31
یہ بادشاہ لمو ایل کی دانائی کی باتیں ہیں جنہیں اس کی ماں نے اس کو سکھا یا۔
تم میرے بیٹے ہو وہ بیٹا جو مجھے بہت عزیز ہے ، وہ بیٹا جس کے پانے کے لئے میں نے دعا کی تھی۔ اپنی طاقت کو عورتوں پر مت ضائع کرو۔ اپنے آپ کو اسکے لئے بر باد مت کرو جو بادشاہ کو تباہ کرتے ہیں۔ اے لمو ایل ، بادشاہ کے لئے مئے پینا زیبا نہیں دیتا۔ اور نہ ہی حکمرانوں کے لئے شراب کی آرزو مند ہونا زیب کی بات ہے۔ ورنہ ہو سکتا ہے وہ لوگ بھول جائیں گے کہ شریعت کیا کہتی ہے اور تمام مظلوم کو انکے حقوق سے محروم کردے۔ شراب ان کو دے جو فنا ہو رہا ہے۔ اور مئے انکو دے جو افسردہ ہو رہا ہے۔ انہیں پی کر اپنی غریبی کو بھول جانے دو۔ اور انہیں پی کر اپنی مصیبتوں کو بھول جانے دو۔
انکے لئے بو لو جو اپنے آپ کے لئے بول نہیں سکتے ہیں۔ کمزور کے لئے انصاف کو بر قرار رکھ۔ بو لو اور راستی سے فیصلہ کرو۔ غریبوں اور ضرورت مندوں کے حقوق کی حفاظت کرو۔
10 نیک بیوی کون پا سکتا ہے؟
وہ یاقوت سے زیادہ قیمتی ہے۔
11 اس کا شو ہر اس پر اعتماد کرتا ہے
اور اسکی قدر و قیمت میں کوئی کمی نہیں ہو تی ہے۔
12 اسکی زندگی کے سبھی دنوں میں
اسے بغیر کو ئی تکلیف پہنچا ئے وہ اچھا ئی لاتی ہے۔
13 وہ اون اور کتان جمع کرتی ہے،
وہ بڑی مستعدی سے کام کرتی ہے۔
14 وہ اس جہاز کی مانند ہے جو دور مقام سے آتا ہے۔
اوراپنی خوردنی کی چیزیں گھر لاتاہے۔
15 وہ ہر صبح جلدی اٹھ کر
اپنے خاندان کے لئے کھا نا بنا تی ہے اور خادموں کا حصہ انکو دیتی ہے۔
16 وہ کھیت کی طرف دیکھتی ہے اور اسے خرید لیتی ہے۔
اور اپنی کمائی سے وہ انگور کا باغ لگا تی ہے۔
17 وہ بہت محنت سے کام کر تی ہے
اور اس کا بازو بہت مضبوط ہے۔
18 اپنی بنائی ہو ئی چیزوں کو جب وہ فروخت کر تی ہے تو منافع کماتی ہے۔
اور رات میں اس کا چراغ نہیں بجھتا ہے۔
19 وہ سوت کاٹتی ہے
اور اس سے کپڑے بنتی ہے۔
20 وہ ہمیشہ غریبوں کی مدد کرتی ہے
اور صرف ضرورت مندوں کے لئے اپنے ہاتھوں کو بڑھا تی ہے۔
21 جب ٹھنڈی پڑ تی ہے تو وہ اپنے خاندان کے لئے فکر مند نہیں ہو تی ہے۔
کیوں کہ ہر ایک کے پاس گرم کپڑے ہیں۔
22 وہ چادر بنا تی ہے اور اسے اپنے بستروں پر بچھا تی ہے
اور عمدہ کتا نی کپڑے پہنتی ہے۔
23 لوگ اسکے شو ہر کی عزت کرتے ہیں
اور شہر کے لوگوں میں اسکا مقام ہوتا ہے۔
24 وہ ایک اچھی تاجر عورت ہے
جو کپڑے اور تسمے بنا کر تاجروں کو فروخت کرتی ہے۔
25 اسے طاقت اور عظمت سے ملبوس کیا گیا ہے۔
وہ مستقبل کی طرف اعتماد سے دیکھتی ہے۔
26 وہ کہتی ہے تو حکمت کی باتیں ہی کہتی ہے
وہ دوسروں کو محبت اور مہربانی کرنا سکھا تی ہے۔
27 وہ کبھی بھی کاہلی نہیں کرتی ہے
اور ہمیشہ اپنے گھر بار کے متعلق دھیان دیتی ہے۔
28 اس کے بچے اٹھ کر اس کو مبارک کہتے ہیں۔
اور اسکا شوہر بھی اسکی تعریف کر تا ہے۔
29 اس کا شوہر کہتا ہے، “بہت عورتیں ہیں جو عظیم الشان کام کرتی ہیں
لیکن تو ان سب پر سبقت لے گئی ہے!”
30 کشش دھو کہ باز ہے اور حسن چلی جاتی ہے،
لیکن عورت جو خدا وند سے خوف کھا تی ہے قابل تعریف ہے۔
31 اس کی تعریف کرو جس کا وہ مستحق ہے!
اور جو کام اس نے کیا ہے اس کے لئے عام لوگوں کے درمیان اس کی تعریف کرو! 31:31 نظم ۱۰۔ ۳۱ عبرانی
undefined عبرانیundefined