13
خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “کچھ آدمیوں کو ملک کنعان کی چھان بین کے لئے بھیجو۔ یہی وہ ملک ہے جسے میں بنی اسرا ئیلیوں کو دوں گا۔ ہر بارہ قبیلہ سے ایک قائد کو بھیجو۔”
اس لئے موسیٰ نے خدا وند کا حکم مانا۔ اس نے فاران کے ریگستان سے قائدین کو بھیجا۔ اُن کے نام یہ ہیں:
 
زکور کا بیٹا سمّو ع روبن کے خاندانی گروہ سے۔
حو ری کا بیٹا سافط شمعون کے خاندانی گروہ سے۔
یفُنہ کا بیٹا کا لِب یہوداہ کے خاندانی گروہ سے۔
یُوسف کا بیٹا اِجال۔ اِشکا ر کے خاندانی گروہ سے۔
نون کا بیٹا ہو سیع افرا ئیم کے خاندانی گروہ سے۔
رفو کا بیٹا فلتی۔ بنیمین کے خاندانی گروہ سے۔
10 سوُری کا بیٹا جدّی ایل۔ زُ بولون کے خاندانی گروہ سے۔
11 سوُسی کا بیٹا جدّی۔ یو سف کے خاندانی گروہ سے ، جو کہ منّسی کے خاندانی گروہ سے۔
12 جملی کا بیٹا عمّی ایل دان کے خاندانی گروہ سے۔
13 میکا ئیل کا بیٹا ستُور آشِر کے خاندانی گروہ سے۔
14 وفسی کا بیٹا نخبی نفتالی کے خاندانی گروہ سے۔
15 ما کی کا بیٹا جیو ایل جاد کے خاندانی گروہ سے۔
 
یہ ان آدمیوں کے نام ہیں جنہیں موسیٰ نے ملک کو دیکھنے اور جانچ کرنے کے لئے بھیجا۔ موسیٰ نے نون کے بیٹے یشوع کا نا م ہو سیعاہ رکھا۔
17 موسیٰ جب انہیں کنعان کی چھان بین کے لئے بھیج رہے تھے۔ تب انہوں نے کہا ، “ نیگیو کی وادی سے ہو کر پہا ڑی ملک میں جا ؤ۔ 18 یہ دیکھو کہ ملک کیسا دکھا ئی دیتا ہے۔ اور اُن لوگوں کی تفصیلات حاصل کرو جو وہا ں رہتے ہیں۔ وہ طاقتور ہیں یا کمزور ہیں ؟” وہ تھو ڑے ہیں یا زیادہ تعداد میں ہیں؟” 19 اُس ملک کے بارے میں دریافت کرو جس میں وہ رہتے ہیں کیا وہ اچھا ملک ہے یا بُرا ، کس طرح کے شہروں میں وہ رہتے ہیں ؟ کیا وہ شہر فصیلدار ہیں ؟ یا وہ غیر محفوظ گا ؤں میں رہتے ہیں۔ 20 اور ملک کے دوسری باتوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کرو۔ کیا زمین کسی چیز کے اُگانے کے لئے ٹھیک ہے ، کیا اُس زمین پر درخت ہیں ؟ بلکہ اس ملک سے کچھ پھل بھی لے آؤ۔” ابھی یہ انگور کی فصل کے پہلے کٹا ئی کا موسم ہے۔
21 تب انہوں نے ملک کی چھان بین کی۔ وہ صین ریگستان سے رحوب تک گئے جو کہ حمات کے داخلے کے نزدیک ہے۔ 22 وہ نیگیو سے ہو کر اس وقت تک سفر کرتے رہے جب تک وہ حبرون شہر تک نہ پہو نچے۔ حبرون مصر میں ضعن شہر کے بسنے کے سات سال پہلے بنا تھا۔ اخیمان ، سیِسی اور تلمی جماعت کے لوگ وہاں رہتے تھے۔ یہ لو گ عناق 13:22 عناق ایک کی نسل کے تھے۔ 23 تب وہ اسکال کی وادی میں گئے۔ وہاں انہوں نے انگور کے باغ سے ایک شاخ تو ڑ لی۔ اُس شاخ پر انگور کا گچھا تھا۔ ان میں سے دو آدمی انگور کے گچّھے کو لا ٹھی کے بیچ لٹکا کر لے گئے۔ اس کے ساتھ کچھ انار اور انجیر بھی لا ئے۔ 24 اُس جگہ کا نام اسکال 13:24 اِسکال یہ کی وادی تھا۔ کیوں کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں بنی اسرائیلیوں نے انگور کے کچھ گچّھے کا ٹے تھے۔
25 اُن آدمیوں نے اس ملک کی چھان بین چالیس دن تک کی تب وہ خیمہ کو واپس آئے۔ 26 وہ لوگ موسیٰ ہا رون اور دوسرے بنی اسرائیلیوں کے پا س قادِس گئے یہ فارا ن کے ریگستان میں تھا۔ تب انہوں نے موسیٰ ، ہا رون اور سبھی لوگوں کو جو کچھ وہ دیکھا تھا سب کچھ سُنایا۔ اور انہوں نے اس ملک کے پھلوں کو دکھایا۔ 27 اُن لوگوں نے موسیٰ سے یہ کہا ، “ہم لوگ اس ملک میں گئے جہاں آپ نے ہمیں بھیجا تھا ، “ وہ ملک بے حد اچھا ہے یہاں دودھ اور شہد کی ندیاں بہہ رہی ہیں اور یہ اس ملک کا پھل ہے۔ 28 لیکن وہاں جو لوگ رہتے ہیں وہ بہت طا قتور اور مضبوط ہیں۔ ان کے شہر مضبوطی کے ساتھ محفوظ ہیں۔ اور ہم لوگ وہاں عناق کی کچھ نسلوں کے ساتھ بھی ملے۔ 29 عما لیقی لوگ نیگیو کی وادی میں رہتے ہیں حتی ، یبوسی اور اموری لوگ اس پہاڑ ی ملک میں رہتے ہیں۔ اور کنعانی لوگ سمندر کے کنا رے اور دریا ئے یردن کے کنا رے رہتے ہیں۔”
30 تب کالب نے موسیٰ کے قریبی لوگوں کو خاموش ہو نے کو کہا۔ کا لب نے کہا ، “ہم لوگوں کو اس ملک میں جانا چا ہئے۔ اور اسے اپنے قبضہ میں لینا چا ہئے اور ہم لوگ اسے آسانی سے فتح کر سکتے ہیں۔”
31 لیکن جو آدمی اس کے ساتھ گیا تھا وہ بولا ، “ہم لوگ ان لوگوں کے خلاف لڑ نہیں سکتے وہ ہم لوگوں کے مقابلہ میں زیادہ طاقتور ہیں۔” 32 انلوگوں نے اسرا ئیلیوں کو اس ملک کے بارے میں جسے وہ دیکھنے گئے تھے بُری خبر دی۔ ان لوگوں نے کہا ، “وہ ملک جہاں ہم لوگ گئے اور چھان بین کئے ایک ایسا ملک ہے جو اپنے باشندوں کو برباد کر دیتا ہے۔ اس ملک کے لوگ قد و قامت میں بڑے بڑے ہیں۔ 33 ہم لوگوں نے عناق کی نسلوں کو دیکھا جو کہ نفیلیم سے تھے۔ ان لوگوں کے آگے ہم لوگ اپنے آپ کو ٹڈا محسوس کئے۔ انکی نگاہ میں ہم لوگ بہت کمتر تھے۔”
3:3+جن3:3پر تیل چھڑکا گیا۔ ایک خاص تیل ان کے سر پر ڈالا گیا یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ خدا کی طرف سے چنے گئے۔3:23+وہ3:23خیمہ جہاں خدا اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے آتا ہے۔3:47+یا3:47۲ اونس یا ۵۵ گرام3:50+مثقال3:50چاندی لگ بھگ یا ۳۵ پاؤنڈ یا ۲/۱۵۱ کیلو گرام۔4:16+زیتون4:16کا وہ تیل جو مخصوص آدمیوں پر ڈالا جاتا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگ خاص کام کے لئے چنے گئے ہیں۔6:2+کوئی6:2شخص جس نے خدا سے خاص وعدہ کیا ہو۔ یہ نام عبرانی لفظ سے ہے جس کا معنیٰ ہے “علحٰدہ ہونا”۔7:12-83+آیات7:12-83عبرانی میں ہر قائد کے تحفے کی فہرست الگ الگ بنائی گئی ہے لیکن مضمون ہر تحفہ کے لئے وہی ہے اس لئے پڑھنے میں آسان ہو اسے ایک ساتھ ملا دیا گیا ہے۔7:85+۴/۳۱7:85پاؤنڈ یا ۲/۱۱ کیلو گرام۔7:85+۳/۱۳7:85پاؤنڈ یا ۸۰۰ گرام7:85+یا7:85۶۰ پاؤنڈ یا ۲۸ کیلو گرام۔8:10+اس8:10سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ لاوی لوگوں کو انکے خاص کام پر منتخب کرنے میں حصّہ لئے ہیں۔11:3+اس11:3کے معنیٰ جلنے کے ہیں۔11:32+یہ11:32لگ بھگ ۴/۲۱ کیلو لیٹر کے برابر ہے۔ یعنی لگ بھگ ۲ کیلو گرام۔11:34+بمعنی11:34“شدید خواہشات کی قبریں –”13:22+ایک13:22نسل جس کے لوگ کافی لمبے ہوتے تھے۔13:24+یہ13:24عبرانی لفظ کی مانند ہے جس کے معنیٰ انگور کا گچھا ہے۔