ پھر اُسے راکھ کو خیمہ سے باہر صاف جگہ پر لے جانا چاہئے۔ 12 لیکن قربان گاہ کی آ گ قربان گاہ پر لگاتار جلتی رہنی چاہئے۔ اُسے بجھنے نہیں دینا چاہئے۔ کاہن کو ہر صبح قربان گاہ پر جلاون کی لکڑی جلانی چاہئے۔ اُسے قربان گاہ پر جلانے کے نذرانہ کو رکھنا چاہئے اور ہمدردی کی قربانی کی چربی جلانی چاہئے۔ 13 قربان گاہ پر آ گ مسلسل جلتی رہنی چاہئے بجھنی نہیں چاہئے۔
14 “اناج کی قربانی کی شریعت یہ ہے : ہارون کی نسل کو اسے قربان گاہ کے آگے خدا وند کے سامنے لانا چاہئے۔ 15 کاہن کو اناج کی قربانی میں سے مٹھی بھر باریک آٹا کچھ تیل اور سارے لوبان کے ساتھ لینا چاہئے اسے اسکو یاد گاری نذرانہ کے طور پر قربان گاہ پر جلانا چاہئے۔ اور اسکی بُو خدا وند کو خوش کرے گی۔
16 “ہارون اور اسکے بیٹوں کو بچی ہوئی اناج کی قربانی کو کھانا چاہئے۔ کاہن کو بغیر خمیر کی روٹی کو کسی دوسرے مقدس جگہ میں کھانا چاہئے۔ انہیں اسے خیمہٴ اجتماع کے آنگن میں کھانا چاہئے۔ 17 اناج کی قربانی کا یہ حصہ خمیر کے ساتھ نہیں پکانا چاہئے۔ اپنے کچھ تحفے میں نے انہیں دیدیا۔ یہ گناہ کے نذرانے اور جرم کے نذرانے کی طرح سب سے مقدس چیز ہے۔ 18 ہارون کی نسلوں میں سے کوئی بھی آدمی اس سے کھا سکتا ہے۔ تمہاری نسلوں کے لئے یہ اصول ہمیشہ کے لئے ہے۔ جو کوئی بھی اس قربانی کو چھو ئے اس کا مقدس ہونا ضروری ہے۔ ”
19 خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، 20 “ہارون اور اسکے بیٹوں کو اس دن جس دن اسے تیل چھڑک کر مسح کیا گیا تھا یہ سب چیزیں خدا وند کو پیش کر نے کے لئے لانا چاہئے۔ انہیں آٹھ پیالے باریک آٹا اناج کے نذرانے کے طور پر لینا چاہئے۔ اسکا آدھا مقدار صبح اور آدھا مقدارشام میں لانا چاہئے۔ 21 اسے ملانا چاہئے اور پھر اسے تلنے کے لئے کڑھائی میں تیل سے تلنا چاہئے۔یہ ٹکڑا ٹکڑا ہوجانا چاہئے۔ اور پھر اسے اناج کے نذرانے کی طرح پیش کر نا چاہئے۔ یہ خدا وند کے لئے خوشگوار خوشبو ہے۔
22 “ہارون کی نسلوں میں سے وہ کاہن جسے ہارون کی جگہ مسح کیا جا رہا ہے اناج کا نذرانہ پیش کرنا چاہئے۔ یہ ایک اصول ہمیشہ کے لئے ہے کہ خدا وند کے لئے اناج کی قربانی پوری طرح جلائی جانی چاہئے۔ 23 کا ہن کی ہر ایک اناج کی قربانی جلائی جانی چاہئے اُسے کھانا نہیں چاہئے۔”
24 خدا وند نے موسیٰ سے کہا ، 25 “ہارون اور اس کے بیٹوں سے کہو : گناہ کی قربانی کے لئے یہ اصول ہے کہ گناہ کی قربانی کو بھی وہیں ذبح کیا جائے جہاں خدا وند کے سامنے جلانے کی قربانی کو ذبح کیا جاتا ہے۔ یہ سب سے زیادہ مقدس ہے۔ 26 جو کاہن گناہ کا نذرانہ پیش کر تا ہے اسے اسکو خیمہٴ اجتماع کے آنگن میں کھانا چاہئے جو کہ مقدس جگہ ہے۔ 27 اگر کوئی شخص گناہ کی قربانی کے گوشت کو چھو تا ہے تو اسے اپنے آپکو مقدس کرنا چاہئے۔
“اگر اسکا خون کسی کے کپڑوں پر چھڑکا جا تا ہے تو اسے مقدس جگہ میں دھونا چاہئے۔ 28 اگر گناہ کی قربانی کسی مٹی کے برتن میں اُبالی جائے تو اس برتن کو پھوڑ دینا چاہئے۔ اگر گناہ کی قربانی کو کانسے کے برتن میں اُبالا جائے تو بر تن کو مانجھا جائے اور پانی میں دھویا جائے۔
29 “کاہن کے خاندان کا سارا آدمی گناہ کی قربانی کے گوشت کو کھا سکتا ہے یہ سب سے زیادہ مقدس ہے۔ 30 اگر گناہ کی قربانی کا خون مقدس جگہ میں کفارہ ادا کرنے کے لئے خیمہٴ اجتماع میں لے جایا گیا ہو تو قربانی دیئے گئے گوشت کو آ گ میں جلا دینا چاہئے۔ کاہن اس گناہ کی قربانی کو نہیں کھا سکتا۔