زبُور 25
داؤد کا نغمہ
1 اے خداوند! میں خود کو تیری تحویل میں دیتا ہوں۔
2 میرے خدا ، میں نے تجھ پر توّکل کیا ہے۔
میں تجھ سے ما یوس نہیں ہوں گا۔
میرے دشمن میری ہنسی نہیں اُ ڑائیں گے۔
3 وہ شخص ، جو تجھ پر توّکل رکھتا ہے ، وہ ما یوس نہیں ہو گا۔
لیکن غدّار ما یوس ہوں گے اور وہ کچھ بھی نہیں حاصل کریں گے۔
4 اے خداوند! میری مدد کر کہ میں تیری راہ پر چلوں۔
تو اپنے راستوں کا مجھے علم دے۔
5 حق کی راہ مجھ کو دکھا اور اُس کی تعلیم مجھے دے۔
توُ میرا خدا نجات دینے وا لا ہے۔
مجھ کو ہر دن تجھ پر بھروسہ ہے۔
6 اے خداوند! اپنی رحمدلی سے مجھے یاد رکھ
اور شفقت کو مجھ پر ظاہر کر جس کو تو ہمیشہ ساتھ رکھتا ہے۔
7 اپنی جوا نی میں جو گناہ اور خطا ئیں میں نے کیں ہیں۔ اُن کو یاد نہ کر۔
اے خداوند، اپنے اچھے نام کی خاطر، مجھ کو اپنی شفقت کے مطا بق یادکر۔
8 خدا سچ مچ اچھا ہے ،
وہ گنہگا روں کو زندگی کی نیک راہ کی تعلیم دیتا ہے۔
9 وہ حلیموں کو اپنی را ہوں کی ہدایت دیتا ہے۔
وہ اُن کو بے جھجھک صحیح راستہ دکھا تا ہے۔
10 خداوند اُن کے لئے جو اس کے معاہدے اور شریعت کی پیروی کر تے ہیں۔
مہربان اور سّچا رہتا ہے۔
11 اے خداوند! میں نے بہت گناہ کیا ہے۔
لیکن توُ نے اپنی مہر بانی ظاہر کر کے میرے ہر گناہ کو معاف کر دیا۔
12 اگر کو ئی شخص خداوند کی پیر وی کا انتخاب کرتا ہے۔
تو اسے خدا جینے کی بہترین راہ دکھا ئے گا۔
13 وہ شخص بہترین چیزوں کا لطف اٹھا ئے گا ،
اور اس کی نسل زمین کی وا رث ہو گی۔
جس کا اس نے وعدہ کیا تھا۔
14 خداوند اپنے چاہنے والوں پر اپنا راز کھو لتا ہے۔
وہ اپنے ماننے وا لوں کو اپنے معا ہدہ کی تعلیم دیتا ہے۔
15 میری آنکھیں مدد پانے کو خداوند پر ہمیشہ جمی رہتی ہیں۔
مجھے میری مصیبتوں سے وہ ہمیشہ چھڑا تا ہے۔
16 اے خداوند! میں مصیبت زدہ اور اکیلا ہوں۔
میری طرف متوجّہ ہو اور مجھ پر رحم کر۔
17 میری مصیبتوں سے مجھ کو نجات دے۔
مسائل سلجھا نے میں میری مدد کر۔
18 اے خداوند! میری تکلیفوں اور مصیبتوں کو دیکھ۔
میرے تمام گناہوں کو در گذر کر۔
19 دیکھو میرے بہت سے دشمن ہیں۔
میرے دشمن مجھ سے بیر رکھتے ہیں،
اور مجھ کو دکھ پہنچانا چاہتے ہیں۔
20 اے خدا، میری حفاظت کر اور مجھ کو بچا لے۔
میں تجھ پر توّکل کرتا ہوں۔
پس مجھے ما یوس مت کر۔
21 اے خدا ، تیری پا کی اور اچھا ئی میری حفا ظت کر ے گی
کیونکہ میں تم پر بھروسہ رکھتا ہوں۔
22 اے خدا، اسرائیل کے جانوں کی
اُن کے سبھی دشمنوں سے حفا ظت کر۔