10
1 ایک عقلمند بیٹا باپ کو خوش رکھتا ہے لیکن ایک بیوقوف بیٹا اپنی ماں کو غم دیتا ہے۔
2 برائی کے ذریعے سے کمائی ہوئی دولت تمہارے لئے اچھی نہیں ہوگی۔
3 خدا وند کسی نیک آدمی کو کبھی بھوکا نہیں رہنے دیگا لیکن خداوند شریر لوگوں کی خواہشات کو نا کام بنا دیگا۔
4 کاہل شخص کنگال رہتا ہے لیکن محنتی دولت مند رہتا ہے۔
5 ایک عقلمند شخص صحیح وقت پر اپنی فصلوں کو جمع کرتا ہے۔ لیکن جو فصل کٹا ئی کے وقت سوتا ہے تو وہ صرف اپنے آپ کے لئے شرمندگی لاتا ہے۔
6 راستباز شخص فضل حاصل کرے گا۔ لیکن شریروں کے الفاظ تشدّد کو چھپا تے ہیں۔
7 راستباز شخص اچھی یادگار چھو ڑتا ہے لیکن شریروں کا تذکرہ بھی کرنا بد بو آنے کے جیسا ہے۔
8 ایک عقلمند شخص حکم کا پالن کرتا ہے لیکن ایک بے وقوف جو بے وقوفانہ باتیں کرتا ہے اپنے آپ پر مصیبت لائے گا۔
9 ایک عقلمند شخص جو بے داغ جیتا ہے وہ محفوظ ہے لیکن ایک چالباز شخص پکڑا جاتا ہے۔
10 سچا ئی کو چھپا نے والا مصیبت کا سبب بنتا ہے لیکن کھل کر بولنے والا سلامتی قائم کرتا ہے۔
11 راستباز کی باتیں زندگی کا جھرنا ہے ، لیکن شریروں کی باتیں تشدد کو چھپا تی ہیں۔
12 نفرت بحث و مباحثہ کا سبب ہے لیکن محبت ہر جرم کو معاف کر دیتی ہے۔
13 عقلمند آدمی کی باتیں سننا حکمت کو پا نا ہے۔ لیکن بے وقوف لوگ اپنا سبق تب سیکھتے ہیں۔ جب انہیں سزا دی جاتی ہے۔
14 عقلمند لوگ تمام علم کو جمع کر لیتے ہیں جسے وہ جمع کر سکتے ہیں۔ لیکن بے وقوف کی زبان اپنے لئے مصیبت لا سکتی ہے۔
15 دولتمند کی دولت اس کا مضبوط قلعہ ہے لیکن غریبی ایک غریب شخص کو بر باد کر دیتی ہے۔
16 راستباز کا صلہ زندگی ہے لیکن شریروں کا صلہ صرف اسکے گناہوں کی سزا ہے۔
17 اصلاح کو قبول کرنا زندگی کی راہ ہے ، لیکن وہ شخص جو ڈانٹ ڈپٹ کو ردّ کرتا ہے گمراہ ہوجا تا ہے۔
18 دھو کے باز ہونٹ نفرت کو چھپا تا ہے لیکن جو بہتان پھیلا تا ہے بے وقوف ہے۔
19 باتوں کی کثرت کا خاتمہ گناہ پر ہو تا ہے ، لیکن جو خاموش رہتا ہے عقلمند ہو جائے گا۔
20 نیک آدمی کے منھ سے نکلے ہوئے الفاظ خالص چاندی کی مانند ہیں۔ لیکن شریر لوگوں کے مشورے بے قیمت ہوتے ہیں۔
21 راستبازوں کی باتیں دوسروں کی مدد کرتی ہیں لیکن احمق کم عقلی کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔
22 خدا وند کے فضل سے دولت ملتی ہے جو اپنے ساتھ کبھی مصیبت نہیں لاتی ہے۔
23 بے وقوف برائی کر کے خوش ہو تا ہے لیکن ایک عقلمند حکمت سے خوش ہوتا ہے۔
24 شریر شخص جس سے ڈرتا ہے وہی اسکے اوپر بھی آ پڑیگا۔ لیکن راست باز شخص کی مرادیں پوری ہو گی۔
25 شریر آدمی ( اچانک آنے والی آفت سے ) برباد ہو جائے گا۔ سمجھو کہ آندھی اڑا لے گئی لیکن ایک صادق شخص ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
26 کاہل آدمی کو کسی کام کے لئے ملازم نہ رکھو کیوں کہ وہ تمہارے منھ میں سرکہ یا آنکھوں میں دھواں کی مانند ہوگا۔
27 اگر تم خدا وند کی عزت کرو گے تو تمہاری عمر لمبی ہوگی لیکن برے لوگو ں کی عمر گھٹتی ہے۔
28 صادق لوگوں کی امید کا خاتمہ خوشی پر ہوتا ہے۔ لیکن شریر لوگوں کی امید ان لوگوں پر تباہی لاتی ہے۔
29 خدا وند کا راستہ ایماندار لوگوں کے لئے پناہ گاہ ہے۔ لیکن یہ ان لوگوں کے لئے تباہی ہے جو برائی کرتے ہیں۔
30 راستباز لوگ ہمیشہ محفوظ ہیں لیکن شریر لوگ زمین پر زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہیں گے
31 راستباز کے منھ سے عقلمندی کی باتیں نکلتی ہیں ، لیکن کج گوئی کرنے والی زبان کاٹ دی جائے گی۔
32 صادق لوگ صحیح بات کہنا جانتے ہیں لیکن شریر لوگ کجروی کی باتیں کہتا ہے۔