12
1 جو شخص اپنی اصلاح سے محبت کرتا ہے تو وہ علم سے محبت کر تا ہے۔ لیکن جو شخص ڈانٹ ڈپٹ سے نفرت کر تا ہے تو وہ بے وقوف ہے۔
2 خدا وند اچھے شخص کے لئے مہر بان ہوتا ہے۔ لیکن خدا وند فیصلہ کرتا ہے۔ ایک برا آدمی قصور وار ہوگا۔
3 ایک شخص شرارت سے اپنے آپ کو قائم نہیں کر سکتا ہے ، لیکن نیک لوگوں کو کبھی بھی ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
4 ایک شخص اپنی خوبصورت بیوی پر فخر محسوس کر تا ہے ، لیکن ایک بیوی جو اپنے شوہر کی شر مند گی کا سبب بنے تو وہ اسکی ہڈیوں میں بیماری کی مانند ہے۔
5 ایماندار لوگوں کے منصوبے درست ہوتے ہیں۔ لیکن شریر لوگوں کے منصوبے فریب دار ہو تے ہیں۔
6 شریروں کی باتوں کا مقصد دوسروں کو نقصان پہنچا نا ہو تا ہے۔ لیکن ایماندار شحص کی باتیں دوسروں کو بچا تی ہیں۔
7 وہ بد کار لوگ تباہ ہوں گے اور کچھ نہ بچیگا۔ لیکن راست باز لوگوں کا خاندان باقی رہیگا۔
8 لوگ عقلمند کی تعریف کریں گے لیکن بے وقوف کی کوئی عزت نہیں ہے۔
9 ایک شخص اہم نہیں ہے پھر بھی اسکے پاس نو کر ہے تو وہ اس شخص سے بہتر ہے جو اپنے آپ کو بڑا جتا تا ہے اور کھا نے کا محتاج ہے۔
10 اچھا آدمی اپنے مویشی تک کی دیکھ بھال کر تا ہے لیکن شریر شخص بالکل ہی ظا لم ہو تا ہے۔
11 وہ کسان جو اپنے کھیتوں میں سخت محنت کرتا ہے۔ اسکے پاس کافی مقدار میں غذا ہو گی۔ لیکن ایک شخص جو بیکار کی باتوں میں اپنا وقت ضائع کرتا ہے وہ کم عقل ہے۔
12 ایک برا شخص ہمیشہ برائی کرنے کی تلاش میں رہتا ہے۔ لیکن راستباز کے پاس اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ جڑوں کی طرح گہرائی تک جاتا ہے۔
13 ایک بد کار شخص اپنی ہی بری باتوں میں پھنس جاتے ہیں لیکن ایماندار شخص مصیبتوں سے باہر آتا ہے۔
14 ایک شخص کو اسکی باتوں کے پھل سے نوازا جا تا ہے۔ اور جو بھی وہ کام کرتا ہے اس کو اس کا صلہ ملتا ہے۔
15 ایک بے وقوف شخص کو اپنی راہ ہمیشہ سیدھی معلوم ہو تی ہے ، لیکن ایک عقلمند شخص نصیحت کو سنتا ہے۔
16 ایک بے وقوف فوراً ہی اپنا غصہ دکھا تا ہے ، لیکن ایک عقلمند شخص رسوائی کو نظر انداز کر دیتا ہے۔
17 ایک ایماندار گواہ سچائی کو بیان کر تا ہے ، لیکن ایک جھو ٹا گواہ جھوٹ بولتا ہے۔
18 بغیر سوچے سمجھے بولی گئی بات تلوار کی مانند گہرا زخم دے سکتی ہے ، لیکن عقلمندی سے بولی گئی بات زخموں کو بھر سکتی ہے۔
19 ہونٹ جو سچا ئی کو بولتا ہے ہمیشہ قائم رہیگا ، لیکن ایک دھو کہ باز زبان صرف پل بھر کے لئے رہے گی۔
20 جو برے منصوبے بنا تے ہیں دغا سے بھرے ہو تے ہیں۔ لیکن جو امن و امان کے لئے کام کرتے ہیں خوشی پائیں گے۔
21 راستباز لوگوں کو کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔ لیکن شریر لوگوں کو بہت ساری مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔
22 خدا وند کو جھو ٹوں سے نفرت ہے اور سچے لوگوں سے خدا وند خوش ہو تا ہے۔
23 ہوشیار شخص اپنے علم کا اظہار نہیں کرتا لیکن بے وقوف ( کا دل ) چلا کر اپنی بے وقوفی کو ظا ہر کر تا ہے۔
24 محنتی شخص حکمراں ہو گا لیکن ایک کاہل شخص کو غلام کی مانند کام کر نا ہوگا۔
25 فکر و پریشانی خوشی چھین لیتی ہے لیکن اچھی بات آدمی کو خوش کر تی ہے۔
26 نیک آدمی اپنے دوستوں کے انتخاب میں ہو شیار ہے اور شریر اپنے راستوں سے گمراہی کی طرف چلے جاتے ہیں۔
27 کاہل شخص جن چیزوں کو چاہتا ہے اسے وہ حاصل کرنے کی زحمت نہیں کر تا ہے۔ لیکن ایک دولت مند آدمی اس شخص کے پاس آتا ہے جو سخت محنت کرتا ہے۔
28 صداقت زندگی کی سڑک ہے۔ اس راہ کے ساتھ ابدی زندگی ہے۔