18
الگ تھلگ رہنے وا لا ایک شخص اپنی خواہشوں کی جستجو میں رہتا ہے وہ مشورہ سے نفرت کر تا ہے۔
احمق شخص سمجھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔ بلکہ وہ اپنے خیالات کو اظہار کر نے کی کو شش کرتا ہے۔
شرارت پن کے ساتھ حقارت آتی ہے اور رسوا ئی کے ساتھ اہانت آتی ہے۔
ایک شخص کے الفاظ گہرے پانی کی مانند ہیں ،لیکن حکمت کا چشمہ بہتا ہوا نالا کی مانند ہے۔
ایک قصور وار شخص کی طرفداری کرنا یا ایک معصوم شخص کو انصاف سے محروم رکھنا یہ اچھی بات نہیں ہے۔
احمق کے ہونٹ بحث و مباحشہ شروع کرا تے ہیں۔اسکا منہ مار پیٹ کے لئے پکارتا ہے۔
احمق بات کر کے اپنے آپ کو بر باد کر تا ہے اس کے اپنے الفاظ ہی خود اس کو پھنسا دیتے ہیں۔
لوگ ہمیشہ گپ شپ سننا چاہتے ہیں جو اس مزیدار غذا کی مانند ہے جو پیٹ میں نیچے اتر جا تا ہے۔
جو شخص اپنے ہی کام میں کا ہل ہے وہ ٹھیک ویسا ہی ہے جو چیزوں کو تباہ کر تا ہے۔
10 خداوند کے نام میں بڑی طاقت ہے۔ یہ ایک طاقتور مینار کی طرح ہے نیک لوگ وہاں پہنچ کر محفوظ رہتے ہیں۔
11 دولتمند سمجھتے ہیں کہ ان کی دولت ان کی حفاظت کرے گی۔ اور یہ اس کے تصور میں ایک اونچی اور مضبوط دیوار کی مانند ہے۔
12 مغرور شخص جلد تباہ ہو جا تا ہے اور نیک عاجز شخص عزت پا تا ہے۔
13 جواب دینے کی کوشش کرنے سے پہلے تمہیں دوسرے لوگوں کو بات پو ری کرنے دینی چا ہئے۔ اس طرح سے تم شرمندہ نہ ہو گے اور بیوقوف نہ بنو گے۔
14 آدمی کا ذہن اس کی بیماری میں اس کی حمایت کرتا ہے ، لیکن کسی شخص کے افسردہ ذہن کی حمایت کون کر سکتا ہے ؟
15 عقلمند زیادہ سے زیادہ سیکھنا چا ہتا ہے زیادہ حکمت کے لئے وہ غور سے سنتا ہے۔ 16 تحفہ ایک شخص کے لئے راستہ کھولتا ہے۔ یہ اسے اہم لوگو ں کے سامنے لا سکتا ہے۔
17 جو شخص اپنے معاملہ کو پہلے پیش کر تا ہے تووہ صحیح معلوم پڑتا ہے جب تک کہ اس کا مخالف آدمی آکر ا س سے سوال نہ کرے۔
18 جب دو طاقتور شخص جھگڑ رہے ہوں تو قرعہ ڈالکر دونوں کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔
19 روٹھا ہوا دوست مضبوط دیوار سے گھِرے شہر کی مانند ہے۔ لوگوں کے بیچ جھگڑا نہیں محل کے سلاخوں دار پھاٹکوں کے مانند الگ کر دیتا ہے۔
20 کسی شخص کا بول اس کی زندگی پر اثر انداز ہو تا ہے۔ اگر تم اچھی باتیں کہو گے تو اچھی باتیں ہوں گی۔ اگر تم بُری باتیں کہو گے تب بُری باتیں ہوں گی۔
21 زبان سے نکلے ہو ئے الفاظ زندگی یا موت کا فیصلہ کر سکتےہیں وہ جو بات کرنے میں محبت رکھتا ہے اس کا جو انجام ہو گا اسے ضرور قبول کرنا چا ہئے۔
22 جو شخص اچھی بیوی پا تا ہے تو سمجھو اس کو اچھی چیز ملی۔ یہ خداوند کی طرف سے تحفہ ہے۔
23 غریب آدمی مدد کی درخواست کرتا ہے لیکن امیر آدمی سختی سے جواب دیتا ہے۔
24 ایک شخص جس کا بہت سارا نام نہاد دوست ہو تبا ہ ہو تا ہے لیکن ایک سچا دوست بھا ئی سے بھی بہتر ہو سکتا ہے۔