26
1 بڑ ی بیما ری کے بعد خداوند نے موسیٰ اور ہا رون کے بیٹے کا ہن الیعزر سے باتیں کیں۔
2 اس نے کہا ، “سبھی بنی اسرا ئیلیوں کو گِنو۔ ہر ایک خاندان کو دیکھو اور بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر ایک مرد کو گِنو۔ یہ وہ مرد ہیں جو اسرا ئیل کی فوج میں خدمت کر نے کے قابل ہیں۔”
3 اس وقت لوگ مو آب کے میدان میں خیمہ ڈا لے تھے۔ وہ یریحو کے نزدیک یردن ندی کے پا ر خیمہ ڈالے تھے۔ اس لئے موسیٰ اور کا ہن الیعزر نے لوگوں سے باتیں کیں۔
4 انہوں نے کہا ، “تمہیں بیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو گِننا چا ہئے۔ یہ وہ حکم تھا جو خداوند نے موسیٰ کو تعمیل کرنے کے لئے دیا تھا۔”
یہی ان بنی اسرا ئیلیوں کی فہرست ہے جو مصر سے با ہر چلے گئے تھے :
5 یہ رُوبن کے خاندان کے لوگ ہیں۔( رُوبن اسرا ئیل ( یعقوب ) کا پہلو ٹھا بیٹا تھا ) یہ خاندان تھے :
حنوک۔ حنوک کا خاندان۔
فلو ، فلوی خاندان۔
6 حصرون ، حصرونی خاندان۔
کرمی ، کر می خاندان۔
7 وہ خاندان رُوبن کے خاندانی گروہ میں تھے وہ کل ۷۳۰,۴۳ آدمی تھے۔
8 فلو کا بیٹا اِلیاب تھا۔
9 اِلیاب کے تین بیٹے تھے۔ نمو ایل ، داتن اور ابیرام۔ یاد رکھو داتن اور ابیرام وہ دو قائد تھے جو موسیٰ اور ہا رون کے خلا ف ہو گئے تھے۔ وہ قورح کے ساتھی تھے اور قورح خداوند کے خلا ف ہو گیا تھا۔
10 وہی وقت تھا جب زمین پھٹی تھی اور قورح اور اس کے سب ساتھیوں کو نگل گئی تھی۔ اور کل ۲۵۰ مرد مر گئے تھے۔ یہ سبھی بنی اسرا ئیلیوں کے لئے ایک انتباہ اور تا کید تھی۔
11 لیکن قورح کے خاندان کے دوسرے لوگ نہیں مرے۔
12 شمعون کے خاندانی گروہ کے یہ خاندان تھے :
نموایل ، نمو ایلی خاندان۔
یمین ، یمینی خاندان۔
یکین ، یکینی خاندان۔
13 زارح ، زار حی خاندان۔ ساؤل ، سا ؤ لی خاندان۔
14 شمعون کے خاندانی گروہ میں یہ خاندان تھے۔ اس میں کل ۲۰۰ ,۲۲ مر د تھے۔
15 جا د کے خاندانی گروہ کے یہ خاندان ہیں :
صفون ، صفونی خاندان۔
حجّی، حجّی خاندان۔
سونی ، سونی خاندان۔
16 اُزنی ، اُز نی خاندان۔
عیری ، عیری خاندان۔
17 اُ رود، اُ رودی خاندان۔
اریلی ، اریلی خاندان۔
18 وہ خاندان جا د کے خاندانی گروہ میں تھے۔ اس میں کل ۵۰۰,۴۰ مردتھے۔
19-20 یہودا ہ کے خاندانی گروہ کے یہ خاندان ہیں :
سیلہ ، سیلا ئی خاندان۔
فارص ، فار صی خاندان۔
زارح ، زارحی خاندان۔
( یہو دا ہ کے دو بیٹے عیر اور اونان کنعان میں مر گئے تھے۔ )
21 فارص کے یہ خاندان ہیں :
حصرون ، حصرو نی خاندان۔
حُمول ، حُمو لی خاندان۔
22 وہ خاندان یہو دا ہ کے خاندانی گروہ سے تھے۔ ان کے کُل مردوں کی تعداد ۵۰۰, ۷۶ تھی۔
23 اِشکا ر کے خاندانی گروہ کے خاندان یہ تھے :
تو لع ، تو لعی خاندان۔
فوّہ ، فوّ ہی خاندان۔
24 یسوب ،یسو بی خاندان۔
سِمرون ، سِمرو نی خاندان۔
25 وہ خاندان اِشکا ر کے خاندانی گروہ سے تھے۔ ان میں سے مردوں کی کل تعداد ۳۰۰، ۶۴ تھی۔
26 زبوُلون کے خاندانی گروہ کے خاندان یہ تھے :
سرد ، سردی خاندان۔
ایلون ، ایلو نی خاندان۔
یہیلی ایل، یہلی ایلی خاندان۔
27 وہ خاندان زبولون کے خاندانی گروہ سے تھے۔ ان میں کُل مردوں کی تعداد ۵۰۰، ۶۰ تھی۔
28 یو سف کے دو بیٹے منّسی اور افرا ئیم تھے۔
ہر ایک بیٹا اپنے خاندانوں کے ساتھ خاندانی گروہ بن گئے تھے۔
29 منّسی کے خاندان میں یہ تھے :
مکیر ، مکیری خاندان ( مکیر جلعاد کا باپ تھا۔)
جلعاد ، جلعادی خاندان۔
30 جِلعاد کے خاندان یہ تھے:
ایعزر، ایعزری خاندان۔
خلق ، خلقی خاندان۔
31 اسری ایل ، اسری ایلی خاندان۔
سِکم ، سِکمی خاندان۔
32 سمیدع، سمیدعی خاندان۔
حِفر ، حِفری خاندان۔
33 صلا فحا د حِفر کا بیٹا تھا۔ لیکن صلا فحاد کو اپنے بیٹے نہیں تھے۔ اسے صرف بیٹیاں تھیں۔ اس کی بیٹیوں کے نام محلا ہ ، نو عاہ ، حُجلا ، مِلکا ہ اور تِر ضا ہ تھے۔
34 وہ سارا خاندان منّسی خاندانی گروہ میں تھے اُن میں مردوں کی کل تعداد ۷۰۰, ۵۲ تھی۔
35 افرا ئیم کے خاندانی گروہ کے یہ خاندان تھے :
سو تلح ، سو تلحی خاندان۔
بکر ، بکری خاندان۔
تحن ، تحنی خاندان۔
36 عیران سو تلح کے خاندان سے تھا۔ اس کا خاندان عیرنی تھا۔
37 وہ خاندان افرا ئیم کے خاندانی گروہ میں تھا۔ ان میں مردوں کی کل تعداد ۵۰۰, ۳۲ تھی۔ وہ ایسے سبھی لوگ ہیں جو یو سف کے خاندانی گروہ کے ہیں۔
38 بنیمین کے خاندانی گروہ کے خاندان یہ تھے :
بلع، بلعی خاندان۔
اشبیل ، اشبیلی خاندان۔
اخیرام ، اخیرا می خاندان۔
39 سُو فام ، سُو فامی خاندان۔
حُو فام ، حو فامی خاندان۔
40 بلع کے خاندان میں یہ تھے : ارد ، اردی خاندان۔ نعمن ، نعما نی خاندان۔
41 وہ سبھی خاندان بنیمین کے گروہ سے تھے۔ ان میں مردو ں کی کُل تعداد ۶۰۰, ۴۵ تھی۔
42 دان کے خاندانی گروہ میں یہ خاندان تھے :
سُو حام ، سُو حا می خاندانی گروہ۔
وہ خاندان دان کے خاندانی گروہ سے تھے۔
43 سُو حامی خاندانی گروہ میں بہت سے خاندان تھے اُن میں مردوں کی کُل تعداد ۴۰۰,۶۴ تھی۔
44 آ شر کے خاندانی گروہ کے یہ خاندان تھے :
یمنہ ، یمنی خاندان۔
اِسوی ، اِسوی خاندان۔
بریعاہ ، بر یعا ہی خاندان۔
45 بریعاہ کے خاندان یہ تھے :
حِبر ، حِبری خاندان۔
ملکی ایل ، ملکی ایلی خاندان۔
46 ( آشر کی ایک بیٹی سارہ نام کی تھی۔)
47 وہ خاندان آشر کے خاندانی گروہ میں تھے۔ اس میں مردو ں کی کل تعداد ۴۰۰, ۵۳ تھی۔
48 نفتالی کے خاندان کے گروہ کے یہ خاندان تھے :
یحصی ایل ، یحصی ایلی خاندان۔
جو نی ، جونی خاندان۔
49 یصر ، یصری خاندان۔
سلیم ، سلیمی خاندان۔
50 وہ خاندان نفتالی کے خاندانی گروہ سے تھے۔ اس میں مردوں کی تعداد۴۰۰ ,۴۵ تھی۔
51 اس طرح بنی اسرا ئیل کے مردوں کی کل تعداد۷۳۰, ۰۱, ۶ تھی۔
52 خداوند نے موسیٰ سے کہا۔
53 ہر ایک خاندانی گروہ کو زمین دی جا ئے گی۔ یہ وہی ملک ہے جس کے لئے میں نے وعدہ کیا تھا۔ ہر ایک خاندانی گروہ ان لوگوں کے لئے زمین حاصل کر ے گا جنہیں گنا گیا۔
54 بڑا خاندانی گروہ زیادہ زمین پا ئے گا۔ اور چھو ٹا خاندانی گروہ کم زمین پا ئے گا۔ لیکن ہر ایک خاندانی گروہ کو زمین ملے گی جس کے لئے میں نے وعدہ کیا ہے اور جو زمین وہ پا ئیں گے وہ ان کی گنی گئی تعداد کے برا بر ہو گی۔
55 ہر ایک خاندانی گروہ کو قرعہ نکال کر زمین دی جا ئے گی۔ اور وہ اپنے خاندانی گروہوں کے مطا بق میراث پا ئیں گے۔
56 زمین بڑے او ر چھو ٹے ہر ایک خاندانی گروہ کو دی جا ئے گی۔ اس کا فیصلہ کر نے کے لئے تمہیں قرعہ ڈالنے ہو ں گے۔
57 لا وی کا خاندانی گروہ بھی گِنا گیا لا وی کے خاندانی گروہ کے یہ خاندان ہیں :
جیر سون ، جیر سونی خاندان۔
قہا ت ، قہا تی خاندان۔
مراری ، مرا ری خاندان۔
58 لا وی کے خاندانی گروہ سے یہ خاندان بھی تھے :
لبنی خاندان ،
حبرونی خاندان،
محلی خاندان ،
مُوشی خاندان ،
قہا ت خاندان ،
عمرام قہا ت کے خاندانی گروہ کا تھا۔
59 عمرام کی بیوی کا نام یو کبد تھا۔ وہ بھی لا وی کے خاندانی گروہ کی تھی۔ اس کی پیدا ئش مصر میں ہو ئی تھی۔عمرام اور یو کبد کے دو بیٹے ہا رون اور موسیٰ تھے۔ ان کی ایک بیٹی مریم بھی تھی۔
60 ہا رون ، نا داب ، ابیہو، الیعزر اور اِتمر کا باپ تھا۔
61 لیکن ناداب اور ابیہو مر گئے۔ وہ مر گئے کیوں کہ انہوں نے خداوند کواس آ گ سے نذر چڑھا ئی جو قبول نہیں ہو ئی۔
62 لا وی خاندانی گروہ کے ایک ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے نرینہ او لا دوں کی کل تعداد ۰۰۰, ۲۳ تھی۔ لیکن یہ لوگ اسرا ئیل کے دوسرے لوگوں کے ساتھ نہیں گنے گئے تھے۔ وہ لوگ اس زمین کو نہیں پا سکے جسے خداوند نے دوسرے لوگوں کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔
63 موسیٰ اور کا ہن الیعزر نے ان تمام لوگوں کو گنا۔ انہوں نے بنی اسرا ئیلیوں کو مو آب کے میدان میں گِنا۔ یہ دریا ئے یردن کے کنا رے یر یحو کے نزدیک تھا۔
64 بہت زمانہ پہلے موسیٰ اور کا ہن ہا رون نے بنی اسرا ئیلیوں کو سینا ئی کے ریگستان میں گنا تھا۔ لیکن وہ سب مر چکے تھے۔ مو آب کے میدان میں موسیٰ نے جن لوگوں کو گِنا وہ پہلے گنے گئے لوگوں سے مختلف تھے۔
65 یہ اس لئے ہوا کہ خداوند نے بنی اسرا ئیلیوں سے یہ کہا تھا کہ وہ سبھی ریگستان میں مریں گے۔ صرف دو ہی آدمی زندہ بچے تھے وہ یفُنّہ کا بیٹا کا لب اور نون کا بیٹا یشوع تھے۔