2
1 میرے بیٹے اگر تم باتو ں کو قبول کرے گا اور میرے احکام کو یاد رکھے گا ،
2 اگر تم حکمت کی باتو ں پر دھیان دو گے اور دِل و جان سے سمجھنے کی کو شش میں لگے رہو گے ،
3 اگر تم حکمت کے اصول کو پکارو گے اور سمجھنے کے لئے آ واز بلند کرو گے ،
4 اگر تم حکمت کو ایسے ڈھونڈو جیسے تم چاندی کو ڈھونڈ تے ہو، اگر تم اسے ایسے ڈھونڈو جیسے چھپے خزانے کو ڈھو نڈ تے ہو ،
5 تب تم سمجھو گے کہ خداوند کا خوف کا کیا مطلب ہے اور تم خدا کے علم کو حاصل کرو گے۔
6 کیونکہ خداوند حکمت عطا کر تا ہے۔ علم اور سمجھ ا س کے منہ سے نکلتی ہے۔
7 وہ اچھے اور ایماندا ر لوگوں کی مدد کر تا ہے۔ اور راستبازو ں کے لئے ڈھال کی مانند ہے۔
8 وہ انصاف کے راستوں کی پہریداری کر تا ہے اور ان لوگو ں کے راستہ کی حفاظت کر تا ہے جو اس کا وفادارہے۔
9 تب تو صداقت ، انصاف اور ہر اچھی راہ کو سمجھے گا۔
10 کیونکہ حکمت تیرے دل میں دا خل ہو گی۔ اور علم تیری جان کو خوش کرے گا۔
11 حکمت تجھ پر نظر کرے گی اور سمجھ تیری نگہبانی کرے گی۔
12 تا کہ تم کو شریروں کے راستوں اور ان لوگو ں سے جو کجروی کی باتیں کرتا ہے ،
13 جو اندھیروں کی را ہو ں میں بھٹکنے کے لئے سیدھی راہو ں کو چھوڑ دیتے ہیں ،
14 جو بُرے کا موں کے کرنے میں خوش ہو تے ہیں۔ جو شرارت کی کجروی میں خوش ہو تے ہیں ،
15 جنکی را ہیں نا ہموار ، اور جنکے راستے پیچیدہ ہیں ان سے بچا یا جا ئے گا۔
16 تا کہ تم کو دوسرے آدمی کی بیوی سے ، اس بدکار عورت سے جو میٹھی میٹھی باتیں کرتی ہیں،
17 اس نے اس وقت شادی کی تھی جب وہ جوان تھی۔لیکن اس نے اپنے شو ہر سے بیوفائی کی ، اور شادی کے عہد کو جسے اس نے خدا کے سامنے کیا تھا بھو ل گئی۔
18 اس کے ساتھ گھر جانا تجھے موت کے قریب لے جا تا ہے۔ اسکی را ہ تجھے قبر تک لے جا تی ہے۔
19 کو ئی بھی آدمی جو اس کے گھر جا تا ہے اپنی زندگی کو کھوتا ہے اور وہ کبھی زندگی میں واپس نہیں آتا ہے۔
20 حکمت تو نیک لوگو ں کی مثالوں پر چلنے میں تیری مدد کرے گی اور تجھے راستباز لوگوں کی راہ کو اپنانے میں مدد کرے گی۔
21 کیونکہ صرف ایماندار لوگ ہی زمین پر بسے رہیں گے اور جو بے قصور ہیں وہی اس میں آباد رہیں گے۔ جو لوگ جھو ٹے اور دھوکہ باز ہیں زمین سے ہٹا دیئے جا ئیں گے۔
22 مگر شریر لوگ اپنی زمین کو کھو ئیں گے۔ اور جو دھو کہ دیتے ہیں اس زمین سے ہٹا دیئے جا ئیں گے۔