فِلِپّیُوں
کے نام پو لس رسُول کا خط
1
1 یسوع مسیح کا خادم پولس اور تیِمُتھیس یہ خط لکھ رہا ہے۔
خدا کے تمام مقدس لوگوں کے نام جو مسیح یسوع میں یقین رکھتے ہیں ،جو فلپّی میں اور تمام بزرگوں اور خاص مدد گاروں کے ساتھ رہتے ہیں۔
2 ہمارے باپ خدا اور خدا وند یسوع مسیح کا فضل اور سلامتی تم پر ہو۔
3 میں جب بھی تمہیں یاد کر تا ہوں۔ اپنے خدا کا شکر بجا لاتا ہوں۔
4 میں ہمیشہ اپنی دعاؤں میں تمہارے لئے خوشی سے دعا کر تا ہوں۔
5 جب میں نے لوگوں کو خوشخبری سنائی اس وقت تو نے میری مدد کی اسکے لئے میں خدا کا شکر ادا کر تا ہوں۔ تم جب سے ایمان لائے تب سے لیکر آج تک تم نے میری مدد کی۔
6 خدا نے تمہارے بیچ نیک سلوک شروع کیا اور وہ اس کام کو اس وقت مکمل کریگا جب کہ یسوع مسیح پھر آکر اسے پو را کریں گے اور مجھے اسکا یقین ہے۔
7 تم سب کے بارے میں میرے لئے اس طرح سوچنا صحیح ہے کیوں کہ تم میرے دل میں ہو اور میں تمہیں اپنے قریب محسوس کر تا ہوں تم سب میرے ساتھ خدا کے فضل میں شریک ہو تم فضل میں میرے ساتھ اس وقت بھی شریک تھے جب کہ میں قید میں تھا اور خوش خبری کے جواب دہ اور ثبوت میں تم میرے ساتھ ہو۔
8 خدا باپ جانتا ہے کہ میں تم کو دیکھنے کی کتنی خواہش رکھتا ہوں میں مسیح یسوع کی محبت سے تم سب کو محبت کر تا ہوں۔
9 میری یہ دعا تمہارے لئے ہے:
تمہاری محبت زیادہ سے زیادہ میرے لئے بڑھے گي: ہر چیز میں تمہارا علم اور سمجھ میرے لئے بڑھے :
10 تم اچھے اور برے میں تمیز کر سکو اور پھر اچھا ئی کو اختیار کرو، تا کہ تم مسیح کے آنے کے دن تک پاک اور بے عیب رہو۔
11 اور تم بہت سارے اچھے کام یسوع مسیح کی مدد سے کرو تا کہ خدا کا جلال اور تعریف ملے۔
12 بھائیو اور بہنو! میں تمہیں ان تکلیفوں کے متعلق بتانا چاہتا ہوں جو میرے ساتھ پیش آئیں جو خوش خبری پھیلا نے میں مدد گار ہو ئیں۔
13 یہ بات صاف ہے کہ میں قید میں کیوں ہوں ؟کیوں کہ میں مسیح میں ایمان رکھتا ہوں اور شہنشاہ کے سا رے پہرے داراور دوسرے لوگ یہ جانتے ہیں۔
14 میں قید میں ہوں لیکن ایمان والوں کی ہمت زیادہ بندھتی ہے وہ بغیر کسی خوف کے مسیح کے پیغام میں حصہ لیتے ہیں۔
15 کچھ لوگ مسیح کے لئے تبلیغ کر تے ہیں کیوں کہ وہ حسد اور جھگڑا کر تے ہیں ،جبکہ دوسرے لوگ نیک نیت سے مسیح کی منادی دیتے ہیں۔
16 یہ لوگ منادی اس لئے دیتے ہیں کہ وہ یسوع مسیح سے محبت کر تے ہیں وہ جانتے ہیں کہ خدا نے خوش خبری کے کاموں کے جواب دہی کر نے کی ذمہ داری مجھے سونپ دی ہے۔
17 لیکن وہ دوسرے لوگ جو مسیح کی تبلیغ کر تے ہیں وہ خود غرضی سے کر تے ہیں ان کا ارادہ ہی غلط ہے۔اور وہ مجھے قید میں بھی تکلیفیں دینے کا سبب بنیں گے۔
18 اگر وہ مجھے تکلیفیں دیتے ہیں تو میں انکی پر واہ نہیں کر تا۔ اہم چیز یہ ہے کہ وہ لوگوں سے مسیح کے متعلق کہتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ وہ لوگ مسیح کے متعلق کہیں۔ خواہ کسی سبب سے ہو یا سچائی سے ہو یا جھو ٹے بیانوں سے ہو وہ لوگوں کومسیح کے متعلق کہتے ہیں
اس طرح میری خوشی جاری رہے گی۔
19 تمہاری دعاؤں کے ذریعہ سے اور یسوع مسیح کی روح کی مدد سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ آزادی کی راہ تک لیجائے گی۔
20 یہ میری امید ہے اور یقین کامل ہے کہ میں اپنے کسی بھی تبلیغی مقصد میں ناکام نہیں ہونگا میں ہمیشہ کی طرح زمین پر مسیح کی عظمت کو بتاتا رہونگا۔ چاہے اس کے لئے مروں یا زندہ رہوں۔
21 کیوں کہ زندہ رہنے کا مطلب ہے زندگی مسیح کے لئے ہے۔ اور اس میں موت بھی میرے لئے نفع دہ ہے۔ 1:21 موت … نفع دہ ہے پولس
22 اگر جسمانی طور سے زندہ رہتا ہوں تب میں خدا وند کے لئے کام کر نے کے قابل ہوں لیکن میں کس چیز کو اپناؤں زندگی کو یا موت کو میں نہیں جانتا۔
23 میرے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے میں اس زندگی کو چھوڑکر مسیح کے ساتھ ہو نا چاہتا ہوں اور یہی میرے لئے بہتر ہے۔
24 لیکن تم لوگ یہاں جسمانی طور سے میری زیادہ ضرورت سمجھتے ہو۔
25 میں جانتا ہوں کہ تمہیں میری مدد کی ضرورت ہے اس لئے میں تمہارے ساتھ ٹھہرونگا میں تمہاری مدد کروں گا تم اپنے ایمان اور خوشیوں میں آگے بڑھ سکو۔
26 تم لوگ مسیح یسوع میں بہت خوش ہو گے جب دوبارہ میں تمہارے ساتھ ہوگا۔
27 لیکن اس بات کا یقین کر لو کہ تمہاری زندگی کے راستے مسیح کی خوشخبری کے مطابق عمدہ ہو نا چاہئے اگر میں تمہارے پاس آکر تم سے ملوں یا تم سے دور رہوں میں تمہارے متعلق اچھی باتیں سننا پسند کروں گا میں سننا چاہوں گا کہ تم متفقہ مقصد کے لئے مضبوط کھڑے ہو اور ہر ممکن کوششوں سے ایمان کو پھیلانے کے لئے کام کر تے ہو جو خوش خبری میں ہے۔
28 اور تم کو کسی بھی حال میں نہیں ڈرنا چاہئے ان لوگوں سے جو تمہارے مخالف ہیں یہ تمام چیزیں اس با ت کا ثبوت ہیں خدا کی طرف سے کہ تمہاری نجات ہے اور ہلاکت ان کے انتظار میں ہے۔
29 کیوں کے خدا نے تمہیں مسیح میں ایمان کی وجہ سے عزت دی اور صرف یہی نہیں بلکہ مسیح کے لئے تکلیفیں جھیلنے کے لئے بھی عزت دی۔
30 جب میں تمہارے ساتھ تھا تو تم نے میری جد وجہد کو دیکھا اور اب تم سنتے ہو کہ میں نے جد وجہد کی ہے تم خود بھی اس قسم کی جد وجہد میں رہتے ہو۔